چین قومی شاہراہیں
چین قومی شاہراہیں China National Highways | |
---|---|
سی این ایچ (گؤداو) ٹرنک روڈ علامت | |
چین میں سی این ایچ ٹرنک شاہراہیں | |
شاہراہوں کے نام | |
سی این ایچ: | جی ایکس ایکس ایکس (سرخ) |
منسلک نطام | |
چین قومی شاہراہیں |
چین قومی شاہراہیں یا چائینا نیشنل ہائی ویز (انگریزی: China National Highways (CNH/Guodao)) (آسان چینی: 中华人民共和国国道; روایتی چینی: 中華人民共和國國道; پینین: Zhōnghuá Rénmín Gònghéguó Guódào) اصل سرزمین چین میں شاہراہوں کا جال ہے۔ یہ لازمی طور پر موٹر وے نہیں تاہم کبھی کبھار ایکسپریس ویز کی طرح گزرانہ وصول کیا جاتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]پیشرو
[ترمیم]چین میں پہلی ریاستی شاہراہ دو ہزار سال قبل چن خاندان کے دور میں بنی جب چن شی ہوانگ نے 750 کلومیٹر (470 میل) شاہراہ تعمیر کروائی جو دفاعی حکمت عملی تک تحت دار الحکومت شیانیانگ کو شمالی سرحدی شہر اوردوس سے ملاتی تھی۔ [1]
تعمیر
[ترمیم]شاہراہوں کی تعمیر کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کلید کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ 2003ء میں شاہراہوں کی تعمیر 350 بلین یوآن کی سرمایہ کاری مکمل ہوئی اور 219 کلیدی شاہراہوں کے منصوبے مکمل ہوئے، جن میں بنیادی طور پر پانچ شمال-جنوب اور سات مشرق-مغرب قومی شاہراہوں پر توجہ مرکوز تھی اس کے ساتھ ساتھ چین کے مغربی دیہی علاقوں پر بھی تیزی سے کام ہوا۔ 2004ء کے اختتام تک شاہراہوں کی کل لمبائی 1.871 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، بشمول 34،300 کلومیٹر (21،300 میل) طویل جدید نقل و حمل کے ایکسپریس ویز جو دنیا بھر میں دوسرا درجہ رکھتے ہی۔ قومی شاہراہوں کی کثافت اب 19.5 کلومیٹر فی 100 مربع کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے۔
2008ء میں پانچ شمال-جنوب اور سات مشرق-مغرب کے قومی شریانی شاہراہیں مکمل ہونے سے مجموعی لمبائی 35،000 کلومیٹر (22،000 میل) ہو گئی۔ بیجنگ اور شنگھائی بڑی شاہراہوں سے منسلک ہو گئے، بنیادی طور پر ایکسپریس سے۔ تمام صوبوں اور چین کے خود مختار علاقوں کے دار الحکومتوں، 200 سے زائد شہروں کے درمیان میں ہائی وے کا ربط قائم کیا گیا۔
ابتدائی 2005ء میں قومی ایکسپریس نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کا مقصد تمام صوبائی اور خود مختار علاقہ جات کے دار الحکومتوں کو آپس میں منسک کرنا، بڑے شہروں اور اہم کاؤنٹیوں اس نیٹ ورک سے ملانا تھا۔ نیٹ ورک کی کل لمبائی 85،000 کلومیٹر (53،000 میل) ہوگی جن میں سے سات بیجنگ سے شروع ہوتے ہیں جو بیجنگ-تائپے، بیجنگ-ہانگ کانگ-مکاؤ، بیجنگ-کونمینگ، بیجنگ-لہاسا، بیجنگ-ارومچی اور بیجنگ-ہاربن ایکسپریس وے ہیں۔ منصوبوں میں سے نصف مکمل ہو چکے ہیں۔
2013ء میں وزارت نقل و حمل نے "قومی شاہراہ نیٹ ورک پلاننگ (2013 - 2030) کا اعلان کیا جس سے شاہراہوں کی تعداد 119 تک پہنچ جائے گی جن میں 81 باہمی مربوط شاہراہیں ہوں گی۔ مجموعی لمبائی 265،000 کلومیٹر (165،000 میل) تک بڑھ جائے گی، جس میں خصوصی توجہ مغربی اور کم ترقی یافتہ علاقوں پر مرکوز کی جائے گی۔ [2]
قوانین
[ترمیم]اگرچہ چین قومی شاہراہوں پر عمومی حد رفتار 100 کلومیٹر/گھنٹہ ہے تاہم اس سے کہیں زیادہ رفتار پر گاڑیاں چلتی نظر آتی ہیں۔ رفتار کا سراغ لگانے والے کیمروں کی کمی، مقامی علاقوں سے باہر کی حد رفتار کے بورڈوں کی کمی، طویل راستے، رفتار کی حد کو نافذ کرنے میں برائے نام ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اصل سرزمین چین میں ٹریفک پولیس کی قابل ذکر کمی بھی اس کا ایک سبب ہے۔
ملک بھر میں شاہراہیں اکثر حعف جی' سے شروع ہوتی ہیں جس کے ساتھ تین اعداد ہوتے ہیں مثلاً "جی107"۔ حرف جی (G) چینی حرف 国 (گؤجیا) کے لیے ہے جس کے معنی قومی کے ہیں۔ [3]
- سابقہ 000 سلسلہ میں پانچ عمودی اور سات افقی اہم راستے موجود تھے۔
- 100 سلسلہ کی شاہراہیں عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکومت بیجنگ سے شروع ہوتی ہیں اور ہر سمت میں پھیلتی ہیں ماسوائے چین قومی شاہراہ 112 کے جو شوانہوا سے شروع ہوتی ہے۔
- 200 سلسلہ شمال سے جنوب میں پھیلا ہوا ہے۔ (مثلاً ہوہوٹ، اندرونی منگولیا سے بیئہائی سے ہوتے ہوئے صوبہ گوانگشی تک)
- 500 سلسلہ قومی شاہراہوں کو آپس میں ملانے والی واصل سڑکیں ہیں۔
چین قومی شاہراہوں کی فہرست
[ترمیم]سرخ رنگ میں شاہراہوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن کبھی بنایا نہیں گیا، ترک یا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا۔
زرد رنگ میں شاہراہیں فی الحال جزوی طور مکمل ہیں۔
سرمئی رنگ میں شاہراہیں زیر تعمیر ہیں یا ابھی تک منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔
سابقہ 000 سلسلہ
[ترمیم]شمار | نام | اردو نام | نقطہ آغاز | نقطہ اختتام | لمبائی | نوٹس |
---|---|---|---|---|---|---|
جی010 | 010国道 | چین قومی شاہراہ 010 | تونگجیانگ | سانیا | 5,700 کلومیٹر (3,500 میل) | سب سے طویل چینی قومی شاہراہ تھی۔ اب جی1011 اور کا حصہ جی1، جی15، جی1503 اور جی98۔ |
جی015 | 015国道 | چین قومی شاہراہ 015 | سیئفینہے | مانژؤلی | 2,540 کلومیٹر (1,580 میل) | اب جی10۔ |
جی020 | 020国道 | چین قومی شاہراہ 020 | بیجنگ | فوژو | 2,540 کلومیٹر (1,580 میل) | اب حصہ جی3۔ |
جی025 | 025国道 | چین قومی شاہراہ 025 | داندونگ | لہاسا | 4,590 کلومیٹر (2,850 میل) | اب حصہ جی1113، جی1 اور جی6۔ |
جی030 | 030国道 | چین قومی شاہراہ 030 | بیجنگ | ژوہوئی | 2,310 کلومیٹر (1,440 میل) | اب حصہ جی4 اور جی0425۔ |
جی035 | 035国道 | چین قومی شاہراہ 035 | چنگڈاؤ | ینچوان | 1,610 کلومیٹر (1,000 میل) | اب جی20۔ |
جی040 | 040国道 | چین قومی شاہراہ 040 | ایرینہوت | ہیکؤ یاو | 3,610 کلومیٹر (2,240 میل) | اب حصہ جی55، جی5 اور جی80 اور تمام جی8011۔ |
جی045 | 045国道 | چین قومی شاہراہ 045 | لیانیونگگانگ | قورغاس | 3,980 کلومیٹر (2,470 میل) | اب جی30۔ |
جی050 | 050国道 | چین قومی شاہراہ 050 | چونگ چنگ | ژانگجیانگ | 1,430 کلومیٹر (890 میل) | اب حصہ جی15 اور جی75۔ |
جی055 | 055国道 | چین قومی شاہراہ 055 | شنگھائی | چینگدو | 2,970 کلومیٹر (1,850 میل) | اب جی42۔ |
جی065 | 065国道 | چین قومی شاہراہ 065 | شنگھائی | روئلی | 4,090 کلومیٹر (2,540 میل) | اب جی60 اور حصہ جی56۔ |
جی075 | 075国道 | چین قومی شاہراہ 075 | ہینگیانگ | کونمینگ | 1,980 کلومیٹر (1,230 میل) | اب حصہ جی72، جی80 اور جی78۔ |
100 سلسلہ
[ترمیم]شمار | نام | اردو نام | نقطہ آغاز | نقطہ اختتام | حتمی نقطہ اختتام | موجودہ لمبائی | نوٹس |
---|---|---|---|---|---|---|---|
101国道 | چین قومی شاہراہ 101 | بیجنگ | شینیانگ | 909 کلومیٹر (565 میل) | |||
102国道 | چین قومی شاہراہ 102 | بیجنگ | ہاربن | فویوان | 1,297 کلومیٹر (806 میل) | ||
103国道 | چین قومی شاہراہ 103 | بیجنگ | تیانجن | 162 کلومیٹر (101 میل) | سب سے چھوٹی چینی قومی شاہراہ | ||
104国道 | چین قومی شاہراہ 104 | بیجنگ | فوژو | پنگتان | 2,420 کلومیٹر (1,500 میل) | ||
105国道 | چین قومی شاہراہ 105 | بیجنگ | ژوہوئی | مکاؤ | 2,717 کلومیٹر (1,688 میل) | ||
106国道 | چین قومی شاہراہ 106 | بیجنگ | گوانگژو | 2,466 کلومیٹر (1,532 میل) | |||
107国道 | چین قومی شاہراہ 107 | بیجنگ | شینزین | ہانگ کانگ | 2,662 کلومیٹر (1,654 میل) | ||
108国道 | چین قومی شاہراہ 108 | بیجنگ | کونمینگ | 3,356 کلومیٹر (2,085 میل) | |||
109国道 | چین قومی شاہراہ 109 | بیجنگ | لہاسا | 3,901 کلومیٹر (2,424 میل) | بیجنگ سے سب سے طویل چینی قومی شاہراہ۔ بشمول چنگھائی-تبت شاہراہ۔ | ||
110国道 | چین قومی شاہراہ 110 | بیجنگ | ینچوان | چنگتونگشیا | 1,357 کلومیٹر (843 میل) | ||
111国道 | چین قومی شاہراہ 111 | بیجنگ | جیاگیداچی | موہے | 2,123 کلومیٹر (1,319 میل) | ||
112国道 | چین قومی شاہراہ 112 | شوانہوا | N/A | 1,228 کلومیٹر (763 میل) | رنگ روڈ بیجنگ |
200 سلسلہ
[ترمیم]300 سلسلہ
[ترمیم]500 سلسلہ
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Exhibition unveils China's ancient "state highway" in Qin Dynasty"۔ Xinhua۔ 26 اکتوبر 2016۔ 2018-01-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-26
- ↑ "Archived copy"۔ 2013-12-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-29
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ China's Highroad to Highway Success Bot generated title
- ↑ "兰州新区至白银一级公路(G341线)明年10月具备通车条件"۔ 知乎专栏۔ 2019-01-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-05
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر چین قومی شاہراہیں سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Ministry of Transportآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mot.gov.cn (Error: unknown archive URL) (چینی میں)
- China Highway & Transportation Societyآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ chts.cn (Error: unknown archive URL)
- China Highway Networkآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ chinahighway.com (Error: unknown archive URL)