الانعام آیت 20

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سورہ الانعام مکی سورۃ ہے لیکن اِس کی آیت 20 مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءهُمُ الَّذِينَ خَسِرُواْ أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ[ترمیم]

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دِی ہے، وہ اُن کو یعنی ہمارے پیغمبر کو اِس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں، جنھوں نے اپنے آپ کو نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ اِیمان نہیں لاتے  O

مقام نزول[ترمیم]

آیت مذکورہ بالا کے متن سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ آیت مدینہ منورہ میں نازل ہوئی کیونکہ یہود و نصاریٰ سے براہِ راست واسطہ مدینہ منورہ میں پیش آیا۔ مدینہ منورہ میں یہود و نصاریٰ کی کثیر آبادی آباد تھی۔ چونکہ وہ اہل کتاب بھی تھے، یعنی یہود توریت اور نصاریٰ انجیل کے حاملین تھے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخوبی صفات اور خصوصیات اور بشری صفات سے جانتے تھے مگر کثیر یہودی آبادی نے اِیمان لانے سے انکار کیا اور اللہ تعالیٰ نے اُن کے اِس راز کو اِس آیت کے نزول سے سب پر ظاہر کر دیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

<link rel="mw:PageProp/Category" href="./زمرہ:آیات" role="navigation" aria-labelledby=".D9.86.D8.B2.D9.88.D9.84_.DA.A9.DB.92_.D8.A7.D8.B9.D8.AA.D8.A8.D8.A7.D8.B1_.D8.B3.DB.92_.D9.82.D8.B1.D8.A2.D9.86.DB.8C_.D8.B3.D9.88.D8.B1.D8.AA.DB.8C.DA.BA"/>