"بھوجا ایئر" کے نسخوں کے درمیان فرق
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7 |
||
سطر 62: | سطر 62: | ||
== بیرونی روابط == |
== بیرونی روابط == |
||
{{Portal|کراچی|Companies}} |
{{Portal|کراچی|Companies}} |
||
* [http://www.bhojaair.com.pk بھوجا ائیر] {{en icon}} |
* [http://www.bhojaair.com.pk بھوجا ائیر] {{توثیق ویب|url=https://www.webcitation.org/674mh0SVJ?url=http://www.bhojaair.com.pk/home/b4213.htm |date=20120420231546 |dateformat=iso }} {{en icon}} |
||
* [http://www.bhojaair.com.pk/home/ بھوجا ایئر کی ویب سائٹ] |
* [http://www.bhojaair.com.pk/home/ بھوجا ایئر کی ویب سائٹ] {{توثیق ویب|url=https://www.webcitation.org/6756bMNBk?url=http://www.bhojaair.com.pk/home/ |date=20120421041945 |dateformat=iso }} |
||
* [http://web.archive.org/web/*/http://www.bhojaairline.com/ سرکاری ویب سائٹ] |
* [http://web.archive.org/web/*/http://www.bhojaairline.com/ سرکاری ویب سائٹ] |
||
* [http://web.archive.org/web/*/http://bhojaair.com.pk/ سرکاری ویب سائٹ] (آرکائیو) |
* [http://web.archive.org/web/*/http://bhojaair.com.pk/ سرکاری ویب سائٹ] (آرکائیو) |
نسخہ بمطابق 10:10، 29 دسمبر 2020ء
بھوجا ایئر | ||||
---|---|---|---|---|
|
||||
تاریخ آغاز | 2011 | |||
ملک | پاکستان | |||
ہب | جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | |||
درستی - ترمیم |
بھوجا ائیر پاکستان کی اس پہلی نجی ایئر لائن تھی جس نے سنہ 1993ء میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے دورِ حکومت میں اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت کراچی لاہور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ کمپنی کے پاس اس آپریشن کے لیے بوئنگ 747 طیارے موجود تھے۔ 1998ء میں بھوجا ایئر لائن نے پہلی مرتبہ بین الاقوامی پرواز یعنی کراچی سے دبئی پروازوں کاآغاز کیا۔ اس کے بعد یہ پروازیں ملک کے تمام اہم شہروں سے شروع کی گئیں مگر مالی بحران کی وجہ سے یہ آپریشن 2001 میں معطل کر دیا گیا۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد مارچ 2012 میں بھوجا ایئر لائن نے اپنا دوسرا جنم لیا اور چند پروازیں بحال کیں۔ اس موقع پر بھوجا ایئر لائن کی انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ یورپ اور امریکا پروازوں کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
حادثے
20 اپریل 2012 کو بھوجا ایئر کی کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے پہلی پرواز تھی جو اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔ بھوجا ایئر لائن کا مسافر طیارہ اسلام آباد ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان اور پانچ شیر خواروں سمیت ایک سو ستائیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھوجا ائرلائن کی پرواز نمبربی فور 213 جمعہ کی شام 5بج کر10منٹ پرکراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ طیارہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوا تو لینڈنگ کے لیے چھ بج کر چالیس منٹ پر طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئر کر دیا گیا۔ شدید بارش اور خراب موسم میں طیارے نے لینڈنگ کے لیے پوزیشن لی تو طیارہ 2ہزار فٹ کي بلندي پر تھا جب اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ جس کے بعد بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے صرف پانچ کلو میٹر دور راولپنڈی اسلام آباد کی سرحد پر واقع حسین آباد کے علاقے میں کورال چوک میں گھروں پر گر کر تباہ ہو گیا اور انسانی اعضا اور جہاز کے ٹکڑے کئی سو میٹر کے علاقے میں پھیل گئے۔ بدقسمت روسی ساختہ طیارے کو کیپٹن نور اللہ آفریدی اور کو پائلٹ مشتاق اڑا رہے تھے۔ طيارے کے پائلٹ نے کسي خرابي کي نشاندہي نہيں کي تھی اور طيارے کاحادثہ تين ساڑھے تين منٹ ميں پيش آيا۔ ْمحکمہ موسميات پاکستان کے مطابق سول ايوی ايشن کو دو مرتبہ انتہائي خراب موسم کي وارننگ دی گئی تھی۔ انتہائی خراب موسم کي وارننگ کے بعد جو طيارہ حادثہ کا شکار ہوا۔
مقامات
2012 تک بھوجا ایئر درج ذیل مقامات پر طیارے روانہ کرتی تھی۔
'پاکستان
- اسلام آباد - بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا
- کراچی - جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا Hub
- لاہور - علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈا
- ملتان - ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈا
- فیصل آباد - فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا
بیڑا
اپریل 2012 تک بھوجا ایئر کے پاس درج ذیل جہاز تھے۔
ہوائی جہاز | موجود | دیگر معلومات |
---|---|---|
بوئنگ 737-200 | 2 | |
کل | 2 |
مزید دیکھیے
بیرونی روابط
- بھوجا ائیر آرکائیو شدہ 2012-04-20 بذریعہ WebCite (انگریزی میں)
- بھوجا ایئر کی ویب سائٹ آرکائیو شدہ 2012-04-21 بذریعہ WebCite
- سرکاری ویب سائٹ
- سرکاری ویب سائٹ (آرکائیو)