الحکم
Appearance
الحکم اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
- الحکم کے معنی ہیں دانا و فیصل، حکم کرنے والا اور فیصلہ کرنے والا کوئی اس کے فیصلہ کو رد نہیں کر سکتا اور نہ کوئی اس کے فیصلہ پر تبصرہ کر سکتا ہے۔
- اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
- پس کیا میں اللہ کے علاوہ کسی کو فیصل بنا لوں (الانعام: 114)
- اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
- اور وہ دانا ہے اور خبریں رکھنے والا ہے۔ (الانعام: 18)
- اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ بے شک اللہ تعالیٰ ہی فیصل ہے۔ اور حکم بھی صرف اسی کا حق ہے۔ (ابوداؤد)۔
- الحکم سے مراد ایسا حاکم ہے جو اپنے بندوں کے درمیان دنیا اور آخرت میں فیصلہ کرے گا۔ دنیا میں وحی کے ذریعے اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے۔ جو وہ اپنے انبیا پر نازل کرتا ہے۔ اور آخرت میں اپنے بندوں کے دنیاوی اختلاف کے متعلق اللہ تعالیٰ اپنے علم کے مطابق فیصلے کرے گا۔ پھر وہ اہل باطل اور مشرکوں کے خلاف اہل حق اور اہل توحید کی حمایت کا فیصلہ کرے گا۔ اور ہر مظلوم کے لیے انصاف کے ذریعے ظالم سے اس کا حق دلائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے اقوال، افعال اور اپنے فیصلوں میں عادل حکمران ہے۔ ۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ الوجیز فی شرح اسماء اللہ الحسنیٰ۔ محمد الکوسی الکویتی
اسماء الحسنیٰ
|
---|
اللہ • الرحمٰن • الرحیم • الملک • القدوس • السلام • المؤمن • المہیمن • العزیز • الجبار • المتکبر • الخالق • الباری • المصور • الغفار • القہار • الوہاب • الرزاق • الفتاح • العلیم • القابض • الباسط • الخافض • الرافع • المعز • المذل • السمیع • البصیر • الحکم • العدل • اللطیف • الخبیر • الحلیم • العظیم • الغفور • الشکور • العلی • الکبیر • الحفیظ • المقیت • الحسیب • الجلیل • الکریم • الرقیب • المجیب • الواسع • الحکیم • الودود • المجید • الباعث • الشہید • الحق • الوکیل • القوی • المتین • اولی • الحمید • المحصی • المبدی • المعید • المحیی • الممیت • الحی • القیوم • الواجد • الماجد • الواحد • الصمد • القادر • المقتدر • المقدم • المؤخر • الاول • الآخر • الظاہر • الباطن • الوالی • المتعال • البر • التواب • المنتقم • العفو • الرؤف • المقسط • الجامع • الغنی • المغنی • المانع • الضار • النافع • النور • الہادی • البدیع • الباقی • الوارث • الرشید • الصبور • مالک الملک • ذو الجلال و الاکرام |
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے |