عالمی سیاحت تنظیم
Appearance
عالمی سیاحت تنظیم | |
![]() | |
![]() | |
مخفف | UNWTO, WTO |
---|---|
قِسم | خصوصی ادارہ |
قانونی حیثیت | فعال |
ہیڈکوارٹر | میڈرڈ، اسپین |
سربراہ | Zurab Pololikashvili |
مالک تنظیم | اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل |
ویب سائٹ | unwto.org |
عالمی سیاحت تنظیم (انگریزی: World Tourism Organization) اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے جس کا مقصد سیاحوں کی آمد و رفت کی ترقی کے لیے اقدامات کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی تعلقات کو فروغ حاصل ہو، مختلف ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمد و رفت سے ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور استحکام پیدا ہو سکے اور اس طرح معاشی اور سماجی زندگی میں ترقی ہو سکے۔ یہ ادارہ رکن ممالک کے درمیان آزادانہ آمد و رفت کا انتظام کرتا ہے۔ سیاحت کے متعلق قواعد و ضوابط اور معقول طریقوں کا بند و بست کرتا ہے، نیز یہ ادارہ رکن ممالک کی معاشی و سماجی زندگی میں تعاون کے ذرائع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس وقت 158 مملک اس ادارے کے رکن ہیں۔ اس کا صدر دفتر اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں قائم ہے۔ سربراہ کو سیکریٹری جنرل کہا جاتا ہے۔ موجودہ سیکریٹری جنرل جارجیا کے Zurab Pololikashvili ہیں۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ سید محمود خاور، اقوام متحدہ کی کہانی، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2004ء، ص 33