عسکری میاں ایرانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عسکری میاں ایرانی
معلومات شخصیت
پیدائش 30 جنوری 1940(1940-01-30)ء
سہارنپور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان
وفات جنوری 10، 2004(2004-01-10)ء
لاہور، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
مادر علمی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت مصوری، خطاطی
صنف منی ایچر پینٹنگ، اسلامی خطاطی
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

عسکری میاں ایرانی (انگریزی: Askari Mian Irani) (پیدائش: 30 جنوری، 1940ء - وفات: 10 جنوری، 2004ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور اور خطاط تھے۔ وہ منی ایچر پینٹنگ میں اختصاص رکھتے تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

عسکری میاں ایرانی 30 جنوری، 1940ء کو سہارنپور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عسکری میاں زیدی تھا۔ تقسیم ہند کے بعد انھوں نے لاہور میں رائل پارک کے علاقے میں اقامت اختیار کی جہاں انھیں فلمی پینٹرز کو ہورڈنگ بناتے دیکھ کر مصوری سے شغف ہوا۔ انھوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے مصوری کی تعلیم حاصل کی اور تحصیلِ علم کے بعد ملازمت کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہو گئے۔ 1976ء میں انھوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں تدریس کا آغاز کیا۔ اس مادر علمی سے ان کی وابستگی 2000ء تک جاری رہی۔[1]

عسکری میاں ایرانی مصوری اور خطاطی دونوں میں دسترس رکھتے تھے مصوری میں ان کا خاص موضوع منی ایچر پینٹنگ تھا جسے وہ بہت خوبصورتی کے ساتھ اسلامی خطاطی سے ہم آمیز کرتے تھے۔1984ء سے 1992ء تک ان کے فن پاروں کی نمائشیں نقش کہنہ برنگ عسکری کے نام سے انعقاد پزیر ہوئیں جو مصوری کے حلقوں میں بے حد پسند کی گئیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے عسکری میاں ایرانی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 2002ء میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا[1]۔ پاکستان پوسٹ نے 14 اگست، 2006ء کو پاکستان کے عظیم مصوروں پر مبنی 40 روپے مالیت کی ڈاک ٹکٹ کی شیٹ کا اجرا کیا، ان میں عسکری میاں ایرانی بھی شامل تھے۔[2]

وفات[ترمیم]

عسکری میاں ایرانی 10 جنوری، 2004ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ص 924، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. "2006 اسٹامپس، پاکستان پوسٹ آفیشل"۔ 31 مارچ 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2016