نیلم سنجیوا ریڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نیلم سنجیوا ریڈی

بھارتی سیاستدان ، قصبہ اننت پور آندھرا پردیش میں 1913ء میں پیدا ہوئے۔ اڈیار کالج میں تعلیم پائی ۔ دوران تعلیم ترک مولات کی تحریک میں سرگرم حصہ لیا۔ 1936ء تا 1946ء میں صوبائی کانگرس کمیٹی کے رکن رہے۔ 1946ء میں مدراس قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ 1947ء میں بھارت کی آئین ساز اسمبلی کے رکن چنے گئے ۔ 1949ء تا 1951ء مدارس کے وزیر جنگلات رہے ۔ 1951ء میں آندھرا کانگرس کمیٹی کے صدر چنے گئے ۔ 1952ء تا 1953ء بھارتی راجیہ سبھا ایوان بالا کے رکن رہے ۔ 1953ء میں اندھرا پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ 1953ء تا 1956ء آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر رہے اور 56ء تا 57ء چیف منسٹر رہے۔ 60 تا 62ء آل انڈیا کانگریس پارٹی میں وزیر فولاد و معدنیات ، 65ء تا 67ء وزیر ہوا بازی و جہاز رانی رہے۔ 1967ء میں لوک سبھا کے سپیکر چنے گئے ۔ اگست 69ء میں صدر مملکت کے انتخاب میں ناکام رہے ۔ فروری 1977ء میں جمہوریہ بھارت کے چھٹے صدر منتخب ہوئے۔