مندرجات کا رخ کریں

المؤمن، اسماء الحسنیٰ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
المؤمن

المؤمن اسماء الحسنی میں شامل ایک نام۔ امن دینے والا:

ابن عباس کا قول

[ترمیم]

ابن عباس نے فرمایا : امن دینے والا ‘ کافروں کو ظلم سے اور مؤمنوں کو عذاب سے ‘ اس تفسیر پر المؤمن ‘ امان سے مشتق ہوگا اور امان کا مفہوم تخویف (خوفزدہ کرنا) کی ضد ہے ‘ بعض اہل علم نے المؤْمن کا ترجمہ کیا ہے تصدیق کرنے والا۔ یعنی معجزات عطا کر کے اپنے پیغمبروں کی تصدیق کرنے والا۔[1]

تصدیق کا مفہوم

[ترمیم]

بعض مفسرین کے نزدیک " مصدق " کے معنی ہیں یعنی اپنی اور اپنے پیغمبروں کی قولاً و فعلاً تصدیق کرنے والا۔ یا مومنین کے ایمان پر مہر تصدیق ثبت کرنے والا۔[2] المومن ': ای المصدق لرسلہ باظھار معجزاتہ علیھم۔ اپنے انبیا سے معجزات کا اظہار کر کے ان کی رسالت کی تصدیق فرماتا ہے یا اپنے دوستوں کو عذاب سے امن دیتا ہے۔[3]

قرآن میں ذکر

[ترمیم]

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:،

  • هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

(اللہ) سلامتی دینے والا، امن دینے والا اور نگہبان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے عذاب سے امن دیا اور قیامت کے روز فزع اکبر سے امن دے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دلوں پر اطمینان و سکینت نازل کرتا ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے ظلم سے بھی امن دیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تفسیر مظہری قاضی ثناء اللہ پانی پتی
  2. (تفسیر عثمانی شبیر احمد عثمانی)
  3. ضیاء القرآن پیر کرم شاہ
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے