ڈھڈیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈھڈیال
گاؤں اور یونین کونسل
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع چکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

ڈھڈیال (انگریزی: Dhudial) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔
ڈھڈیال ( ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -4 ہے)۔ڈھڈیال ضلع چکوال کا بہت ہی مشہور قصبہ ہے یہ تھانہ بھی ہے چکوال شہر سے راولپنڈی روڈ پر تقریباً 22 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے یہ ایک کاروباری اور تعلیمی مرکز ہے۔ ڈھڈیال کے مغرب میں فم کسر، شمال میں پڑھال، مشرق میں مسوال، سانگ خورد، موہڑہ الہو، سانگ کلاں، ڈھوک ملیاراں اور ٹھٹہ خورد جبکہ جنوب میں ہرڑ، جھالے، مونا، ڈھوک دتہ، میروال، دمال، ڈھوک ہڈالہ، ڈھوک ودھن، ڈھوک کمال اور ڈھوک دندی والی واقع ہیں۔ یہاں پر ایک پولیس اسٹیشن بھی قائم ہے۔ یونین کونسل ڈھڈیال سانگ کلاں اور سانگ خورد پر مشتمل ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Dhudial"