دریائے برہم پتر
ظاہری ہیئت
| دریائے برہم پتر | |
|---|---|
نقشہ |
|
| انتظامی تقسیم | |
| ملک | |
| متناسقات | 26°12′03″N 91°44′49″E / 26.200722222222°N 91.746833333333°E [1] |
| قابل ذکر | |
![]() |
|
| درستی - ترمیم | |

دریائے برہم پتر، تبت کے جنوب مغرب سے نکلتا ہے اور سترہ سو میل لمبا ہے۔ تبت میں اس کا نام تسانگ پو ہے جو سات سو میل تک مشرق کو بہتا چلا جاتا ہے۔ پھر یہ جنوب کی طرف ڈیڑھ سو میل تک بھارت کے صوبہ آسام میں دیہانگ کے نام سے بہتا ہے۔ پھر برہم پتر کے نام سے مغرب کی طرف جاتا ہے۔ آسام اور بنگلہ دیش سے ہوتا ہوا دریائے گنگا میں مل جاتا ہے اور ڈیلٹا بناتا ہوا خلیج بنگال میں جاگرتا ہے۔ یہ ایک اہم آبی شاہراہ ہے۔ ہندو اس کو متبرک خیال کرتے ہیں۔ اس کی وادی بڑی زرخیز ہے۔ دریا کی اوسط گہرائی124 فیٹ، جبکہ سب سے زیادہ گہرائی 390 فیٹ ہے۔ اس کا اوسط اخراج 19300 کیوبک میٹر فی سیکنڈ (یعنی 680،000 کیوبک فیٹ فی سیکنڈ) ہے۔
- ↑ "صفحہ دریائے برہم پتر في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2025ء
{{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في:|accessdate=(معاونت) و|accessdate=میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
| ویکی ذخائر پر دریائے برہم پتر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |


