الصمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الصمد

الصمد اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

  • الصمد کے معنی سردار،ر ب،بے نیاز، غیر محتاج کے ہیں۔
  • اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (الاخلاص:2)
  • الصمد: وہ ہوتا ہے۔ جو نہ کسی کی اولاد ہو اور نہ جس کی کوئی اولاد ہو
  • الصمد، وہ ہوتا ہے۔ جو کسی کا محتاج نہ ہو اور ہر چیز اس کی محتاج ہو،
  • الصمد: عظمت والے سردار کو کہتے ہیں جو اپنے علم، حکمت و حلم، قدرت، عزت اور سب صفات میں با کمال ہو۔ تمام مخلوقات جس کی محتاج ہوں۔ اور کائنات میں بسنے والی تمام اشیاء اپنے تمام معاملات میں اس کی کلی محتاج ہوں۔ مصائب و آفات میں اسی کو پکارتی ہوں۔ اور جب غم و اندوہ کی کرب ناکیاں ان کو گھیر لیں تو وہی ان کا مقصود و مطلوب ہوتا ہے۔ اور جب حزن و ملال کے گھٹا ٹوپ اندھیرے ان پر چھا جاتے ہیں تو اللہ ہی سے وہ فریاد کرتے ہیں کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ وہی ان کا حاجت روا اور مشکل کشا ہے اور وہی ان کی پریشانیاں اور کرب والم کھول سکتا ہے۔ کیونکہ اس کا علم، کامل و اکمل ہے اور اس کی رحمت واسع ہے۔ اس کی شفقت، مخلوق کے ساتھ محبت، لطافت اور رحم و کرم بیکراں و لامحدود ہے۔ نیز اس کی قدرت و سلطنت عظیم ترین ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الوجیز فی شرح اسماء اللہ الحسنیٰ۔ محمد الکوسی
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے