اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین
Appearance
' | |
![]() | |
مخفف | UNHCR HCR |
---|---|
قانونی حیثیت | Active |
سربراہ | Filippo Grandi |
مالک تنظیم | United Nations |
ویب سائٹ | UNHCR.org |
'اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR ) دسمبر 1950ء میں قائم کیا جانے والا اقوام متحدہ کا ذیلی دفتر ہے جو بین الاقوامی سطح پر مہاجرین کی حفاظت اور امداد کا ذمہ دار ہے۔ مہاجرین کی امداد و حفاظت کے لیے یا تو کوئی حکومت باضابطہ درخواست دائر کرتی ہے یا پھر اقوام متحدہ اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر یہ کام سر انجام دیتی ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف مہاجرین کے فلاح، حفاظت اور امداد کا کام سر انجام دیتا ہے بلکہ دنیا کے کسی بھی خطے میں مہاجرین کی دوبارہ آبادکاری کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے، یاد رہے کہ اس ادارے کا کام کلی طور پر فلاحی ہے۔ اس ادارے کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
علامتیہ نامکمل | پیش نظر صفحہ نوبل انعام یافتگان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |