ایشیا میں مذاہب
ایشیا ساتوں بر اعظموں میں سب سے بڑا ہے اور سب سے زیادہ متنوع بھی۔ یہاں تہذیب و ثقافت کے ساتھ ساتھ کئی طرح کے مذاہب بھی پائے جاتے ہیں۔ ایشیا کئی مذاہب کی جائے پیدائش بھی ہے جیسے ، مسیحیت، کنفیوشس مت، ہندو مت، اسلام، جین مت، یہودیت، شنتو، سکھ مت، تاؤ مت اور زرتشتیت۔ ایشیا میں دنیا کے تمام مذاہب کے ماننے والے موجود ہیں اور ان میں نئے طریقے اور نئے مسلک بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ اسلام ایشیا کا سب سے بڑا مذہب ہے جس کے ماننے والے تقریباً 1.1 کی تعداد میں موجود ہیں۔
بھارت میں مذاہب
[ترمیم]بھارت دنیا کا وہ ملک ہے جہاں کئی بڑے مذاہب پیدا ہوئے جیسے ہندو مت، سکھ مت، بدھ مت اور جین مت۔ یہ تمام مذاہب دھرم، کرم اور تناسخ کے عقیدہ پر مبنی ہیں۔ ہندو مت ایشیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے جس کے ماننے والے تقریا ا بلین لوگ ہیں۔[1]
ہندو مت
[ترمیم]بھارت میں کل 81 فیصد لوگ ہندو ہیں جبکہ نیپال کے 81 فیصد لوگ ہندو ہیں۔ بالی میں ہندووں کی تعداد کل 83.5 فیصد ہے۔[2] ان علاوہ کچھ ممالک میں ہندو اقلیت میں ہیں مگر وہ سب سے بڑی اقلیت ہیں جیسے بھوٹان، فجی، انڈونیشنا، ملائشیا، بنگلہ دیش میں ہندومت، پاکستان میں ہندومت، سنگاپور، سری لنکا، عرب ممالک میں ہندومت، عرم ممالک، یمن، روس، عرب ممالک میں ہندومت، بحرین، کویت، عرب ممالک میں ہندومت، میانمار، فلپائن اور افغانستان وغیرہ۔
جین مت
[ترمیم]جین مت ایک دھرمی دین ہے جس کی ابتدا بھارت میں ہوئی مگر یہ دنیا کے دیگر ملکوں میں پھیلا۔ جین مت نے بھارت میں اخلاقیات، سیاست اور معاشیت کو بہت متاثر کیا ہے۔ تعلیم میں بھی ان کا خاصا تعاون رہا ہے۔[3][4]
بدھ مت
[ترمیم]بدھ مت دنیا کا چوتھا اور بھارت کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ ایشیا کی 12 فیصد آبادی بدھ مت کو مانتی ہے۔ یہ زیادہ تربھوٹان، میانمار تبتی بدھ مت، تھائی لینڈ، جاپان، کوریا اور نیپال میں بدھ مت|نیپال]] اور سری لنکا میں بدھ مت میں پائے جاتے ہیں۔ a.[5][6] بھارت میں بدھ مت بھاری اقلیت میں ہے۔ اس کے علاوہ انڈونیشنا، ملائشیا، برونائی، فلپائن اور روس میں بھی اچھی تعداد میں موجود ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "THE GLOBAL RELIGIOUS LANDSCAPE: Hindus"۔ pewforum۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2012
- ↑ Penduduk Menurut Wilayah dan Agama yang Dianut (2010 Census)۔ bps.go.id
- ↑ The Jain Knowledge Warehouses: Traditional Libraries in India, John E. Cort, Journal of the American Oriental Society, Vol. 115, No. 1 (جنوری – مارچ، 1995)، pp. 77–87
- ↑ "History – Melbourne Shwetambar Jain Sangh Inc"۔ Melbournejainsangh.org۔ 28 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2013
- ↑
- ↑ "Buddhists"۔ Pew Research Center's Religion & Public Life Project۔ 18 دسمبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015