تبادلۂ خیال صارف:حیدر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وثق اول | وثق دوم

عمومی پیغامات (پیغام تحریر کریں!)

سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء، کا آغاز ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی پابندی کے ساتھ مندرجہ بالا ربط پر جا کر تجویز کیے گئے موضوعات اور منصوبہ جات کو توجہ دیں۔


صحافی محترم حیدر صاحب، میرا نام باسط اعجا زہے اور میں ایک ٹی وی چینل کے لیے کام کرتا ہوں۔ یہ کچھ عرصے میں آن آئیر آئے گا۔ وکی پیڈیا اردو سے کافی عرصے سے واقف ہوں۔ اب آپ کی ان کوششوں کو ٹی وی پر لانا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے آپ سے بات کرنا ہو گی اور ملاقات کرنا ہو گی۔ آپ اس میں کتنا اور کس شکل میں حصہ ڈال رہے ہیں یہ بھی بتانا ہو گا۔ آپ مجھ سے 03024473149 فون نمبر یا basit.ijaz@dinraat.tvپر رابطہ کر سکتے ہیں۔

سانچہ[ترمیم]

شکریہ حیدر صاحب۔ انبیا کے بارے میں سانچہ بہت اچھا ہے۔ علاقہ نبوت شامل کرنے کا بھی شکریہ۔ میرے خیال میں پہلے ان تمام انبیا پر لکھا جائے جن کا ذکر قرآن میں ہے۔ اور ان واقعات کو الگ سے بتایا جائے جو قرآن یا احادیث میں ہیں اور ان کو الگ indicate کیا جائے جو ان کے علاوہ قصص میں مشہور ہیں۔ --سید سلمان رضوی 13:28, 4 مارچ 2007 (UTC)

نقشہ[ترمیم]

السلام وعلیکم حیدر بھائی! پسند کرنے کا بہت شکریہ، ان نقشوں کی تیاری کے لیے میں نے کورل ڈرا ‌X3 استعمال کیا ہے۔ "قرآن پروجیکٹ" کے خاتمے کے بعد ان شاء اللہ "اردو نقشہ جات پروجیکٹ" پر کام شروع کروں گا۔ درمیان میں ہو سکا تو چند مزید نقشے بھی اپ لوڈ کردوں گا۔ پسندیدگی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔ والسلام Fkehar 04:56, 13 مارچ 2007 (UTC)

حوالے[ترمیم]

السلام علیکم حیدر صاحب۔ کیا آپ ایک مسئلہ میں میری رہنمائی کر سکتے ہیں؟ وہ یہ کہ جب میں وکی کے معیاری طریقہ کے مطابق کوئی حوالہ دیتا ہوں تو حوالہ نمبر جو [ ] میں آتا ہے اس میں [ ] الٹی نظر آتی ہیں۔ اس کا حل کیا ہے؟ مثلاً ملاحظہ کیجیے حروف مقطعات (تحقیق کی ذیل میں کچھ حوالے ہیں) یا امام مھدی علیہ السلام۔ --سید سلمان رضوی 15:15, 3 اپريل 2007 (UTC)

سانچہ ممالک[ترمیم]

حوالے کا مسئلہ حل کرنے کا بہت شکریہ۔ سانچہ:خانۂ معلومات ملک میں خانہ پہلے سے بہت ہی چھوٹا ہو گیا ہے۔ اس کو پہلے کی نسبت تھوڑا سا ہی کم کرنا کافی ہے بہت کم کرنا ٹھیک نہیں رہا۔ براہ کرم یہ بھی کر دیجئیے۔ اس سلسلے میں لبنان، شام، عراق دیکھ سکتے ہیں کہ خانہ کیسا لگتا ہے۔--سید سلمان رضوی 22:26, 5 اپريل 2007 (UTC)

کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟[ترمیم]

میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیں کہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔ حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوں کی اجارہ داری ہے جو اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔ میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوں نے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔ میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوں اورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیں پر ختم نہیں کروںگا۔

والسلام سیدعامرعلی


شفیق الرحمن[ترمیم]

حیدر صاحب شفیق الرحمن پر مضمون لکھ دیا ہے۔ دوست ذرا پروف خوانی کر دیجیے گا کیونکہ میں نے کافی تیزی میں لکھا ہے ہو سکتا ہے کمپوزنگ کی غلطیاں رہ گئی ہوں۔ Wahab 20:03, 30 اپريل 2007 (UTC)

سلام[ترمیم]

السلام علیکم۔ حیدر صاحب بہت دنوں بعد آپ کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ آپ کیسے ہیں؟۔--سید سلمان رضوی 15:06, 24 جون 2007 (UTC)

بہت نوازش۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے واپسی کا موقع نصیب ہوا۔ :-) حیدر 03:01, 25 جون 2007 (UTC)

بہت شکریہ۔ نوازش۔ حیدر 06:01, 25 جون 2007 (UTC)

شکریہ! حیدر 17:41, 3 ستمبر 2007 (UTC)
  • جی آئندہ خیال رکھوں گا۔ لیکن جو جس قابل ہوتا ہے اس کو وہی کہا جاتا ہے، خواہ وہ فرد ہو یا گروہ۔ ویسے عمررسیدہ کبھی کبھی پیار سے پیارے بچے کے سر پر چپت لگا کر احمق یا پاگل کہتے ہیں۔ خیر۔ سمرقندی

جو چاہے کرتے رہیں[ترمیم]

اسلام علیکم محترم حیدر صاحب۔ آپ کی جانب سے کی گئی ترمیم جدیدہ سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے، آپ یا جس کا جو جی چاہے کرتا رہے۔ چونکہ یہ لفظ متعدد طبی مضامین میں آیا ہے اور آتا رہے گا اس لیے چند مثالیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ behaviour control کی اصطلاح عام طور پر کوئی طبیب مریض کے سامنے بھی استعمال کرتا ہے اور انگریزی میں یہ معیوب نہیں لگتی لیکن آپ کی ترمیم جدیدہ کے بعد اس کا ترجمہ تضبیط رویہ کی بجائے قابو رویہ یا پھر رویئے کو قابو کرنا کیا جائے گا جو الفاظ کے اعتبار سے تو معیوب ہے ہی ایک طبیب بھی اپنے مریض کو ایک فوجدار کی طرح یہ کہتے ہوئے کترائے گا۔ اسی طرح biologic control بھی تضبیط حیاتیات کی بجائے قابو حیاتیات کہنا پڑے گا، ہوسکتا ہے آپ کو یہ معیوب نہیں لگے مگر علمی حلقوں میں یہ لفظ ایسا نہیں کہ مقالات و جرائد میں استعمال کیا جاسکے۔ یہ تو وہ چند الفاظ ہیں جو ابھی میرے ذہن میں تھے ایسے نا جانے کتنے الفاظ آئیں گے۔ ویسے بھی تمام طبی مضامین مشکل ہی نہیں مشکل ترین الفاظ سے بھرے پڑے ہیں آپ کے اس ایک لفظ کو آسان کرنے سے کیا ہوگا۔ خیر۔ جیسا کہ میں نے ابتدا میں کہا، یہ میرا خیال تھا جو عرض کر دیا آگے آپ جو مناسب سمجھیں کرتے رہیں۔ سمرقندی

کنٹرول کے نام سے ایک ضد ابہام کا صفحہ ہونا چاہیے جس پر آپ کی دی گئی تفصیل مختصر الفاظ میں موجود ہو تا کہ مشکل ترجمہ کا مقصد واضح ہو سکے۔ اس طرح قاری خود کو Lost in Translation کم محسوس کرے گا۔ انگریزی الفاظ کو مثال میں اس لیے استعمال کیا ہے کہ یہ تین الفاظ وکی اردو کے بے شمار مضامین کی حالت زار کا احاطہ کرتے ہیں۔ حیدر 12:18, 29 اکتوبر 2007 (UTC)
  • میں اس قسم کے احمقانہ کاموں میں کسی کی شراکت نہیں کر سکتا۔ یہ سوچ کر سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ شا‏ئد سمجھ آجائے مگر سطحی اذہان میں علمی باتیں کم کم ہی داخل ہوتی ہیں۔ سمرقندی
آپ انتہائی جذباتی آدمی ہیں اور ضرورت سے زیادہ جذباتی پن تہذیب و اخلاق کا دشمن ہوتا ہے۔ آپ سے کسی بھی قسم کی بحث فضول ہے۔ جب مسلمانوں کا بحیثیت قوم زوال شروع ہوا تھا تو اس کا پہلا مظہر تھا بدتہذیبی۔ جب مسلمانوں کو کسی بات کا ٹھوس جواب نہیں ملتا تھا تو وہ مرنے مارنے پر تل جاتے تھے۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ حیدر 12:32, 29 اکتوبر 2007 (UTC)
  • حیدر صاحب انسان کو ہمیشہ دوسرے کی جگہ خود کو کھڑا کر کہ فیصلہ کرنا چاہیے۔ میں اپنی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں کہ اس پورے ویکی پر کسی کو بھی کوئی لفظ ایسا نا ملے جس کا کوئی اتا پتا نا ہو، ہر جگہ اتنی محنت سے ایک ایک لفظ کی انگریزی ساتھ ساتھ لکھ رہا ہوں اور اس کے باوجود ایک ایسے شخص کی جانب سے کہ جس کو میں نے ہمیشہ ہر مخالفت اور نوک جھوک کے باوجود قابل احترام سمجھا، Lost in Translation کا موجب گردانا جائے گا تو صاحب دل پر کیا گزرے گی؟ اس کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس نے اپنا وقت میری طرح اس ویکی پر برباد کیا ہو۔ سمرقندی
  • آپ نے بہت اچھا اشارہ دیا ہے ضبط کی جانب اور ضبط کا لفظ تضبیط کے لیے استعمال ہو سکتا ہے مگر یہ کیفیت انتہائی کم علمی کی ہوگی۔ تضبیط کا لفظ ضبط کی اساس سے ہی بنا ہے اور عربی میں ت کے ساتھ ایسے لاتعداد لفظ ہیں جو اردو میں مستعمل ہیں مثال کے طور پر تکبیر، تفصیل اور تعمل وغیرہ وغیرہ۔ لہذا قواعد کی رو سے تو تضبیط ہی بنتا ہے۔ اکثر یہ بات کہی جاتی ہے (اور بطور طعنہ کہی جاتی ہے) کہ اردو میں ہر زبان کا لفظ سمو لینے کی استعداد ہے تو پھر اس استعداد کو انگریزی ہی تک کیوں محدود رکھا جائے؟ عربی کے الفاظ اردو میں کیوں نہیں آسکتے؟ میں file کے لیے آپ کے مسل کے لفظ پر اعتراض نہیں کر رہا ہوں لیکن یہاں صرف اپنا خیال پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ مسل کے لفظ سے فائل کا لفظ بہتر اس لیے ہے کہ اس لفظ کی اساس کے چند دیگر الفاظ پہلے سے اردو میں موجود ہیں، مثال کے طور پر لفافہ اور ملفوف، دونوں ہی اردو میں استعمال ہوتے ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مسل کی اساس کیا ہے؟ اور اس سے جمع و دیگر الفاظ کس طرح بنائے جائیں گے؟ file سے درج ذیل الفاظ انگریزی میں بنتے ہیں اور انکے اردو متبادلات عربی (بلکہ اردو) قواعد کے رو سے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔
لف = roll = turn
لفافہ = envelop
ملفوف = folded
ملفوفہ = folder
فائل = file
املف = filing

اب آپ خود براہ کرم میری مخالفت کو ذہن سے نکال کر فیصلہ کیجیئے کہ مسل سے یہ تمام الفاظ کسی فارسی کیا عربی قاعدے کی رو سے بھی کسی لغت میں دستیاب ہیں؟ مسل کے لفظ سے مندرجہ بالا الفاظ کا متبادل بنانے کی کوشش کی جائے گی تو وہ یک لفظی اصطلاح نہیں بلکہ ایک عبارت کی مانند کئی لفظی بنے گا۔ مجھے اب شمارندے سے ہٹنا پڑ رہا ہے اس لیے اس کے بعد آپ کے اس سوال کا جواب شائد نہیں دے پاؤں گا۔ سمرقندی

ویکیپیڈیا کا اصول ہے یہاں صرف وہی مواد پیش کیا جا سکتا ہے جو پہلے سے کہیں شائع شدہ ہو اور اس کے لیے حوالہ پیش کیا جا سکے۔ مسل کے لیے میں نے دو حوالے پیش کیے ہیں۔ ایک تو شان الحق حقی کی شائع کردہ انگریزی اردو لغت جو آکسفورڈ جیسے معتبر ادارے نے شائع کی ہے اور دوسرا حوالہ ہے مائیکروسافٹ کا اردو پیکیج جس میں مسل کا لفظ استعمال کیا ہے۔ میری بات کا یقین کر لیجیے، فائل کو جب تک کسی طاقتور ادارے کی پشت پناہی حاصل نہ ہو یہ رائج ہونے والا نہیں۔ میرا اصول سادہ سا ہے، آپ معتبر حوالہ لے آئیں میں سر تسلیم خم کر دوں گا۔ آپ بغیر حوالہ کے کچھ بھی کہیں میں تسلیم نہیں کر سکتا۔ یہ بات میں نے مختلف الفاظ میں پہلے بھی کئی مرتبہ کی ہے لیکن پھر دوہرانی پڑ رہی ہے۔ یقین کیجیے، آپ نے اوپر جو توجیہ پیش کی ہے اس کو آنکھیں بند کر کے تسلیم کرنے کو جی چاہتا ہے لیکن چونکہ اسے مضبوط حوالہ کی پشت پناہی حاصل نہیں اس لیے میں اسے کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتا۔ ویکیپیڈیا پر ہمارا کام ہے جو جیسے اسے ویسے ہی پیش کر دیا جائے۔ اردو کی ترقی کے لیے ضروری ہے جوسادہ الفاظ انگریزی سے میں اردو میں آ گئے ہیں اور جن کے متبادل ابھی تک ماہرین اردو نے متعارف نہیں کرائے ان کو من و عن رہنے دیا جائے۔ زبان کی تبدیلی کا عمل ایک قدرتی عمل ہے اسے قدرتی ہی رہنے دینا چاہیے۔ یقین کیجیے میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ احترام ہے۔ آپ نے مجھے با رہا لاجواب کیا ہے جس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ جیسے آپ نے پنے آپ کو ویکیپیڈیا اردو کے لیے وقف کر رکھا ہے ابھی تک کسی بھی اور صارف کی اتنی ہمت نہیں ہوئی۔ لیکن آپ سے میرا اصولی اختلاف اپنی جگہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ اس کا آپ کی یا میری ذات (یعنی self) سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ایک اصولی اختلاف ہے۔ ہم دونوں کا مقصد ایک ہی ہے (یعنی اردو کی ترقی) لیکن لائحۂ عمل جدا جس پر اختلاف کا قائم رہنا ایک لازمی امر ہے۔ مسل پر کچھ تحقیق کے بعد آپ کو اس لفظ کے بارے میں مزید معلومات پیش کروں گا۔ حیدر 02:03, 30 اکتوبر 2007 (UTC)

مستند کیا ہے؟[ترمیم]

حیدر صاحب آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ اپنے اپنے لائحہ عمل کی بات ہے اور انسانوں کا (حیوانات کا بھی) لائحہ عمل انکی سوچ پر منحصر ہوتا ہے لہذا میں آپ کی بات کو یوں بھی کہ سکتا ہو کہ اپنی اپنی سوچ کی بات ہے اور شرمندہ ہوں بیان کرتے ہوئے کہ میری سوچ ایسی ہے کہ جس کو جان کر آپ میں سے اکثر احباب ہنسی ہی اڑائیں گے۔ میرا اردو سے کوئی لگاؤ نہیں ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ مجھے دیگر علاقائی زبانوں پر اتنا عبور نہیں کہ ان میں کچھ لکھ سکوں وگرنہ اب تک انکے ویکیوں پر بھی بہت کچھ ڈال چکا ہوتا۔ میرا اصل مقصد (بلکہ آپ شائد یوں کہنا پسند فرمائیں گے کہ میرا تخریبانہ منصوبہ) یہ ہے کہ جدید علوم (بالخصوص سائنس) کو عام لوگوں کی دسترس میں اس طرح لایا جائے کہ وہ اس کو پڑھ کر کسی بھی (بالخصوص انگریزی) زبان سے مرعوب نہیں ہوں بلکہ ان معلومات میں اپنی ذہنی صلاحیتوں سے مزید اضافہ کریں (جیسے انگریز اور جاپانی، کوریئن اقوام کر رہی ہیں)۔

اب رہی آپ کی بات کہ ویکی پر مستند حوالہ ہونا ضروری ہے تو اس سلسلے میں حیدر صاحب میرا خیال ہے کہ آپ ہمیشہ منطق کو مدنظر رکھ کر بات کرتے ہیں لیکن مجھے کچھ حیرت ہوئی کہ آپ نے file کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے منطق کو یکسر نظرانداز کر دیا۔ اگر آپ یہ بات روبالہ یا کمپیوٹر کے بارے میں کہیں تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر آپ اوپر بیان کردہ لف، فائل اور ملفوف وغیرہ کی بات کر رہے ہیں تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے، کوئی بھی اچھی عربی انگریزی لغت اٹھا کر دیکھ لیجیئے آپ کو ان میں یہ تمام الفاظ مل جائیں گے۔ اب اگر یہ سوال اٹھائیں کہ نہیں عربی انگریزی نہیں عربی اردو لغت کا حوالہ دو تو پھر میں آپ سے یہ کہوں گا کہ عربی لغت کا حوالہ اردو میں اتنا ہی مستند ہے کہ جتنا کسی اردو لغت کا کیوں کہ اردو میں آج تک تمام علمی کتب میں یہی ہوتا آیا ہے اور آپ کی اردو عربی الفاظ سے بھری پڑی ہے (بہت سے الفاظ ایسے ہیں جو فارسی سے آئے ہیں مگر انکی اکثریت کی اساس بھی عربی ہی سے فارسی میں آئی ہے)، اب اگر آپ یہ نئی سوچ لے کر آئیں کہ نہیں صاحب اردو میں کسی عربی لغت کا حوالہ نہیں دیا جاسکتا تو آپ خود ہی فیصلہ کیجیئے کہ ایسی بات کو کون تسلیم کرے گا؟ آپ کے یہاں بھی universities اور colleges میں یقینا اردو پڑھائی جاتی ہوگی ہم نے بھی پڑھی تھی اور تمام اساتذہ عربی لغات کے حوالے ہی جابجا استعمال کرتے ہیں، تمام اچھے اردو لکھنے والے عربی لغات و الفاظ سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں، تمام شعرا نے عربی سے بھر پور استفادہ کیا۔

تو اگر خوددار ہے، منت کش ساقی نا ہو
عین دریا میں حباب آسا نگوں پیمانہ کر

اگر کسی کو یہ شعر سمجھ نہیں آتا تو اس کا مطلب یہ نکالنا کہ اقبال کی شاعری اردو میں شمار نہیں کی جاسکتی یا غلط ہے، بالکل غیر منطقی بات ہوگی اور میرا یقین ہے کہ آپ بھی اس سے اتفاق نہیں کریں گے کہ ایسا کہا جائے۔ اگر کسی کو مندرجہ بالا شعر میں الفاظ سمجھ نہیں آتے تو وہ عربی اور فارسی کی لغت میں ہی دیکھ سکے گا، خود نہیں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا تو کسی استاد سے دریافت کرے گا اور یقینی طور پر وہ استاد عربی و فارسی سے دیکھ ہی بتائے گا یا اگر اسے معلوم ہے تو عربی کی اساس سے ہی معلوم ہوا ہوگا۔

آپ نے اصل تحقیق نہیں کی بات دوبارہ کی ہے تو میں دوبارہ ہی جواب عرض کر دیتا ہوں، کسی بھی سائنسی مضمون میں مندرجہ ذیل خصوصیات آپ کو باآسانی نظر آجائیں گی۔۔۔۔

  • کسی بھی مضمون میں کوئی اصل تحقیق نہیں ہے۔
  • کوئی بھی اہم مضمون بے حوالہ نہیں ہے اور حوالہ جات بھی وہ ہیں کہ اس موضوع پر انتہا تسلیم کیئے جاتے ہیں۔
  • کسی بھی مضمون میں پیشہ ورانہ (professional level) کے درجے تک کوئی ذاتی تحقیق اور غلطی نہیں ہے، مثلا کسی عام doctor سے نہیں بلکہ oncologist سے سرطان کا مضمون نظرثانی کرا لیجیئے کہ کوئی غلطی یا اصل یا ذاتی تحقیق تو نہیں۔

میرا خیال ہے حیدر صاحب کہ ویکیپیڈیا کی no original research کی حکمت عملی کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی آڑ لے کر برسوں اور صدیوں پرانی روایات کو ترک کر دیا جائے، اردو کی مٹی میں عربی ایسے رچی بسی ہے کہ جیسے پودوں کی مٹی میں کھاد، جس سے وہ سرسبزی و شادابی پاتے ہیں، آپ اس کھاد کو نکال دیں گے تو وہ برگ و بار پیدا کرنے کی بجائے مرجھا جائیں گے۔ میرا یہ بھی خیال ہے کہ آپ (غالباً نا دانستہ) اس حکمت عملی کا اطلاق ناجائز و غیر منطقی انداز میں کر رہے ہیں، برا نہیں مانیئے گا جیسا کہ میں عرض کیا کہ شائد آپ سے ایسا نادانستگی میں ہو رہا ہے، ذرا تحمل سے غور کیجیئے۔ میں ہمیشہ آپ کی ہر منطقی بات سے اتفاق کرنے کا وعدہ کرتا ہوں، جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا آپ کے مشوروں پر عمل کروں گا اور آپ (اگر آپ چاہیں تو) مجھے ہر مرحلے پر اپنے ساتھ پائیں گے۔ سمرقندی

جہت یا ابعاد[ترمیم]

مجھ تک کب آتا تھا اس کی محفل میں جام
ســاقی نے کچھ مــلا نا دیا ہو شــراب مــیں

آپ کی رائے نہایت بھلی لگتی ہے جہت کا لفظ واقعی آسان ہے مگر حیدر صاحب تین چار باتیں درج کرتا ہو پھر غور فرمایئے گا۔

  1. Dimension کے لیے ابعاد کا لفظ ہر اردو لغت میں پایا جاتا ہے، دیکھیے Dimension
  2. آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس لغت میں درج ----- ابعاد ثلاثہ ----- کی نسبت اردو دائرہ المعارف کی اصطلاح سہ ابعادی زیادہ آسان اور سادہ ہے۔
  3. حکمت کی مستند ترین اردو کتب میں dimension کے لیے ابعاد ہی آتا ہے۔
  4. جہت سے وہ تمام الفاظ کیسے بنائیں گے جو ابعاد سے اس صفحہ بنام Dimension پر درج کیئے گئے ہیں۔ --سمرقندی 02:24, 26 اگست 2008 (UTC)
  • جی حیدر صاحب آپ کی بات بالکل سمجھ میں آ رہی ہے۔ صرف ایک بات اور غور کیجیئے کہ orient اور orientiation کا لفظ جہت کے زیادہ نزدیک نہیں؟ اور چند مقامات پر یہ اردو ویکی پر orient کے لیے آیا بھی ہے۔ اگر پھر بھی آپ جہت ہی مناسب سمجھتے ہیں تو میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں۔ آپ صفحہ کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔ --سمرقندی 02:41, 26 اگست 2008 (UTC)

مبارکباد[ترمیم]


--سید سلمان رضوی 18:03, 29 مارچ 2009 (UTC)

غیر حاضری[ترمیم]

اسلام علیکم، بحثیت منتظم آپ کی اردو ویکیپیڈیا سے مسلسل غیر حاضری باعث تشویش ہے۔ جس طرح ویکیپیڈیا کے مضامین میں اضافہ ہو رہا ہے، ویکیپیڈیا کو بڑھتے ہوئے انتظامی کاموں کے لیے متحرک منتظمین کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے لیے نئے منتظمین بھی بنائے گئے ہیں، مگر حالت وہی ہے کہ 13 میں دو چار ہی متحرک نظر آتے ہیں۔ براہ کرم اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں کہ کیا آپ منتظمی کی ذمہ داری نبھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ مزید بحث تبادلۂ خیال منصوبہ:منتظمین پر دیکھیں۔ --Urdutext 12:41, 1 جولا‎ئی 2009 (UTC)

یاد فرمائی کا شکریہ۔ بقول اقبال کار جہاں دراز ہے۔۔۔ بس اسی کو سمیٹ رہا تھا۔ کوشش کرتا ہوں جو تھوڑی سی جگہ ملی ہے اس میں اردو وکی کے انتطامی امور کو مناسب جگہ دے سکوں۔ حیدر 00:43, 3 جولا‎ئی 2009 (UTC)

تعارف[ترمیم]

اسلام علیکم حیدر بھائی۔ آپ کا اور میرا اب تک تعارف نہیں ہوا ہے۔ نام کاشف ہے اور کافی عرصے سے ویکیپیڈیا پر متحرک ہوں۔ ویکیپیڈیا کے اصولوں سے بھی کافی حد تک واقف ہوں۔ سورج کے مضمون میں ابتدائیہ کی سرخی دانستہ طور پر لگائی تھی کیونکہ اس سے ترمیم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ مضمون جب کافی طویل ہو تو ابتدائی حصے کی ترمیم کرنے کے لیے پورا مضمون کھولنا پڑتا ہے، ایک قطعہ نہیں کھولا جا سکتا، اس سے "نمائش" اور "محفوظ" دونوں کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ میں یہ حصہ مکمل کرنے کے بعد یہ سرخی ہٹا دوں گا۔ --کاشف عقیل 13:57, 3 جولا‎ئی 2009 (UTC)

حیدر صاحب، آپ پرانی بحثوں میں پڑ رہے ہیں۔ توجہ "نیوفنلینڈ اور لیبراڈار": اگر "and" نام کا حصہ ہے تو یہ فرانسسی ویکیپیڈیا والوں سے معلوم کریں کہ انہہوں نے یہ fr:Terre-Neuve-et-Labrador کیوں لکھا ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کے فرانسیسی زبان کینیڈا کی دو سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ اسی لیے کینیڈا میں اس کا نام فرانسیسی میں بھی موجود ہے۔ ثبوت کے طور پر اسی صوبہ کی سرکاری ویب سائٹ فرانسیسی میں بھی ملاحظہ فرمائیے: http://www.newfoundlandlabrador.com/fr/
حیدر 23:06, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • کیا Marshal Islands کی سرکاری زبان بھی فرانسسی ہے؟ fr:Îles Marshall جو انہوں نے "جزیرے" کے لیے اپنا لفظ استعمال کرنے کی جراءت کی ہے۔ --Urdutext 23:13, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)
قریبا جتنے بھی ممالک کے ناموں میں Islands کا لفظ آتا ہے، ان کے ناموں میں اس لفظ کا اردو میں ترجمہ کرنا ایک مروجہ دستور ہے۔ لیکن نیو فنلینڈ اینڈ لیبریڈور کے معاملہ میں ایسا نہیں ہے۔ ویسے بھی ایک اور غلطی جو کینیڈا میں بھی عام ہے وہ یہ ہے کہ نیو فنلینڈ کی بجائے نیو فاؤنڈ لینڈ کہنا۔ اور یہی غلطی ہم بھی کر رہے ہیں۔ صحیح تلفظ نیو فن لینڈ ہے۔ ف کے نیچے زیر ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ نیو فنلینڈ اینڈ لیبریڈور کی حکومت سے رابطہ کر کے اس سلسلے میں ان کی حتمی رائے لوں۔ اگر ان کی طرف سے کوئی رائے آ گئی تو اس بات پر زور دوں گا کہ اس کو بلا چوں چراں تسلیم کر لیا جائے۔ حکومت نیو فنلینڈ اینڈ لیبریڈور کی طرف آئیندہ ایک ماہ تک جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں، میں نیو فنلینڈ اینڈ لیبریڈور کے استعمال پر ہی اصرار کروں گا اس سلسلے میں دیگر حضرات کی رائے اس کے استعمال کے حق میں ہموار کروں گا۔ حیدر 23:20, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • آپ نے دیکھا ہو گا "نیو فنلینڈ" کے زمرہ میں تلفظ قائم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ "نیو فاؤنڈلینڈ" اس لیے لکھا گیا کہ زیادہ تر غیر ممالکی اس تلفظ سے ناواقف ہیں۔ سرکاری رائے تو کینیڈا میں کوئی نہیں ہوتی، جس کی چلتی ہے چلاتا ہے۔ ٹورانٹو میں اتنے اردو بولنے والے ہیں کہ اردو کو بھی کینیڈا کی سرکاری زبان سمجھیں۔ --Urdutext 23:27, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)
سرکاری طور پر کینیڈا کی تیسری بڑی زبان پنجابی ہے۔ بہرحال آپ کے انداز سے لگتا ہے کہ آپ اپنی ہی من مانی کریں گے چاہے حکومت کینیڈا بھی آپ کی رائے کو غلط ثابت کر دے۔ حیدر 23:30, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • جی وہ تو سکھوں کی پنجابی (گرومکھی) ہے۔ آپ کی پنجابی تو کینیڈا میں کام نہیں کرتی۔ --Urdutext 23:57, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)
بالکل بجا فرمایا۔ مجھے سکھوں کی پنجابی نہ سمجھ آتی ہے نہ بو ل سکتا ہوں۔ حیدر 00:07, 5 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • تخلیق کار کے طور پر آپ کا اسمِ گرامی تاریخچۂ مقالۂ مذکور میں مراجعت کرچکا ہے۔ --سمرقندی 01:08, 6 جولا‎ئی 2009 (UTC)

برقی فہرست[ترمیم]

اسلام علیکم، کیا آپ نے اردو ویکیپیڈیا کی برقی فہرست کی رکنیت حاصل نہیں کی ہوئی۔ --Urdutext 00:20, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)

جی نہیں۔ حیدر 19:43, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)

لنکسٹر کے صارفین میں اندراج[ترمیم]

اسلام علیکم، حیدر بھائی آپکا منصوبہ لغت دیکھا، اچھا لگا۔ میں اسے آزمانا چاہتا ہوں۔ کیا آپ میرا نام صارفین کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں؟ --کاشف عقیل 16:58, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)

شوق سے۔ بلکہ ڈاؤنلوڈ کریں اور استعمال کر کے دیکھیں۔ میرے کمپیوٹر پر صحیح چلتا ہے لیکن کچھ نامعلوم تکنیکی وجوہ سے دیگر حضرات کو پریشانی کا سامنا کنا پڑا۔ اگر آپ اس کو استعمال کرنے میں کامیاب ہوئے تو اس کو وسعت دینے میں بہت مدد ملے گی۔ حیدر 00:11, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • جی میں نے ڈاونلوڈ کیا۔ ویکیپیڈیا والا مینو کام نہیں کرتا، باقی چیزیں کام کرتی ہیں۔ بار بار اندراج کرنے کو کہتا ہے حالانکہ میں اپنے نام سے داخل ہو چکا ہوتا ہوں۔ اگر آپ اسے codeplex پر اوپن سورس کر دیں تو میں تکنیکی مسئلہ حل کرنے میں آپکی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ میری دلچسپی اس میں یوں ہے کہ میں نے املا کی غلطیوں کا ہی مسئلہ ایک دوسرے طریقے سے حل کرنے کے لیے فائرفاکس کا اردو spellchecker بنایا تھا۔ آپ اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں اور یہاں بھی۔ --کاشف عقیل 03:01, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)
لنکسٹر بغیر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نہیں چل سکتا۔ لنکسٹر ایک قسم کا ننھا براؤزر ہے جس کے پس منظر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر چل رہا ہوتا ہے۔ کیا آپ کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر موجود ہے؟ لنکسٹر وژؤل بیسک میں لکھا گیا ہے۔ اس زبان کے پروگرام صرف ونڈوز پر چلتے ہیں۔ آپ کے پاس کون سا ونڈوز ہے؟ حیدر 04:26, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • میرے پاس ونڈوز وسٹا ہے اور انٹرنٹ ایکسپلورر بھی موجود ہے۔ لنکسٹر چلتا ہے، ویکیپیڈیا نظر بھی آتا ہے اور میں sign in بھی ہو جاتا ہوں۔ لیکن جب کسی صفحے کو ترمیم کر کے "Wikipedia -> Entire Document Spell Check" کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ پیغام دکھاتا ہے۔

"Please sign in before using spell checker feature of Haider Linkster"

اور مجھے دوبارہ sign in والے صفحے پر لے جاتا ہے۔ میں اگر دوبارہ sign in ہو کر پھر ترمیم کی کوشش کرتا ہوں تو دوبارہ وہی پیغام دکھاتا ہے

--کاشف عقیل 04:39, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)

ميں نے اس مسئلے پر تحقيق شروع کر دي ہے اس کے حل ہونے پر مطلع کروں گا حیدر 04:40, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • جناب آپ کو انتباہ کیا جا رہا ہے کہ اس قسم کی من مانی کا سلسلہ روک دیں؛ اگر آپ منتظم ہیں تو دیگر منتظمین کی رائے کا بھی خیال رکھیے جو دیوان عام میں مستقل دی جا رہی ہے۔ --سمرقندی 08:31, 2 اگست 2009 (UTC)
  • براہ کرم منصوبہ:AWB میں ایسے الفاظ فی الحال فہرست سے نکال دیں جن کے ہجے ایک سے زیادہ طریق سے مستعمل ہیں یا جن پر برادری میں اختلاف ہے۔ "دیوان عام" میں بحث دیکھیں۔--Urdutext 13:32, 2 اگست 2009 (UTC)

احتیاط حذف[ترمیم]

حذف کرتے وقت کچھ احتیاط کی ضرورت ہے۔ "گورڈن تمثیل" پر حذف کا سانچہ تو خاکسار نے لگایا تھا، مگر تحریر وہ صارف:uchohan کی تھا، یعنی "بانی صفحہ کی درخواست" نہ تھا۔ --Urdutext 00:13, 12 اگست 2009 (UTC)

سانچہ اسلامی مہینے[ترمیم]

حیدر بھائی اسلام و علیکم!

آپ نے سانچہ:اسلامی مہینے بنوایا ہے۔ ماشاء اللہ کافی کار آمد ہے۔ اور اس میں زمرہ:اسلامی تقویم دینے کی وجہ سے اسلامی تقویم زمرہ کے صفحہ میں مہینوں کی تاریخیں بھی نظر آ رہی ہیں۔ اگر آپ کوئی ایسی تجویز پیش فرمائیں جس سے ذیل کا سلسہ رائج ہو۔

اسلامی تقویم ←مہینے←تاریخ

اسلامی تقویم کے زمرہ میں صرف مہینے اور انکے صفحے ہوں۔ اور ہر مہینے کے زمرے کے صفحے میں وہ مہینہ اور اس کی تاریخیں ظاہر ہوں۔ اس کے لیے آپ کوئی مشورہ دیں۔ سانچہ:اسلامی مہینے میں زمرہ اسلامی تقویم موجود ہے۔ یہ سانچہ جو بھی صفحہ میں ڈالیں گے وہ صفحہ اسلامی تقویم کے زمرہ والے صفحے میں نظر آ رہے ہیں ( مثال کے طور پر - اسلامی تقویم زمرہ کے صفحہ میں شوال کی تاریخوں والے صفحے)۔ میرا مشورہ یہ ہے یہ کہ “سانچہ اسلامی مہینے“ میں زمرہ:اسلامی تقویم کو Non-Include کریں تو یہ مسلہ حل ہو سکتا ہے۔ یا دیگر کوئی راستہ ہو تو آپ مشورہ دیں۔ اس کام سے اسلامی تقویم کے زمرہ جات تکمیل کو پہنچ سکتے ہیں۔ Ahmadnisar 19:00, 21 اگست 2009 (UTC)

برقی کتاب[ترمیم]

جناب! برقی کتاب پر دراصل خاکسار مقالہ مرتب کر رہا تھا عین اُس وقت جس وقت آپ اِس پر کچھ تحریر فرما رہے تھے۔ اِس لیے آپ کا تحریر کردہ مضمون حذف ہو گیا۔

آپ جیسے چاہیں جس طرح چاہیں تحریر فرماسکتے ہیں، لیکن بہتر یہی ہوتا کہ آپ خاکسار کے مرتب کردہ مضمون میں ترمیم و اصلاح فرماتے۔ خیر، آپ کے مضمون کا انتظار کرتے ہیں اور پھر اُس کے ترقی میں اپنا حصّہ ڈالیں گے۔

جہاں تک بات ہے نو وارد قاری کی تو جناب عرض کرتا چلوں کہ ایسے قارئین کیلئے مذکورہ مقالے کا ایک اور نسخہ بنام ‘‘برقی کتاب (آسان)’’ ترتیب دیا جاسکتا ہے جس میں آسان الفاظ میں مضمون کی تشریح کی گئی ہو۔ دوسری بات یہ کہ آسان بنانے کی جستجو میں ہمیں اِس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ دُہرے زمرہ جات اور مقالہ جات تخلیق نہ ہونے پائیں جس سے آسانیت کا مقصد پورا نہیں ہو پاتا بلکہ اس سے قاری مزید الجھن کا شکار ہوجاتا ہے۔ مثلاً آپ کا حالیہ تخلیق کردہ زمرہ بنام ‘‘کمپیوٹری اصطلاحات’’ دراصل ‘‘شمارندی اصطلاحات’’ کے نام سے پہلے سے موجود ہے۔ لہٰذا، آپ سے گزارش ہے کہ اپنا مذکورہ زمرہ حذف فرمائیے۔ تیسری بات یہ کہ مقالہ جات خصوصاً شمارندی اور سائنسی مقالہ جات کو انگریزی ویکیپیڈیا بر بھی دیکھنا چاہئے کہ وہاں ان مقالات کو کن زمرہ جات میں ڈالا گیا ہے، اِس سے ایسے زمرہ جات کی تخلیق میں آسانی پیدا ہوگی۔ مثلاً آپ نے مذکورہ مقالہ ‘‘برقی کتاب’’ کو زمرہ شمارندی اصطلاحات میں ڈالا، جبکہ انگریزی ویکیپیڈیا پر اِسے دوسرے زمرہ جات میں شامل کیا گیا ہے۔ اور اگر آپ کے نقطۂ نظر سے ہم دیکھیں تو اِس طرح تو ہر شمارندی لفظ و مرکب کو شمارندی اِصطلاحات کے زمرہ میں شامل کرنا چاہئے، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اِس نقطہ پر غور ضرور فرمائیے گا۔

بندۂ ناچیز سے انجانے میں کوئی غلطی سرزد ہوئی ہو تو ضرور آگاہ فرمائیے گا۔ شکریہ! . --محبوب عالم 13:06, 27 اگست 2009 (UTC)

  • حضرت! آپ کا نقطۂ نظر انگریزی اصطلاحات کے استعمال کے حوالے سے درست ہے یا نہیں، اِس پہ بہت بحث ہوچکی ہے یہاں (دیوانِ عام کی تاریخ ملاحظہ فرمائیے) اور آپ کوئی نئے صارف نہیں کہ آپ کو اِس کا علم نہ ہو۔ لہٰذا، خاکسار نہیں چاہتا کہ بحث کا وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہو اِس لیے بندہ دیوانِ عام پر آپ کے نقطۂ نظر کے حوالے سے رائے شماری شروع کر رہا ہے۔ اَب اگر آپ کے نقطۂ نظر سے زیادہ منتظمین متفق ہوتے ہیں تو ٹھیک ہی وہی اپنالیں گے۔ انتظار فرمائیے! .... --محبوب عالم 11:53, 28 اگست 2009 (UTC)

مقفل صفحہ[ترمیم]

حیدر بھائی اسلام و علیکم! ایک صفحہ صارف Iamsaa: کے نام سے ہے، جو مقفل ہے۔ اور بالکل خالی صفحہ ہے۔ اس کو کس زمرہ میں ڈالا جائے؟ منتظم حضرات ہی اس کی زمرہ بندی یا حذف کر سکتے ہیں۔ تبادلئہ خیال صفحہ ماشاء اللہ 40 تا 50 کے۔ بی۔ لگتا ہے۔ اس کے بارے میں کچھ قدم اٹھائیے۔ Ahmadnisar 21:36, 28 اگست 2009 (UTC)

  • حیدر بھائی اسلام و علیکم! صارف Iamsaa: حذف کردینا ہی بہتر ہے، ورنہ ایک غیر ضروری صفحہ کا بوجھ ویکی پر رہے گا۔ Ahmadnisar 15:50, 26 ستمبر 2009 (UTC)
نظرِ کرم فرمایئے، یہ قضیہ ہنوز آپ کی توجہ کا طالب ہے۔ --سمرقندی 04:01, 22 ستمبر 2009 (UTC)

کراچی میل ملاپ[ترمیم]

ویکیپیڈیا ساتھیوں کے پہلے کراچی اجتماع کی منصوبہ بندی جاری ہے؛ آپ بھی اپنے مشوروں سے آگاہ کیجیے!

--110.37.21.5 11:27, 10 اکتوبر 2009 (UTC) How about covering news related to Wikipedia Karachi meetup?

India / South Asia task force[ترمیم]

Please forgive my English, if you do not understand, I hope someone may translate.

The Wikimedia Foundation is looking for partipants from South Asia (India, Pakistan, Sri Lanka, Bangladesh and Nepal) to participate in a task force designed to reach out to internet users in that area. I am sending you this message because we have no or very little representation from Urdu speakers.

If you are interested and willing to participate, please see this page: <http://strategy.wikimedia.org/wiki/Task_force/India>. Thank you for your forbearance.

bastique talk 18:02, 19 نومبر 2009 (UTC)

اسلام علیکم[ترمیم]

اسلام علیکم حیدر صاحب،

امید ہے کہ مزاج بخیر ہونگے۔ آج کل ذرا کم کم آتے ہیں اور آتے بھی ہیں تو ایک دو ترامیم کر کے جلدی سے چلے جاتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پرانے احباب کے بغیر کچھ سونا سونا ہو رہا ہے۔ آتے جاتے رہا کیجیے تاکہ ہمارا بھی دل لگا رہے۔

مخلص --کاشف عقیل 03:18, 22 جنوری 2010 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

محترم حیدر صاحب۔ آپ نے بجا فرمایا کہ 0 جنوری کی تاریخ نہیں ہوتی میں نے بھی تو ہی لکھا ہے کہ یہ ایک افسانوی تاریخ ہے۔ مزید تفصیل آپ اس صفحے پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس ربطکو بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اور ویسے بھی اگر مذکورہ بالا سانچہ کو متعلقہ تواریخ کے صفحات سے حذف کرنے کی بجائے مجھ سے مشورہ کر لیتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ سانچہ جہاں جہاں بھی لگا ہوگا ترمیم کے بعد تمام صفحات پر موجود سانچہ تبدیل ہو جاتا۔ آپ جن جن صفحات سے سانچہ ہٹا رہے ہیں مجھے ان صفحات پر دوبارہ وقت صرف کرنا پڑے گا۔ امید ہے آپ میرا مدعا سمجھ گئے ہوں گے۔ --ساجد امجد ساجد 13:04, 21 مئی 2010 (UTC)

  • آپ کو منتظمین کی فہرست سے رخصت کر دیا گیا ہے کیونکہ منتفقہ رائے شماری کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ اردو ویکیپیڈیا کو نکمے منتظمین کی ضرورت نہیں ہے۔ --سمرقندی 04:13, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  • حیدر صاحب السلام علیکم۔ آپ کی غیر حاضری کی وجہ سے تبادلۂ خیال منصوبہ:منتظمین صفحہ پر رائے شماری ہو رہی ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ اگر ذاتی مصرفیات آڑے نہ آئیں تو براہ کرم ویکیپیڈیا پر دوبارہ سر گرم ہونے کی طرف متوجہ ہوں۔ --Urdutext 13:46, 26 دسمبر 2010 (UTC)

جمیل نوری نستعلیق[ترمیم]

بہت خوب۔۔۔۔ مجھے تو بہت مزا آ ریا ہے 14 فونٹ سائز کر کے ۔۔۔ بہت بہت شکریہ --Adilch 15:31, 2 جنوری 2011 (UTC)

  • Do not ever do it again! or you will be out of wikipedia! --کباڑی 07:17, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • حیدر میاں آپ ناانصافی اور غلطی پر ہیں جسے دیکھ کر مجھے کچھ دیر کے لیے واپس آنا پڑا ہے۔ ذاتی پیغام نکالنا غلط ہے لیکن اگر اس ذاتی پیغام میں ہی توہین اور بدنیتی شامل ہو، جس کا اصل شخص اعتراض بھی کرے تو انتظامیہ کا یہ فرض ہے کہ اس پیغام کو نکال دے۔ ایسی حرکات سے پ رہی ز کریں۔ --سمرقندی 07:27, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • حیدر صاحب، وقت کی قد کیجیے آپ نا سمجھ تو ہیں نہیں۔ کباڑی نے کوئی غلط بات اب تک نہیں کی جس کی اس پر باپندی لگائی جائے۔ اس نے کھلے عام تبادلۂ خیال میں اپنے خیالات لکھے ہیں اور اپنے خیالات لکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔ ہاں ایسا کسی مضمون پر کیا گیا ہو تو سوچا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 07:41, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • ذرا بیان فرمائیں گے آپ؟ کباڑی نے کہاں بدتمیزی کی؟ اپنے اوپر محض شک کی بنیاد پر کھلے عام الزامات پر اعتراض کرنا بدتمیزی ہے؟ --سمرقندی 07:51, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • میاں عقل کے ناخن لیجیے صاحب! پہلی بدتمیزی تو آپ نے منتظم ہوتے ہوئے کی ہے بھائی کہ کسی ثبوت کے بغیر محض شک کی بنیاد پر ONLINE کسی پر الزام لگا دیا! آپ کی بدتمیزی تو ایک صارف کی بدتمیزی سے بڑی ہے کیونکہ آپ منتظمین میں شامل ہیں آپ کو کوئی الزام بے بنیاد لگانے سے قبل سوچنا چاہیے۔ کباڑی صاحب کا رد عمل جائز ہے۔ --سمرقندی 08:18, 4 جنوری 2011 (UTC)

Request[ترمیم]

Please stop using administrative rights until we sort out current issue. سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:27, 4 جنوری 2011 (UTC)

اردو یونیکوڈ[ترمیم]

سالوں کے مقالات میں کچھ حروف غیر اردو یونیکوڈ کے ہیں؛ مثلاً جنوری اور فروری کی ی۔ انھیں براہ مہربانی اردو حروف سے بدل دیں۔ --کاشف عقیل 20:03, 4 جنوری 2011 (UTC)

احتیاط[ترمیم]

AWB کے ذریعے ہجے کی درستی پر اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔ اگرچہ کہ میں ذاتی طور پر اس کے حق میں ہوں تاہم اردو ویکیپیڈیا کے وسیع تر مفاد میں آپ سے گزارش ہے کہ اس سے فی الحال پ رہی ز کریں۔ یہ کام اتنا ضروری نہیں کہ اسے وجہ نزاع بنایا جائے۔ شکریہ --کاشف عقیل 01:11, 6 جنوری 2011 (UTC)

آپ کا مشورہ نوٹ کر لیا گیا ہے۔ اگر موقع ملا تو لغتی فہرست میں ترامیم کر کے متنازع ہجے نکال دیے جائیں گے اور صرف غیر متنازع ہجے اور لغت سے ثابت عمومی غلطیوں کی اصلاح باقی رہنے دی جائے گی جیسے زیہن سے زہن، ذریعہ سے ذریعہ، ترجیحات سے ترجیحات، ترمیمات سے ترامیم، نافظ سے نافذ، مذید سے مزید۔ اپنی رائے سے آگاہ کیجیے۔ حیدر 20:42, 6 جنوری 2011 (UTC)
متنازع ہجے نکال دینے کے بعد مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ --کاشف عقیل 22:18, 6 جنوری 2011 (UTC)
  • تائید. متنازع ہجوں کو نکال کر درست ہجے درج کیے جاءیں-شکریہRachitrali (تبادلۂ خیال) 09:27, 7 جنوری 2011 (UTC)

میڈیاوکی پیغامات[ترمیم]

موجودہ صورت حال میں میڈیاوکی پیغامات میں تبدیلی یا اس طرح کا کوئی بھی متنازع کام کرنا مناسب نہیں۔ آپ ان تبدیلیوں کو درست سمجھتے ہیں اور کئی ایک تبدیلیوں سے میں اتفاق بھی کرتا ہوں، تاہم یہ اس کا وقت نہیں۔ گزارش ہے کہ اس کی بجائے دوسرے کاموں پر توجہ دیں۔ کچھ عرصہ قبل اہم ترین مقالات کی ایک فہرست بنائی گئی تھی۔ اس میں سے اب بھی بہت سے مقالات ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ اگر آپ ان موضوعات پر مضامین بناسکیں تو یہ وقت کا بھی بہتر استعمال ہوگا اور موجودہ رنجشوں کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ --کاشف عقیل 14:38, 18 جنوری 2011 (UTC)

لاپتہ وکیپیڈین[ترمیم]

آپ نے کافی عرصہ سے اردو ویکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لیے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 09:40, 2 نومبر 2012 (UTC)

ایسی بھی کیا بے رخی کہ سلام تک نہ پہونچے![ترمیم]

السلام علیکم جناب حیدر صاحب! ایک عرصہ بیت گیا آپ اس بزم میں تشریف نہیں لائے، جس بزم کی آبیاری آپ نے عرصہ تک کی اور اپنی زندگی کے قیمتی لمحات اس بزم کی سینچائی میں صرف کیے۔ میں نہیں مانتا کہ ماضی کی تلخیاں اب بھی آپ کو یاد ہوگی، اب آپ یہاں آجائیں تو یقیناً کام کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔ یقینا بزم مے کے جام وسبو کسی اور کے ہاتھ میں ہیں لیکن یقین کریں مے کشی کا مزہ اگر پرانے احباب نہ ہو تو کچھ نہیں۔ امید ہے آپ دوبارہ اس بزم کے رونق بخشیں گے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 08:43, 26 فروری 2013 (م ع و)

آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے[ترمیم]

 مکرمی  حیدرصاحب  تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ آئیے، توجہ دیں! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

جدول برائے مضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
8 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
9 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:55, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

جناب حیدر صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

جناب حیدر، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)

جدید ترمیمی سہولیات[ترمیم]

جناب حیدر صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آداب جناب حیدر! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری[ترمیم]

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟[ترمیم]

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے[ترمیم]

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  3. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)

اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی[ترمیم]

اطلاع:_ اردو ویکیپیڈیا میں sandbox کے لیے عرصہ سے اردو متبادل ریتخانہ استعمال کیا جاتا رہاہے، یہ لفظ اردو میں معروف بھی نہیں اور انگریزی لفظ کا ہو بہو اور بھونڈا ترجمہ ہے۔ چنانچہ اس لفظ کو تبدیل کرکے تختہ مشق کر دیا گیا ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ یہاں کلک کرکے اپنے تختہ مشق کا نام ریتخانے سے منتقل کرکے تختہ مشق کر لیں۔ امید ہے یہ تبدیلی پسند آئے گی۔

ویکی بان[ترمیم]

یہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)

ویکی لغت پر رائے شماری[ترمیم]

محترم حیدر آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔

ویکیپیڈیا کے منصوبے[ترمیم]

دعوت برائے ویکی منصوبہ ہندومت[ترمیم]

ویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید

ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش

تبادلہ خیال ہندومت — ہندو مت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو

تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات

ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت  ہندو ہیں

باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب

گروہان — ہندو فرقوں کا ایک ذیلی منصوبہ

دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت[ترمیم]

آپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔

دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت[ترمیم]

آپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔

بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار[ترمیم]

محترم حیدر صاحب!

آداب

آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون[ترمیم]

محترم حیدر صاحب!

آداب،

توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :) یہ صارف منتظم ہے—محمد شعیب— 

ویکی ماخذ[ترمیم]

محترم حیدر صاحب!

آداب!


ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔

اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار[ترمیم]

آداب!

آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

جناب حیدر کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور گوگل نے سینٹر برائے انٹرنیٹ و سوسائٹی (سی آئی ایس) اور ویکیپیڈیا انڈیا چیپٹر (ڈبلیو ایم آئی این) کے تعاون سے ایک تحریری مسابقہ کا انتظام کیا ہے تاکہ کچھ متعین موضوعات پر معیاری مواد فراہم کرنے اور تحریر کرنے میں بھارتی زبانوں کی برادریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  • ترمیمی دوڑ کے اصول و ضوابط یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ویکیپیڈیا پر نئے ہیں تو ذیل میں کچھ صفحات ہیں جن سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں:

  • اگر آپ اس تحریری مسابقے میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ترمیمی دوڑ میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین ٹائیگر ترمیمی دوڑ (تبادلۂ خیال!)


نیز آپ دوسری بھارتی زبانوں کی ترمیمی دوڑوں میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں:

مراٹھیتملکنڑبنگالیتیلگوگر مکھی پنجابیانگریزیاڑیہملیالمگجراتیہندی

جناب حیدر کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

امن کے پیامبر اردو اور عبرانی ویکیپیڈیا کے درمیان باہمی تعاون ہے۔ منصوبے کا آغاز 20 جون سے ہے اور اختتام 20 اگست کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس باہمی تعاون میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس باہمی تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ امن کے پیامبر (تبادلۂ خیال!)

اسرائیل پاکستان تعلقات[ترمیم]

محترم حیدر صاحب!

آداب، یہاں اپنی رائے دیجیے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

یہاں پر رائے دیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء[ترمیم]

محترم صاحب!

جناب حیدر کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

'ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا اہم مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات کو اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروانا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کئی اہم ایشیائی اداکاروں، فلم پروڈیوسروں اور فلم ہدایتکاروں کے صفحہ/مضامین نہیں ہیں۔ اس منصوبہ کے ذریعے ہم ان سب اشخاص کا اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کل سے شروع[ترمیم]

جناب حیدر کی خدمت میں آداب عرض ہے۔


ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز کل سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر ایک فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں غیر موجود اہم مضامین کا ذکر ہے۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

رائے درکار[ترمیم]

ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد پر آپکی رائے درکار ہے۔ اگر آپ یہ پیغام دوبارہ دیکھ رہے ہیں تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:44، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ[ترمیم]

چینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:09، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ[ترمیم]

چینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:15، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی ہمکاری منصوبہ[ترمیم]

جناب حیدر کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

اردو چینی تحریری مسابقہ اردو اور چینی ویکیپیڈیا کے درمیان ایک ہمکاری منصوبہ ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 مارچ سے ہے اور اختتام 15 اپریل کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ ہمکاری منصوبے کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 15 اپریل 2019ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس ہمکاری میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ہمکاری منصوبے میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت کریں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین اردو چینی ہمکاری منصوبہ (تبادلۂ خیال!)

سلام مسنون، امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ محمود حسن دیوبندی کے شاگردوں کی فہرست منتخب ہونے کے لئے نامزد ہوئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں اپنی قیمتی رائے کا اظہارکریں۔ بہت شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:10، 10 دسمبر 2020ء (م ع و)

آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)

آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)

عاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنانے کے لئے جاری گفتگو[ترمیم]

عاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنائے جانے کے سلسلے میں گفتگو جاری ہے۔ براہ مہربانی یہاں پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:46، 8 اپریل 2021ء (م ع و)

نگران صارفین (Patrollers) کی ضرورت[ترمیم]

آداب، اردو ویکیپیڈیا روز بہ روز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس ترقی میں تمام صارفین کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر ابھی تک اردو ویکیپیڈیاپر "نگران صارفین" یعنی ایسے صارفین جو نئے صفحات کی نگرانی کریں، اور درست وقت پر اردو ویکیپیڈیا کو تخریب کاری سے بچائیں؛ فعال نہیں ہے۔ اس گروپ کو انگریزی میں "Patrollers" کے نام سے جانتے ہیں، اور جب تک نئے مضامین ان صارفین کی نگاہ سے نہ گزریں، یا دائرہ پر تین ماہ مکمل نہ کرلیں، ایسے مضامین کسی بھی سرچ انجن میں نہیں آتے۔ اور اس طرح ویکیپیڈیا حالیہ تخریب کاری سے محفوظ رہتا ہے۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ایسے صارفین کا گروہ فعال کرنا چاہیے تو یہاںپر اپنی رائے کا اظہار کریں۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:50، 27 اپریل 2021ء (م ع و)

ویکی بان اور آبشاری حفاظت کے حامل صفحات[ترمیم]

آداب۔ اردو ویکی پیڈیا ہر اس وقت دو ویکی بان ہیں، یعنی ایسے صارفین جو انتظامی امور میں منتظمین کے معاون ہوتے ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ اس گروہ صارفین کو مکمل محفوظ شدہ مضامین یامکمل آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ نیک تمنائیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:18، 2 مئی 2021ء (م ع و)

مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء[ترمیم]

مجلس متولیان ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اجتماعی اقتدار اعلیٰ کی حیثیت سے فاؤنڈیشن اور اس کی کارکردگیوں کی نگراں ہے۔ اس مجلس کی تشکیل سنہ 2003ء میں عمل میں آئی تھی اور ابتدا میں کل 3 ارکان منتخب کیے گئے تھے۔ 2008ء میں ان کی تعداد 10 ہو گئی جس میں 4 افسر، ایک صدر، ایک نائب صدر، ایک خزانچی اور ایک سکریٹری ہوا کرتا تھا۔

ڈھانچہ[ترمیم]

ارکان مجلس کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے:

موجودہ مجلس متولیان ویکیمیڈیا[ترمیم]

مجلس متولیان ویکیمیڈیا

موجودہ انتخابات 2021[ترمیم]

تعارف[ترمیم]

متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات 4 اگست تا 17 اگست 2021ء کو منعقد ہوں گے جن کے ذریعہ صارفین ویکیمیڈیا 4 امیدواروں کو 3 سال کی مدت کے لیے منتخب کریں گے۔ انتخابات کی تمام سرگرمیوں سے واقفیت کے لیے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

خط زمانی[ترمیم]

  • 2021-04-15: انتخابات کے لیے مجلس کی قرارداد
  • 2021-04-29 رضاکاروں کے دعوت نامے
  • 2021-06-09 تا 2021-06-29: امیدواروں کو دعوت امیدواری
  • 2021-06-30 تا 2021-07-02: امیدواروں کی حتمی فہرست
  • 2021-07-07 تا 2021-08-03: امیدواروں کی انتخابی مہم اور تشہیری پروگرام
  • 2021-08-04: رائے دہی کا آغاز
  • 2021-08-17: رائے دہی کا اختتام
  • 2021-08-18 : 2021-08-24: آرا کی گنتی
  • 2021-08-25: اعلان نتیجہ
  • 2021 ستمبر: منتخب ارکان کی تقرری

ووٹنگ کا طریقہ کار[ترمیم]

ایک کھاتا سے ایک ہی ووٹ دیا جا سکتا ہے۔ ووٹ دینے کے لئے اپنے کھاتہ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ ایک صارف کے کئی کھاتے ہونے کے باوجود صرف ووٹ ہی دیا جا سکتا ہے۔ ووٹنگ کے لئے درج ذیل شرائط ہیں:

  • ایک پروجیکسٹ سے زیادہ پر صارف کو بلاک نا کیا گیا ہو
  • بوٹ کھانا نہیں ہونا چاہیے
  • 5 جولائی 2021 سے قبل 300 ترامیم ہونی چاہیے
  • 5 جنوری 2021 تا 5 جولائی کے درمیان کم از کم 20 ترامیم ہونی چاہیے

ووٹنگ کی اہلیت کی جانچ کرنے کے لئے https://meta.toolforge.org/accounteligibility/56 کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آداب،

جیسا کہ ۶ مارچ ۲۰۲۱ کو ایک آنلائن میٹ اپ میں تذکرہ کیا گیا تھا کہ عنقریب مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات ہونے والے ہیں لہذ ا اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی کوبھی اس میں حصہ لینا ہے تاکہ ویکیمیڈیا کی بہتری کے لئے بہتر امیدوار کا انتخاب کیا جا سکے اور اس میں اردو ویکیمیڈیا کا بھی تعاون بھی شامل ہو۔

لہذا آپ کے گزارش ہے کہ ووٹنگ کے لئے تیار رہیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے لائق امیدوار کا انتخاب کریں۔

مزید تفصیل کے لئے ویکیپیڈیا:مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء پر جائیں۔ امید ہے کہ اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی اپنی موجودگی کا احساس کرائے گی۔

حوالہ: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Foundation_elections/2021 ًًًًMediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:36، 6 جولائی 2021ء (م ع و)

مرکزی صفحہ اور دیگر مسائل[ترمیم]

السلام علیکم۔ میں نے مرکزی صفحے پر کچھ کام کرنا شروع کیا ہے۔ غالبا آپ کی نظر سے یہ تبدیلیاں گزری ہوں۔ میں نے صفحہ اول کے دو حصوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ ایک کیا آپ جانتے ہیں اور دوسرا خبروں میں۔ میرا خیال ہے کہ یہ دو حصے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اس معاملے میں آپ تمام صارفین کا ساتھ درکار ہے۔ مزید مسائل کے لیے آپ سے گزارش ہے کہ ان دو مباحث میں اپنی رائے ضرور دیں۔ ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز#صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت اور تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف#جاری مضامین برائے حذف۔ شکریہ۔

عنوان میں سال کے ساتھ ء کا غیر ضروری استعمال[ترمیم]

آداب، آپ سے گزارش ہے کہ اس بحث میں حصہ لیں اور اپنی رائے پیش کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:11، 4 فروری 2023ء (م ع و)

منتظمین کی غیر فعالی کے لیے واضح حکمت عملی[ترمیم]

آداب۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت منتظمین کی غیر فعالی کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ منتظمین اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں اور حد بندی لازمی محسوس ہوتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ دیوان عام میں اس گفتگو میں شرکت کریں تاکہ ایک واضح حکمت عملی کا تعین ہو۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:06، 25 جنوری 2024ء (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کے لوگو کی تبدیلی[ترمیم]

آداب، اردو ویکیپیڈیا کے لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے دیوان عام میں ایک گفتگو جاری ہے۔آنجناب سے گزارش ہے کہ اس گفتگو میں ضروری حصہ لیں اور اپنی رائے دیں تاکہ ایک متفقہ فیصلہ ہوسکے۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:31، 27 جنوری 2024ء (م ع و)

رائے شماری برائے ویکی بان[ترمیم]

آداب، اردو بوٹ کو ویکی بان بنائے جانے کے لیے رائے شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس رائے شماری میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37، 7 فروری 2024ء (م ع و)