مندرجات کا رخ کریں

باراکا (مارٹل کامبیٹ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باراکا لڑائ کی تیاری میں

باراکا مارٹل کامبیٹ کہانیوں اور کھیلوں کی ایک شخصیت ہے۔

شکل

[ترمیم]

باراکا ایک خطرناک سپاہی ہے جس کی انفرادیت اس کے بازوں میں موجود نہایت تیز چھریاں ہیں۔ تمام مارٹل کامبیٹ کھیلوں میں باراکا کو برا اور ظالم دکھایا گیا ہے۔ کئی کھیلوں میں اسے بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ بات کرنا پسند نہیں کرتا۔ اس کی نسل ترکاتان کہلاتی ہے۔ کہا گیا ہے کہ باراکا آدمخور بھی ہے، جو اس کے دانتوں کی تیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا گیا ہے۔

سپاہانہ فن

[ترمیم]

باراکا نے کوئی اصلی سپاہانہ فن نہیں استعمال کیا،چونکہ اس کے بازو کے ہتھیار ہی کافی ہیں، لیکن مارٹل کامبیٹ ڈیڈلی الائنس میں اس کو ملیشیا کا سیلات اور مشرقی ایشیا کا ہنگار کا ماہر دکھایا گیا ہے۔ وہ اس دونوں سپاہانہ فن میں اپنے بازو کے ہتھیار بھی بہت ملاتا ہے، اس حد تک کہ باراکا کا سیلات اسلی سیلات سے کم ہی ملتا جلتا ہے۔ مارٹل کامبیٹ شاولن منکس میں یہ کئی اور ہتھیار بھی اٹھاتا ہے۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

مارٹل کامبیٹ میں باراکا