راجیو گاندھی
راجیو گاندھی بھارت کے چوتھے وزیراعظم تھے۔ وہ جواہر لعل نہرو کے نواسے اور اندرا گاندھی کے بیٹے تھے۔
راجیو گاندھی 20 اگست، 1944 کو ممبئی میں پیداہوئے۔
1960میں انہوں نے دون اسکول دہرادون سے سینیر کیمبرج پاس کیا اور 1960 میں اعلی تعلیم کیلئے برطانیہ کا سفرکیا۔ 1963 میں انہوں نے میکنیکل انجیرنگ کیلئے ٹرینیٹی کالج کیمبرج میں داخل ہوئے۔
یہاں سونیا میانو ایک اطالوی سےملاقات ہوئی جو کیمبرج کےتدریس زبان کےاسکول میں زیر تعلیم تھیں اور 1965 میں سونیا میانو سے شادی کی۔
- 1968 انڈین ایر لائنس میںبحیثیت پائلٹ شامل ہوئے۔
- 11 مئی1981 سیاست میں شامل ہوئے ۔ کانگریس کی ابتدائی رکنیت حاصل کی ۔
- 15 جون1981 امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیامنٹ منتخب ہوئے۔
- 2 فروری1983 کانگریس کے جنرل سکریڑی مقررہوئے۔
- 31اکتوبر1984اپنی والدہ اندراگاندھی (جو اس وقت ہندستان کی وزیراعظم تھیں )کےقتل کےبعد ہندستان کے وزیراعظم بنے۔
- نومبر1984 راجیوگاندھی کی قیادت میں کانگریس واضح اکثریت سے اقتدارمیں واپس آئی۔
- 31 دسمبر1984 دوسری بار ہندستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔
- 24 جولائی1985 آسام کےمسئلےکےحل کیلئے مصالحتی میمورنڈم پردستخط کئے۔
- 15دسمبر1985 بییونڈ وار(Beyond war ) فاؤنڈیشن سے ، بییونڈ وار (Beyond war ) ایوارڈ قبول کیا۔
- 4اگست1986 کامن و یلتھ ، اجلاس لندن میں حصہ لیا۔
- 8 اگست1986 میکسیکو میں( Peace and disarmament ) امن اورترک اسلحہ پر6 ملکوں کی میٹنگ میں حصہ لیا۔
- 1 ستمبر1986 ہرارے میں آٹھویں ناوابستہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
- 10ستمبر1986 نکاراگوا کے اعلی ترین اعزاز‘‘Augusto Caesar Sandini order سےسرفراز کئے گئے۔
- 29جولائی1987 سری لنکا کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا۔
- نومبر1989 پارلیامنٹ میں حزب مخالف کے لیڈر چنے گئے۔
- 21مئی1991 سری پیرومبدور( تامل ناڈو) میں کانگریس پارٹی کے انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
- 24 مئی1991 آخری سفر۔
- 17جون1991 انتقال کے بعد ہندستان کےسب سے بڑے اعزاز“بھارت رتن“سےنوازے گئے۔
- 6جولائی1991 محترمہ سونیا گاندھی نےایوارڈ لیا۔
|
|||||||
| ویکیمیڈیا العام میں راجیو گاندھی سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |