مندرجات کا رخ کریں

میانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میانی
Miani
گاؤں اور یونین کونسل
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع چکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

میانی (انگریزی: Miani) پاکستان کے ضلع چکوال کا ایک گاؤں جوپاکستان کی یونین کونسلیں تحصیل کلرکہار میں واقع ہے۔میانی (ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر - 42 ہے)۔ میانی علاقہ ونہار کا مر کز ہے اور تحصیل کلر کہار کی یو نین کو نسل ہے جو کلر کہار شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب کی سمت میں واقع ہے، میانی کے مغرب میں دیان، جھامرہ، دھرکنہ، کہوٹ، پگتھا والی، شمال میں بھسین اور پہاڑ خان، مشرق میں رنسیال، چک مصری، ڈھوک سیدن، بوچھال خورد اور ما نک پور جبکہ جنوب میں بولہ ہوچھال کلاں، گفاانوالہ، مکھیال، گاہی، سر کلاں اور بھلیال نمایاں واقع ہیں۔ یہاں کی اکثر آبادی کا تعلق اعوان ، ہرتھال راجپوت اور جنجوعہ برادری سے ہے۔ [1] یہاں پر سلسلۂ چشتیہ نظامیہ اویسیہ کے بزرگوں کے مزارات ہیں۔جن میں حضرت خواجہ پیر سید امام الدین سیالوی (خلیفہ مجاز پیر آف علاول شریف حضرت خواجہ سید محمد حیات شاہ ہمدانی من خلفائے پیر سیال) [2]آپ کے بیٹے علاقہ ونہار کی معروف سماجی شخصیت حضرت خواجہ پیر سید قمر الدین شاہ سیالوی (خلیفہ مجاز حضرت خواجہ سید شاہ محمد غوث ہمدانی من خلفائے پیر سیال) [3] او آپ کے پوتے حضرت خواجہ پیر سید عبد الغفور شاہ سیالوی کے مزارات شامل ہیں۔میانی میں دو اور بزرگوں کے مزارات بھی ہیں۔جن میں حضرت سید بادشاہ المعروف بابا پرانا فقیر اور حضرت میاں غوث صلاح الدین شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://newpakhistorian.wordpress.com/2025/04/27/villages-of-choa-saidan-shah-and-kallar-kahar-tehsils-with-information-on-major-clans/
  2. فوز المقال فی خلفائے پیر سیال جلد 1 صفحہ نمبر 249
  3. فوز المقل فی خلفائے پیر سیال جلد 3 صفحہ نمبر 627