مندرجات کا رخ کریں

سلوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلوئی
سلوئی
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعچکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

سلوئی (انگریزی: Saloi) پاکستان کے پنجاب کے ضلع چکوال تحصیل چوآ سیدن شاہ کا ایک گاؤں، [1]یونین کونسل اور انتظامی سب ڈویژن ہے۔ یہ تحصیل چوآ سیدن شاہ کا حصہ ہے۔

یونین کونسل

[ترمیم]

سلوئی ( ضلع چکوال کی یو نین کونسل نمبر -36 ہے)۔سلوئی تحصیل چو آسید نشاہ کی یو نین کو نسل ہے اور چو آسید نشاہ شہر سے تقریباً15 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی طرف واقع ہے، سلوئی کے مغرب میں کھجولہ، موہڑہ، کندلا اور شمال میں مکھیالہ، گڑھا، کو ٹلی سید اں، ڈھوک مہرا، پھلاہی، شہانہ کوٹ، ڈھوک لوہاراں، کھوتھیاں، وگھوال زیر لبڑی حاجیاں، مہینوال مشرق میں کالی کو ٹھی، ڈھوک موہن، ڈھوک کالو والی، پریڑا جبکہ جنوب میں مہین، تکوٰی، چنالا واقع ہیں۔

وجہ شہرت

[ترمیم]

یہ قصبہ باوا جی سلوئی والے جو حضرت سیدپیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ آف گولڑہ شریف کے خلیفہ تھے کی نسبت سے اپنی پہچان رکھتا ہے۔

مقام

[ترمیم]

سلوئی چکوال، پاکستان سے 35 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ پہاڑوں کے درمیان میں واقع ہے۔ اس کی بنیاد محمود غزنی نے تقریباً ایک ہزار سال قبل رکھی تھی۔

قومیں

[ترمیم]

یہاں کی اکثر آبادی کا تعلق ملیار (ارائیں) راجپوت سید اور جنجوعہ برادری سے ہے۔ [2]

بود و باش

[ترمیم]

یہ ایک ترقی یافتہ قصبہ ہے، لٹریسی ریٹ قریباً اس فیصد ہے۔ہائی اسکول کی بنیاد باواجی صاحب نے جنرل ایوب خان کے دور میں رکھی تھی اس کے علاوہ یہاں مدرسہ، بنک، ڈاکخانہ، ڈسپنسری اور پرائیوٹ اسکولز بھی ہیں، بولی جانے والی مقامی زبانیں اردو، ہندکو، پنجابی اور پوٹھوہاری ہیں۔ معیشت کی بنیاد زراعت پر ہے۔ ہر خاندان کا کوئی نا کوئی فرد آرمی ضرور جوائن کرتا ہے

ملحقہ دیہات

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "چکوال کے خوبصورت علاقے"
  2. https://newpakhistorian.wordpress.com/2025/04/27/villages-of-choa-saidan-shah-and-kallar-kahar-tehsils-with-information-on-major-clans/