کتاب حجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مصنف[ترمیم]

یہ کتاب حجی نبی کی معرف اہل یہود کو دی گئی۔

زمانہ تصنیف[ترمیم]

اس کتاب کی تصنیف کے سال کا اندازہ 520 قبل مسیح لگایا گیا ہے۔

تعارف و مندرجات کتاب[ترمیم]

یہ ایک مختصر سی کتاب ہے۔ یہ کتاب یروشلم میں ایک نئی ہیکل کی بنیاد رکھنے کے بارے میں ہے۔ اس سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ کتاب بھی شہر یروشلم میں تحریر کی گئی۔ اس میں وہ پیغامات درج ہیں جو 520 قبل مسیح میں خداوند کی طرف سے حجی نبی کو دیے گئے۔ اس وقت ایران میں دارا بادشاہ تخت نشین تھا۔ اس کتاب میں یہودیوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ خدا کی برباد شدہ ہیکل کو پھر سے تعمیر کیا جائے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب یروشلم کا گورنر زر بابل تھا اور یشور سردار کاہن تھا۔ چنانچہ ان دونوں نے خدا کے گھر کو تعمیر کروانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم اس کتاب سے یہ سبق سیکھتے ہیں کہ اگر ہم اپنی زندگی میں ہر کام کے سلسلہ میں خدا کو اپنے سامنے رکھیں تو وہ ہمیں اپنی برکتوں سے مالا مال کرتا ہے۔ حجی نبی نے 520 قبل مسیح میں تقریباً چار ماہ تک لوگوں کو خدا کے ہیکل کی تعمیر کے لیے تیار کیا۔ اس کے نتیجہ میں یروشلم کی یہ نبی ہیکل 516 قبل مسیح میں بن کر تیار ہو گئی۔

کتاب کی تقسیم[ترمیم]

یہ کتاب صرف دو ابواب پر مشتمل ہے۔