پس ساختیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پس ساختیات (انگریزی: Post-Structuralism) سے مراد وہ تمام نظریات و خیالات ہیں جو ساختیات کے اصولوں کی نفی کرتے ہیں۔ ساختیات 1950ء سے 1970ء کے دوران ایک طاقتور تحریک کے طور پر سامنے آئی۔ فرانس کے علمی و ادبی حلقوں میں بالخصوص اس کا خوب چرچا رہا لیکن ساختیات کے اصولوں کی سخت پابندیوں کے خلاف ردِ عمل کا سامنے آنا ایک فطری بات تھی۔ مابعد جدیدیت اسی ردِ عمل کی ایک صورت ہے جس کے معیاری تصورات نے جدیدیت کو اُلٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ ان معیاری تصورات میں رد تشکیلیت اور تانیثیت کو اہم تر شمار کیا جا سکتا ہے۔ ان سب نظریات کے باہم ملاپ سے جو کچھ سامنے آیا اسے پس ساختیات کا نام دیا گیا ہے، کیوں ان سب افکار نے ساختیات کے اساسی مفروضات کے استرداد پر انحصار کیا۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر اقبال آفاقی، مابعد جدیدیت، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2018ء، ص 110