لیپ سیکنڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
30 جون 2012 کو یو ٹی سی وقت 23 بج کر 59 دقیقے 60 ثانیے پر وقت تاریخ گو سے لیا گیا سکرین شاٹ

سالوں بعد سورج اور چاند کی کشش کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایک ثانیہ (سیکنڈ) کا فرق پڑ جاتا ہے۔ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے ماہرین مخصوص اوقات میں گھڑی میں ایک لیپ ثانیہ کا اضافہ کرتے ہیں۔ یہ اضافہ عموماً 30 جون یا 31 دسمبر کو 11 بج کر 59 دقیقے (منٹ) اور 60 ثانیے یو ٹی سی پر کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس وقت 4 بج کر 59 دقیقے اور 60 ثانیے ہوتے ہیں۔ 1971 سے لے کر اب تک 25 لیپ ثانیے بڑھائے جا چکے ہیں۔ 30 جون 2015 کو چھبیسواں لیپ ثانیہ بڑھایا گیا۔

جولائی 2023 میں بین الاقوامی ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹم سروس (IERS) نے اعلان کیا کہ "دسمبر 2023 کے آخر میں کسی لیپ ثانیے کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔" اگلی ممکنہ تاریخ 30 جون 2024 ہو سکتی ہے۔ تاہم، زمین کی گردش حال ہی میں نسبتاً تیز رہی ہے، اس لیے مستقبل قریب میں کسی لیپ ثانیے کے اضافے کا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اضافہ جات[ترمیم]

ان سالوں میں لیپ ثانیوں کا اضافہ کیا گیا۔

آج تک اعلان کیے گئے لیپ ثانیے
سال 30 جون 31 دسمبر
1972 +1 +1
1973 0 +1
1974 0 +1
1975 0 +1
1976 0 +1
1977 0 +1
1978 0 +1
1979 0 +1
1980 0 0
1981 +1 0
1982 +1 0
1983 +1 0
1984 0 0
1985 +1 0
1986 0 0
1987 0 +1
1988 0 0
1989 0 +1
1990 0 +1
1991 0 0
1992 +1 0
1993 +1 0
1994 +1 0
1995 0 +1
1996 0 0
1997 +1 0
1998 0 +1
1999 0 0
2000 0 0
2001 0 0
2002 0 0
2003 0 0
2004 0 0
2005 0 +1
2006 0 0
2007 0 0
2008 0 +1
2009 0 0
2010 0 0
2011 0 0
2012 +1 0
2013 0 0
2014 0 0
2015 +1
سال 30 جون 31 دسمبر
کُل 11 15
26
Current TAI − یو ٹی سی
35 (2015 جون تک)

حوالہ جات[ترمیم]