کلسیوں کے نام خط
کتب عہد نامہ جدید |
---|
اناجیل |
متی · مرقس · لوقا · یوحنا |
اعمال |
رسولوں کے اعمال |
خطوط |
رومیوں 1 کرنتھیوں · 2 کرنتھیوں گلتیوں · افسیوں فلپیوں · کلسیوں 1 تھسلنیکیوں · 2 تھسلنیکیوں 1 تیمتھیس · 2 تیمتھیس ططس · فلیمون عبرانیوں · یعقوب 1 پطرس · 2 پطرس 1 یوحنا · 2 یوحنا · 3 یوحنا یہوداہ |
مکاشفہ |
مکاشفہ |
عہد نامہ جدید کے متون |
سال تصنیف
[ترمیم]پولس رسول نے یہ خط کلسی شہر کی کلیسیا کو 60-61 عیسوی کے دوران لکھا تھا۔
پس منظر
[ترمیم]جس وقت یہ خط لکھا گیا اس وقت پولس روم میں نظر بند تھا۔ کلسی شہر افسس سے تقریبا سو میل دور مشرق میں واقع تھا۔ وہ اس شہر میں کبھی نہیں گیا تھا۔ اُسے وہاں کی کلیسیا کا حال اُس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنے دوسرے تبلیغی دورے کے سلسلے میں افسس میں مقیم تھا۔
کُلسی کی کلیسیا میں بعض ایسے عقائد پھیلے ہوئے تھے جو مسیحی عقائد کے خلاف تھے۔ وہاں کے مسیحیوں نے ایفردتس (اِپفُردِتُس) کو پولس کے پاس بھیج کر درخواست کی کہ وہ انھیں مسیح کی شخصیت کے بارے میں صحیح عقائد سے واقف کرائے۔ پولس نے جواب میں یہ خط لکھا اور تخلس کے ہاتھ روانہ کیا۔
مندرجات
[ترمیم]پولس نے اِس خط میں بہت سی مفید باتیں لکھی ہیں اور خاص طور پر مسیح کی شخصیت کی تشریح کرتے ہوئے صحیح مسیحی عقائد پر روشنی ڈالی ہے۔ اُس نے کلسی کے مسیحیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اُن لوگوں سے خبردار رہیں جو مشرکانہ خیالات کو فلسفہ کی شکل میں پیش کر رہے ہیں۔