دھرکنہ
| دھرکنہ Dhurukna | |
|---|---|
| گاؤں اور یونین کونسل | |
| ملک | پاکستان |
| صوبہ | پنجاب |
| ضلع | ضلع چکوال |
| منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
دھرکنہ شریف (انگریزی: Dhurukna Sharif) پاکستان کے ضلع چکوال کا ایک گاؤں جو پاکستان کی یونین کونسل تحصیل کلرکہار کے علاقہ ونہار میں واقع ہے۔ یہاں پہ علاقہ ونہار کے معروف روحانی سادات خاندان کے بزرگوں کے مزارات موجود ہیں جن میں حضرت خواجہ سید محمد صدرالدین شاہ نقشبندی، حضرت خواجہ سید قمرالدین شاہ چشتی سیالوی (خلیفہ مجاز خواجہ سید رسول بولوی) اور حضرت خواجہ سید محمد نصیر علی شاہ چشتی سیالوی رحمة الله عليهم (خلیفہ مجاز حضور پیر سیال لجپال) شامل ہیں۔ ملک پاکستان کی معروف دینی و علمی شخصیت مصنف کتب کثیرہ مفسر قرآن شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ سید محمد ذاکر حسین شاہ چشتی سیالوی (خلیفہ مجاز حضور شیخ الاسلام سیالوی) جن کا مزار راولپنڈی میں واقع ہے آپ کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔ حضرت مولانا محمد خان اعوان سابق مدرس دار العلوم آستانہ عالیہ سیال شریف کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے یہاں کی اکثر آبادی کا تعلق اعوان اور تیہال برادری سے ہے۔ [1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]
|
|