بھرپور کلاں (انگریزی: Bharpur Kalan) پاکستان کے ضلع چکوال کا ایک گاؤں جوپاکستان کی یونین کونسلیںتحصیل کلرکہار میں واقع ہے۔
بھر پور ( ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر -46 ہے)۔قصبہ بھر پور تحصیل کلر کہار میں شامل یو نین کو نسل ہے بھر پور کلر کہار شہر سے شمال مغرب کی سمت میں تقریباً18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، بھر پور کے مغرب میں ڈھوک گلباز ( ڈھوک اعوان )، کلو، ڈھوک چکی اور رانا سنگھ، شمال میں ڈھوک میر بخش، ڈھوک افضل، پیر چٹے وٹے والا ڈھیری دھمنے والی، مشرق میں لال شاہ، ڈھوک نور خان، ڈھوک وارث، ڈھوک مٹھا، ڈھوک پیر بخشی، ڈھوک بخشائی، حطار، پیر جھنگی والا، ڈھوک کمال، ڈھوک اللہ داد جبکہ جنوب میں موچیاں والا میرا، میرا ائمہ اور میر اجھلے واقع ہیں۔