تحصیل کاہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تحصیل کاہان
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع کوہلو

تحصیل کاہان بلوچستان (پاکستان) کے ضلع کوہلو کی ایک تحصیل ہے۔ بلوچستان کا ایک چھوٹا شہر کاہان اس میں شامل ہے۔ اس میں مری بلوچ آباد ہیں، یہ نواب خیر بخش مری کا آبائی علاقہ ہے۔ اسی کے قریب علاقہ ترتانی واقع ہے جہاں نواب اکبر خان بگٹی کو قتل کیا گیا تھا۔ اس کے شمال میں تحصیل کوہلو واقع ہے۔ دیگر اطراف میں تحصیل ڈیرہ بگٹی اور تحصیل بارخان واقع ہیں۔ سبی اور لورالائی قریبی شہر ہیں۔ اس میں ابھی تک جنریٹر کی مدد سے بجلی مہیا کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]