جیا خان
جیا خان | |
---|---|
(انگریزی میں: Jiah Khan) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 فروری 1988 ء نیویارک شہر |
وفات | 3 جون 2013 جوہو، ممبئی، بھارت |
(عمر 25 سال)
وجہ وفات | پھانسی [1] |
طرز وفات | قتل [1] |
قومیت | برطانوی، امریکی |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ [1] |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ |
مادری زبان | انگریزی [1] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [1]، انگریزی [1] |
دور فعالیت | 2007–2013 |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | Jiahkhan.com |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
نفیسہ رضوی خان (انگریزی: Jiah Khan؛ ولادت: 20 فروری، 1988ء - وفات: 3 جون 2013ء) جو جیا خان کے نام سے مشہور تھیں، ایک برطانوی نژاد امریکی اداکارہ اور گلوکارہ تھیں جنھوں نے بھارتی فلموں میں کام کیا۔[2] ان کو بنیادی طور پر 2008ء کی فلم گجنی میں اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔[3] وہ 2007ء سے 2010ء کے درمیان میں تین ہندی فلموں میں نظر آئیں۔[4] ان کی تیسری اور آخری فلم 2010ء میں آئی فلم هاؤس فُل تھی۔[5] 2012ء میں جیا خان نے اپنا نام واپس بدل کر نفیسہ رکھ لیا تھا۔[6]
24 مئی 2013ء کو انھوں نے اپنا آخری بار ٹویٹ لکھا تھا جس میں انھوں نے الوداع کہہ دیا تھا۔ جیا نے ٹویٹر اکاؤنٹ اصلی نام نفیسہ خان کے نام سے ہی بنایا تھا۔ انھوں نے 24 مئی کو آخری ٹویٹ کیا، 'سوری ٹوئٹر میں جا رہی ہوں، تھوڑا وقفے لے رہی ہوں ... کبھی کبھی آپ کو آپ کی یادیں تازہ کرنے کے لیے آرام کی ضرورت پڑتی ہے۔ 3 جون 2013ء کو رات گئے جیا خان کی پھندا لگی ہوئی لاش ان کے جوہو میں واقع گھر سے برآمد ہوئی۔ جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔

ابتدائی زندگی
[ترمیم]جیا خان کی پیدائش 20 فروری، 1988ء کو نیو یارک میں ایک میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد علی رضوی خان ایک ہندوستانی نژاد امریکی اور ماں رابعہ امین ایک ہندی فلم اداکارہ ہیں جو آگرہ، اتر پردیش سے ہیں۔[7][8] رابعہ امین طاہر حسین کی فلم دولہا بکتا ہے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ جیا خان کی دو چھوٹی بہنیں بھی ہیں،[9] ممبئی آنے سے پہلے جیا نے لندن میں تعلیم اور ایڈیکسل میں اے لیول حاصل کیا تھا۔[10] وہ بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے ممبئی آئی۔ وہ چھ سال کی عمر میں رام گوپال ورما کی سابق پسندیدہ اداکارہ ارملا ماٹونڈکر کی فلم رنگیلا سے بہت متاثر ہوئی اور بالی ووڈ آنے کے لیے حوصلہ افزاء ہوئیں۔[11][12] جیا خان کی پھوپھی، پاکستانی اداکارہ سنگیتا (پروین رضوی) اور کویتا (نسرین رضوی) ہیں۔[13]
جیا خان تربیت یافتہ اوپیرا گلوکار بھی تھی اور صرف سولہ سال کی عمر میں اس نے چھ پوپ گانوں میں حصہ لے چکی تھی۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک البم شائع کرنا چاہتی تھی- اور برٹنی سپیئرز، میڈونا اور لاؤنج موسیقی کے ساتھ مخلوط موسیقی دینا چاہتی تھی۔ جیا خان نے کئی سال تک رقص بھی سیکھا اوروہ سالسا، جاز، كتھك، بیلے، راگ اور بیلی رقص جیسی رقص کے اندازجانتی تھی۔ ان کی تعلیم مین ہیٹن میں لیسٹریس برگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی، جسے انھوں نے فلموں کی پیشکش حاصل ہونے پر بھی چھوڑ دیے۔[14]
اس کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں مکمل معلومات موجود نہیں ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے کسی غیر ملکی سے شادی بھی کی تھی۔ کچھ دیگر خبروں کے مطابق اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ اس کے تعلقات تھے۔
جیا کی رسمی ویب گاہ کے مطابق اس نے لندن میں انگریزی ادب کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد اس نے شیکسپیئر اور اداکاری کے بارے میں تعلیم حاصل کی۔ اس کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے انھیں اپنی فلم 'نشبد' میں امیتابھ بچن کے ساتھ لیڈ رول دیا۔
کیریئر
[ترمیم]جیا کی پہلی فلم ایک بال آرٹسٹ کے طور پر دل سے نامی فلم تھی۔ جس میں اس نے منیشا کوئرالا کے بچپن کا کردار ادا ہے۔ سولہ سال کی عمر میں اس نے مکیش بھٹ کی فلم تم سا نہیں دیکھا سے آغاز کرنے کی کوشش کی لیکن کردار اس کے لیے کافی بڑا ہونے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی اور اس کی جگہ دیا مرزا کو لے لیا گیا۔[15] دو سال بعد 2006ء میں اس نے متنازع فلم نشبد میں امیتابھ بچن کے ساتھ کردار ادا کیا۔[16] فلم کو مارچ 2007ء میں ریلیز کیا گیا۔ اس فلم میں اس نے ایک گانا بھی گایا۔[17]
جیا نے عامر خان کے ساتھ اے۔ آر مرگادوس کی فلم گجنی، جو اسی نام کی تمل فلم کا ریمیک تھی، میں کردار ادا کیا۔ اسے کین گھوش کی فلم چانس پہ ڈانس میں ایک بڑا کردار شاہد کپور کے ساتھ دیا گیا لیکن ان کی جگہ جینیلیا ڈی سوزا نے لے لی۔ خان نے بعد میں ساجد خان کی فلم ہاوس فل میں دیویکا کا کردار ادا کیا۔[18]
وفات
[ترمیم]اداکارہ جیا خان 3 جون 2013ء کو (بھارتی وقت کے مطابق رات 10:45 بجے) نامعلوم وجوہات کی بنا پر جوہو میں واقع ساگرترگ اپارٹمنٹ میں اپنے رہائش گاہ پر پھانسی کے پھندے پر جھولتی ہوئی پائی گئیں۔[19] اس وقت ان کے گھر پر نہ ان کی والدہ تھیں اور نہ ان کی بہنیں۔[20] ان کو فوراً ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔[21][22] بعض ذرائع کے مطابق وہ ڈپریشن کا شکار تھی۔ اکیلا پن ان کو ستاتا تھا۔ وہ گذشتہ کچھ مہینوں سے ڈپریشن میں تھی۔ جیا خان کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات میں خود کشی کے لیے اکسانے کے الزام میں سورج پنچولی کو 10 جون، 2013ء کو حراست میں لے لیا گيا تھا۔[23]
اہم فلمیں
[ترمیم]سال | فلم | کردار | تبصرہ |
---|---|---|---|
1998ء | دل سے | نوجوان میگھنا | چائلڈ آرٹسٹ |
2007ء | نشبد | جیا | نامزد: فلم فیئر ایوارڈ نئی اداکارہ |
2008ء | گجنی | سنیتا | |
2010ء | ہاوس فل | دیویکا |
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر جیا خان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ^ ا ب پ ت ٹ https://timenote.info/fr/Nafisa-Khan
- ↑ نوبھارت ٹائمز ڈاٹ کام (4 جون 2013ء)۔ "جیا خان نے خودکشی کی"۔ نوبھارت ٹائمز۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-27
- ↑ ون انڈیا (21 نومبر 2006ء)۔ "جیا خان"۔ ون انڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-27
- ↑ Jiah Khan all praise for Aamir آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ hindu.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) The Hindu – 26 نومبر2008
- ↑ "Jiah Khan now Nafisa Khan"۔ India Today۔ 13 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-03
- ↑ نشاط باری۔ "جیا خان اب نفیسہ خان"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-27
- ↑ "Bollywood actress Jiah Khan found dead in Mumbai"۔ BBC News۔ 4 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-04
- ↑ Khalid Mohamed (17 فروری 2007)۔ ""I'm not related by blood to Tahir Hussain's family. I'm not his daughter. I don't even know how Aamir Khan looks like" – Jiah Khan"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 2011-05-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-13
- ↑ "Failing career, troubled love life killed 25-year-old Jiah Khan?"۔ Hindustan Times۔ 6 مئی 2013۔ 2013-06-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-06
- ↑ "Bollywood actress Jiah Khan found dead in Mumbai"۔ BBC News۔ 4 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-04
- ↑ "10 unknown facts about Jiah Khan – 10 unknown facts about Jiah Khan – Yahoo! Movies India"۔ 2013-06-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-15
- ↑ Bollywood | Jiah Khan | Interview | Nishabd آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ entertainment.oneindia.in (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) Oneindia 21 November 2006
- ↑ "Bollywood starlet Jiah Khan found dead"۔ The Express Tribune۔ 4 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-30
- ↑ Krishnaveni, S (7 مارچ 2007)۔ "Sound the siren"۔ Gulf News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-04
- ↑ "From Nishabd to Housefull: Who was Nafisa 'Jiah' Khan?"۔ 4 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-15
- ↑ "India Today, Volume 31, Issues 13–25"۔ India Today۔ Thomson Living Media India Limited۔ 2006۔ ص 64
- ↑ "Nishabd is a total loss"۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-04
- ↑ "First Look: Chance Pe Dance"۔ Star Box Office۔ 2009-11-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-22
- ↑ Chris Lee (4 جون 2013)۔ "Bollywood star Jiah Khan dead of apparent suicide"۔ Los Angeles Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-23
- ↑ "Jiah Khan found dead in Mumbai; suicide suspected"۔ Hindustan Times۔ 5 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-23
- ↑ "No messages found in Jiah's beau's phone"۔ The Times of India۔ 2013-06-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-06
- ↑ "Jiah Khan was planning to quit movies, turn interior designer | NDTV Movies.com"۔ Movies.ndtv.com۔ 2013-06-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-06
- ↑ Vijay V Singh (11 جون 2013)۔ "Aditya Pancholi's son Suraj held for abetting Jiah Khan's suicide"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2013-06-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-11
- 1988ء کی پیدائشیں
- 20 فروری کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی امریکی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی امریکی خواتین
- اکیسویں صدی کی امریکی گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کی انگریز خواتین
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- امریکی فلمی اداکارائیں
- امریکی مسلمان
- ایشیائی نژاد برطانوی اداکارائیں
- بھارت میں خودکشی بذریعہ پھندا
- بھارتی خواتین ماڈل
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی فلمی گلوکارائیں
- بھارتی گلوکارائیں
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی نژاد امریکی اداکارائیں
- بھارتی نژاد برطانوی اداکارائیں
- بھارتی نژاد برطانوی شخصیات
- برطانوی فلمی اداکارائیں
- برطانوی مسلم شخصیات
- بیسویں صدی کی امریکی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی امریکی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کی انگریز خواتین
- بیسویں صدی کی انگریز شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- خود کشی کرنے والی اداکارائیں
- خود کشی کرنے والی امریکی اداکارائیں
- خود کشی کرنے والی بھارتی اداکارائیں
- خود کشی کرنے والی خواتین ماڈل
- خودکشی کرنے والی خواتین
- لندن کی اداکارائیں
- لندن کے گلوکار
- لی اسٹراسبرگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ کے فضلا
- ممبئی کی اداکارائیں
- ممبئی کی خواتین ماڈل
- ممبئی کی شخصیات
- نیو یارک سٹی کی اداکارائیں
- نیو یارک شہر کے گلوکار
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- 2013ء کی وفیات
- 2013ء میں خودکشی
- 2013ء میں قتل
- اکیسویں صدی کی برطانوی اداکارائیں
- پاکستانی نژاد برطانوی افراد
- بھارتی نژاد امریکی شخصیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- نیو یارک سٹی کی شخصیات
- بھارت میں خودکشی
- امریکی خواتین ماڈلز
- برطانوی خواتین ماڈل
- نیو یارک کی شخصیات
- بچے اداکار
- بھارتی اداکار
- خودکشی