دریائی گھوڑا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دریائی گھوڑا (انگریزی نام:Hippopotamus)ہاتھی اور گینڈے کے قبیل کا نہایت جسیم و تنومند افریقی پستانیہ ہے۔
یہ پانی اور خشکی دونوں جگہوں پر رہ سکتاہے۔ زیادہ تر افریقہ کے دریاؤں اور جھیلوں میں 5 تا 30 کے جھنڈ میں رہتا ہے۔ دن کی روشنی میں یہ تھنڈے مقام پر رہنا پسند کرتے ہیں، اس لئے زیادہ تر دن میں یہ پانی یا کیچڑ میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کی پیدائش و پرورش پانی میں ہی ہوتی ہے۔ نر گھوڑے کی عملداری ہوتی ہے ۔
ان کے دانت بہت تیز ہوتے ہیں اور یہ انسانوں کو ان دانتوں سے قتل کر سکتے ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں دریائی گھوڑا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |