ہارڈ ڈسک ڈرائیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

HDD سے مراد ہے ہارڈ ڈسک ڈرائیو۔ ہارڈ اس لیے کہ اس پر ایک سخت دھاتی خول ہوتا ہے جو اسے ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ ڈسک سے مراد وہ حصہ جہاں ہم ڈیٹا کو محفوظ کرتے ہیں۔ ڈرائیو سے مراد وہ مشینری جو اس پر ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کا کام کرتی ہے ۔ فلاپی یا سی ڈی ڈرائیو کے برعکس اس میں ڈسک اور ڈرائیو (ڈیٹا کو پڑھنے یا لکھنے والا حصہ) سب ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں۔ مگر فلاپی اور سی ڈی کے برعکس اسے ایک کمپیوٹر سے دوسرے تک منتقل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن اس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جاننے سے پہلے چند بنیادی اصلاحات سمجھ لیں۔ 1 بٹ سے مراد ایک بائنری ہندسہ، جو صفر یا ایک ہو سکتا ہے 1 بائٹ سے مراد 8 بٹس، جو کسی ایک حرف یا رقم کو ظاہر کریں 1 کلو بائٹ یا KB سے مراد 1024 بائٹس یا 1024 الفاظ 1 میگا بائٹ MB سے مراد 1024 کلو بائٹس یا 1048576 الفاظ کا مجموعہ، یعنی 200 صفحات کی ایک کتاب ایک میگا بائٹ میں سما سکتی ہے 1 گیگا بائٹ GB سے مراد 1024 میگا بائٹس یا 1073741824 الفاظ کا مجموعہ۔ اس کی گنجائش اتنی ہوتی ہے کہ 200 صفحات کی ایک ہزار کتب مع تصاویر کے ایک گیگا بائٹ میں سما سکتی ہیں

ہارڈ ڈسک کا مقابلہ عموماً ہم لوگ دو چیزوں سے کرتے ہیں۔

ایک تو اس کی کپیسیٹی اور دوسرا اس کی رفتار۔

کپیسیٹی تو سب جانتے ہیں کہ جتنی زیادہ ہوگی، اتنی بہتر ہوگی۔ یعنی 20 گیگا بائٹس کی ہارڈ ڈسک 10 گیگا بائٹس والی ہارڈ ڈسک سے بہتر ہوگی لیکن 40 گیگا بائٹس والی ہارڈ ڈسک سے 20 گیگا بائٹس والی کم تر ہوگی۔

رفتار سے مراد یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک کے اندر موجود وہ دھاتی پلیٹیں جن پر ہم ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، وہ کتنی رفتار سے گھومتی ہیں۔ آج کل عام ہارڈ ڈسکیں تین مختلف رفتاروں میں ہوتی ہیں۔ 5600 آر پی ایم یعنی گردشیں فی منٹ، 6400 آر پی ایم اور 7200 آر پی ایم۔

اس کے علاوہ اس کا طریقہ کار بھی ایک اہم فرق ہوتا ہے۔ جیسا ساٹا، سیریل، اتاپی، سکزی وغیرہ۔

ایکسس ٹائم، لیٹنسی وغیرہ بھی اہم خوبیاں ہیں اور آج کل اکثر ہارڈ ڈسکیں بہت معمولی فرق کے ساتھ آ رہی ہیں۔

لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دوں کہ Seagate کمپنی کی ہارڈ ڈسک بہت پائیدار سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ Maxtor کمپنی بھی کافی اچھی ہے۔ ویسے ایک عام استعمال کے لیے آج کل تمام کمپنیوں سے تقریباً ایک جیسی کوالٹی کی ہارڈ ڈسکیں آ رہی ہیں۔