باقاعدہ تعمیر شدہ دارالحکومت
Appearance
یہ ان قومی دارالحکومتوں کی فہرست ہے جنہیں باقاعدہ تعمیر کیا گیا۔
شہر | ملک | تبصرہ |
---|---|---|
ابوجا | نائجیریا | 1991ء سے، لاگوس سے منتقل کیا گیا |
آکلینڈ | نیوزی لینڈ | 1841ء سے، رسل سے منتقل کیا گیا، 1865ء میں ویلنگٹن منتقل کیا گیا |
بیجنگ | چین | قدیم بیجنگ (جو ژونگ ڈو کہلاتا تھا) 1215ء میں منگولوں کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ 1267ء میں منگول دار الحکومت کی حیثيت سے نیا شہر کھانبالک کے نام سے بسایا گیا۔ 1368ء میں یوان حکومت کے خاتمے کے بعد دار الحکومت کاراکورم منتقل ہو گیا۔ منگ خاندان کی حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی دار الحکومت نانجنگ منتقل ہوا۔ 1420ء میں بیجنگ ایک مرتبہ پھر دار الحکومت بنا اور اس وقت سے آج تک چینی دار الحکومت کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہے۔ علاوہ 1928ء سے 1949ء کے درمیان جب عوامی جمہوریہ چین کی تشکیل کے دوران نانجنگ کو دار الحکومت قرار دیا گیا تھا۔ |
بلموپان | بیلیز | 1970ء سے، بیلیز شہر سے منتقل کیا گیا |
براسیلیا | برازیل | 1960ء سے، ریو ڈی جینیرو سے منتقل کیا گیا |
کینبرا | آسٹریلیا | 1927ء سے، ملبورن سے منتقل کیا گیا |
اسلام آباد | پاکستان | 1967ء سے، کراچی سے منتقل کیا گیا |
کیوٹو | جاپان | 794ء سے، ناگواکا سے منتقل کیا گیا، 1868ء کے قریب دار الحکومت ٹوکیو منتقل ہوا |
میلیکیوک | پالاؤ | 2006ء سے، کورور سے منتقل کیا گیا |
نیپیداو | میانمار | 2005ء سے، رنگون سے منتقل کیا گیا |
نئی دہلی | بھارت | 1921ء سے، کولکتا سے منتقل کیا گیا |
پتراجایا | ملائیشیا | 2002ء سے، انتظامی دار الحکومت کوالالمپور سے منتقل کیا گیا جبکہ باضابطہ دار الحکومت کی حیثيت سے آخر الذکر کی حیثیت برقرار ہے |
کوئزون شہر | فلپائن | 1948ء سے، منیلا سے منتقل کیا گیا، 1976ء سے ایک مرتبہ پھر منیلا دار الحکومت منتقل کیا گیا |
سینٹ پیٹرز برگ | روس | 1712ء سے، ماسکو سے منتقل کیا گیا، 1918ء میں ماسکو ایک مرتبہ پھر دار الحکومت بنا |
والیٹا | مالٹا | 1566ء سے، مڈینا سے منتقل کیا گیا |
واشنگٹن ڈی سی | امریکا | 1800ء سے، فلاڈیلفیا سے منتقل کیا گیا |