مندرجات کا رخ کریں

صحیح ابن خزیمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صحیح ابن خزیمہ
(عربی میں: صَحِيحُ ابْنِ خُزَيْمَةَ)  ویکی ڈیٹا پر  (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مصنف ابن خزیمہ   ویکی ڈیٹا پر  (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر  (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع حدیث   ویکی ڈیٹا پر  (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صحیح ابن خزیمہ کا پورا نام مختصر المختصر من المسند الصحیح ہے۔ یہ ایک سنی عالم ابن خزیمہ کی تصنیف ہے۔ امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام و حافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہو گئے تھے ان کے معاصر علما اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں۔ بہت نفیس تبویب ہے ہر باب باندھنے میں ابن خزیمہ سب پر بازی لے گئے یہ کتاب 4 جلدوں پر مشتمل ہے۔[1]

امام ابن خزیمہ کی سب سے مایہ ناز تالیف ہے ِ، اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ علامہ سیوطی نے بخاری ومسلم کے بعد جن کتابوں کو زیادہ معتبر بتایا ہے، ان میں کتب صحاح کے ساتھ اس کا بھی ذکر کیا ہے، وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ کا پایہ صحیح ابن حبان سے زیادہ ہے، کیونکہ ابن خزیمہ نے صحت کی جانب زیادہ توجہ کی ہے۔ وہ ادنٰی شبہ پر بھی توقّف سے کام لیتے ہیں َ اور یہ صحت میں صحیح مسلم کے قریب ہے"۔

لیکن و اضح رہے کہ اس میں ساری حدیثیں صحیح نہیں ہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے، بلکہ اس میں صحیح، حسن کے ساتھ کچھ ضعیف حدیثیں بھی ہیں۔

ابن خزیمہ کے شیوخ صحیح میں

[ترمیم]

صحيح ابن خزیمہ کی دار التأصیل کی طباعت میں روایات کی کل تعداد (3573) ہے اور شیوخ کی تعداد (287) ہے۔[2]

وہ شیوخ جن سے ابن خزیمہ نے سب سے زیادہ روایتیں صحیح میں نقل کیں (ترتیب روایات کی کثرت کے اعتبار سے)
نمبرشیخ کا نامروایات کی تعداد
1بندار560
2الذہلی301
3عبد الجبار223
4یعقوب الدورقی222
5الزمن206
6یونس الصدفی178
7یوسف القطان154
8سلم بن جنادہ146
9احمد بن عبدہ الضبی143
10سعید بن عبد الرحمن122
11محمد بن عبد الاعلیٰ107
12علی بن خشرم101

حوالہ حدیث

[ترمیم]
  1. آثار الحدیث ،ڈاکٹر خالد محمود،جلد دوم صفحہ189 دارالمعارف لاہور
  2. محمد بن إسحاق ابن خزيمة؛ تحقيق مركز البحوث بالدار (1435هـ)۔ "مقدمة التحقيق"۔ صحيح ابن خزيمة (2 ایڈیشن)۔ دار التأصيل۔ ج 1 {{حوالہ کتاب}}: نامعلوم پیرامیٹر |مقام اشاعت= رد کیا گیا (معاونت)