امت شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
امت شاہ
Amit shah official portrait.jpg 

مناصب
رکن راجیہ سبھا[1][2]   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
رکن سنہ
19 اگست 2017 
حلقہ انتخاب گجرات 
معلومات شخصیت
پیدائش 22 اکتوبر 1964 (55 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ممبئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر

امت شاہ (انگریزی: Amit Shah)(ولادت: 22 اکتوبر 1964ء) بھارتی سیاست دان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ صدر ہیں۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں۔ امت شاہ سرکھیج اسمبلی حلقہ سے لگاتار چار مرتبہ (1997ء، 1998ء، 2002ء اور 2007ء) ایم ایل اے منتخب کیے گئے۔ وہ نریندر مودی کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ جب مودی وزیر اعلیٰ گجرات تھے تب شاہ کو حکومت میں اچھی پکڑ حاصل تھی۔ 2012ء میں وہ ناران پورہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہو کر ایم ایل اے بنے۔ بھارت کے عام انتخابات، 2014ء میں امت شاہ اتر پردیش کے انچارج بنے۔ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے بڑے انتخابی میلے میں سب سے بڑی ریاست میں بی جے پی نے اب تک کا سب سے بہتر نتیجہ دیا۔ 80 میں سے کل 73 نشستیں جیت کر امت شاہ نے اپنی مہارت، سیاسی قیادت اور بصیرت کا لوہا منوا لیا۔ اور اسی سال جولائی میں ان کو پارٹی کا صدر بنا دیا گیا۔[3] ان کی قیادت میں بی جے پی نے مہاراشٹر، ہریانہ، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ اور آسام کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کی سرکار بنائی مگر دہلی، بہار، چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، گجرات میں یک طرفہ کامیابی ملی [4] اور منی پور میں پارٹی کو مضبوط کیا۔ پنجاب میں شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد اس بار کام نہ آیا اور وہاں کی حکومت کانگریس کے پاس چلی گئی۔[5]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

امت شاہ کی ولادت وو اکتوبر 1964ء کو ممبئی میں ہوئی۔[6] ان کے والدین گجراتی قوم سے تعلق رکھنے والے ایک خوشحال بنیا تھے۔[7][8][9] ان کے والد انل چندر شاہ منسا، گجرات میں ایک تاجر تھے۔[10] انہوں نے مہسانا میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے احمد آباد چلے آئے جہاں انہوں نے سی یو شاہ سائنس کالج میں حیاتی کیمیا کی پڑھائی کی اور بایو کیمسٹری میں بی ایس سے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے احمد آباد کے کئی بینکوں میں ملازمت بھی کی۔[10] ۔[11]بچپن سے ہی وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں دلچپسی رکھتے تھے اور نزدیکی شاکھا (شاخ) میں مشق کرتے تھے۔احمدآباد میں قیام کے دوران میں انہوں نے باضابطہ طور پر آرایس ایس کی رکنیت حاصل کی۔[7] نریندر مودی سے ان کی پہلی ملاقات 1982ء میں احمدآباد آر ایس ایس کے پروگرام میں ہوئی۔[7] اس وقت مودی تنظیم کے مبلغ تھے اور نوجوانوں کے صدر بھی۔[10]

انتخابی نتائج[ترمیم]

انتخاب سال حلقہ نتیجہ ووٹ % ووٹ ماخذ
گجرات قانون ساز اسمبلی (ضمنی انتخابات) 1997 سرکھیج جیت 76,839 56.10% [12]
گجرات قانون ساز اسمبلی 1998 سرکھیج جیت 193,373 69.81% [13]
گجرات قانون ساز اسمبلی 2002 سرکھیج جیت 288,327 66.98% [14]
گجرات قانون ساز اسمبلی 2007 سرکھیج جیت 407,659 68.00% [15]
گجرات قانون ساز اسمبلی 2012 نارن پورہ اسمبلی حلقہ جیت 103,988 69.19% [16]
بھارت کے عام انتخابات، 2019ء 2019 گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ جیت

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  2. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  3. "Inside the mind of Amit Shah: All eyes on new BJP chief as party gears up for battle in five states"۔ India Today۔ 17 جولائی 2014۔
  4. The Hindu Net Desk (2017-12-18)۔ "Gujarat Assembly election results: Counting ends as BJP closes out Gujarat with 99 seats; Congress claims 77"۔ The Hindu (انگریزی زبان میں)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-27۔
  5. "Punjab Election Result 2017: Congress' Amarinder Singh Defeats Akali Dal-BJP, AAP – Highlights"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-27۔
  6. Premal Balan (10 جولائی 2014)۔ "Amit Shah: An organisation man at helm"۔ Business Standard۔
  7. ^ ا ب پ PR Ramesh (11 اپریل 2014)۔ "His Master's Mind"۔ Open۔
  8. "I Am A Hindu Vaishnav, Not Jain": Amit Shah
  9. Shamsul Islam (جون 14, 2017)۔ "Amit Shah Borrowed a Phrase from Jinnah when he Dubbed Gandhi a 'Chatur Bania'"۔ Newsclick۔ Amit Shah, himself a baniya
  10. ^ ا ب پ نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ Caravan_Organiser_2014 نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  11. Sheela Bhatt (28 جولائی 2010)۔ "What Amit Shah's fall really means"۔ rediff.com۔
  12. "Bye-Elections 1997: Sarkhej"۔ Election Commission of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2014۔
  13. "Constituency Data – Summary: Sarkhej – 1998"۔ Rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014۔
  14. "State Elections 2002: 64-Sarkhej Constituency of Gujarat"۔ Election Commission of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014۔
  15. "State Elections 2007: 64-Sarkhej Constituency of Gujarat"۔ Election Commission of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014۔
  16. "Form-21E: 45-Naranpura" (پی‌ڈی‌ایف)۔ Election Commission of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014۔