برج العرب
برج العرب | |
---|---|
عمومی معلومات | |
حیثیت | Complete |
قسم | 7سٹار لکژری ہوٹل |
معماری طرز | ہائی ٹیک |
مقام | جمیرہ بیچ روڈ جمیرہ 3 دبئی، یو اے ای |
متناسقات | 25°08′31″N 55°11′10″E / 25.141975°N 55.186147°E |
اونچائی | |
تعمیراتی | 321 میٹر (1,053 فٹ) |
تکنیکی تفصیلات | |
منزلوں کی تعداد | 56 (3 زمین کے نیچے)[1] |
لفٹیں | 18[1] |
ڈیزائن اور تعمیر | |
ڈیولپر | جمیرہ ہوٹل چین |
دیگر معلومات | |
ویب سائٹ | |
burj-al-arab.com | |
حوالہ جات | |
[1][2][3][4][5] |
برج العرب متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی کا ایک پرتعیش ہوٹل ہے جسے دنیا کا پہلا 7 ستارہ ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 321 میٹر (1053 فٹ) کی بلندی کے ساتھ برج العرب دنیا کا سب سے بلند ہوٹل ہے۔ یہ دبئی کے ساحل جمیرہ سے 280 میٹر (919 فٹ) دور ایک مصنوعی جزیرے پر قائم ہے اور ایک پل کے ذریعے دبئی سے جڑا ہے ۔
ڈیزائن اور تاریخ
[ترمیم]برج العرب کو ڈبلیو ایس ایٹکنز پی ایل سی کے ٹام رائٹ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ہوٹل کی تعمیر کا آغاز 1994ء میں ہوا اور یکم دسمبر 1999ء کو پہلی بار اس کے دروازے مہمانوں کے لیے کھولے گئے۔ برج العرب کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دور سے دیکھنے میں ساحل کے کنارے کھڑی ایک عظیم بادبانی کشتی کی مانند لگے۔ ہوٹل کے اندرونی تزئین و آرائش کے سی اے انٹرنیشنل کے ڈیزائن پرنسپل کھوان چیو نے انجام دی۔ کھوان چیو کے دیگر منصوبہ جات میں سلطان برونائی دارالسلام برونائی کا محل، دبئی کابین الاقوامی ہوائی اڈا، جمیرہ بیچ ریزورٹ ڈیولپمنٹ، مدینہ ریزورٹ اور دیگر شامل ہیں۔
دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل
[ترمیم]برج العرب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک جہاں ایک رات قیام کے لیے کم از کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ ”رائل سوٹ“ سب سے زیادہ مہنگا ہے جہاں رہائش کی قیمت 28ہزار ڈالرز فی رات ہے۔ ہوٹل کی تعمیر اور اس کی تزئین و آرائش پر خرچ ہونے والی رقم کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔
خصوصیات و اعزازات
[ترمیم]- برج العرب دنیا کی سب سے بلند ”ایٹریم لابی “ کا بھی حاصل ہے جس کی بلندی 590فٹ ہے۔
- ہوٹل میں قائم ایک ریسٹورنٹ المنثا خلیج فارس سے 200میٹر بلندی پرواقع ہے اور یہاں سے پورے شہر دبئی کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکتا ہے۔
- ہوٹل میں قائم ایک اور ریسٹورنٹ المہارا زیر سمندر واقع ہے جہاں کھانے کے ساتھ ساتھ سمندری حیات کا دلکش نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے تیار کردہ ٹینک 35ہزار کیوبک فٹ (ایک ملین لیٹر سے زائد) پانی کا حامل ہے۔ یہ ٹینک پلیکسی گلاس سے تیار کیا گیا ہے تاکہ بہترین نظارہ میسر ہو۔ یہ شیشہ 18 سینٹی میٹر (7.5 انچ) موٹا ہے۔
- رات کے اوقات میں عمارت کے باہر روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جس کی بدولت وہ سفید اور کئی رنگ کے نظارے پیش کرتی ہے۔
- اس ہوٹل کے منصوبہ ساز اور انجینئر برطانوی کمپنی ایٹکنز تھی جبکہ ہوٹل جنوبی افریقا کے تعمیراتی ادارے مرے اینڈ رابرٹس نے تیار کیا۔
- ہوٹل کی تعمیر کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا کہ دور سے یہ ایک عظیم صلیب کی مانند نظر آتا ہے اور مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ برطانوی ماہرین تعمیرات نے منصوبے کے تحت ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے۔
- برج العرب دنیا کا بلند ترین اور 5 ستارہ ہوٹلوں میں پہلا ہوٹل تھا جس کی بلندی ایک ہزار فٹ سے زیادہ ہے۔
- مارچ 2004ء میں دنیائے گالف کے عظیم کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے ہوٹل کے ہیلی پیڈ سے چند گیندیں ہٹ کیں جو خلیج فارس میں جاگریں۔
- فروری 2005ء میں معروف ٹینس کھلاڑی روجر فیڈرر اور آندرے اگاسی نے ہیلی پیڈ پر ایک نمائشی میچ کھیلا۔ اس مقصد کے لیے ہیلی پیڈ کو عارضی طور پر ایک ٹینس کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو 211 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ ہیلی پیڈ کے گرد کوئی حفاظتی دیوار موجود نہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "Burj Al Arab Hotel - The Skyscraper Center"۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2015
- ↑ برج العرب Emporis پر
- ↑ برج العرب SkyscraperPage پر
- ↑ برج العرب at ڈھانچہ
- ↑ "Stay at Burj Al Arab"۔ Jumeirah۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2010
بیرونی روابط
[ترمیم]- آفیشل ویب گاہ
- برج العرب پر ٹینس
- برج العرب پر آندرے اگاسی اور راجر فیڈرر کا دوستانہ میچآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ gargles.net (Error: unknown archive URL)
- برج العرب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں
ویکی ذخائر پر برج العرب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Structurae ID ویکی ڈیٹا سے مختلف
- Pages using infobox building with unsupported parameters
- 300 اور 349 میٹر کے درمیان فلک بوس عمارتیں
- بلند عمارات
- دبئی میں فلک بوس عمارتیں
- دبئی میں فلک بوس ہوٹل
- عظیم منصوبہ جات
- متحدہ عرب امارات
- متحدہ عرب امارات میں 1999ء کی تاسیسات
- ہائی ٹیک فن تعمیر
- 1999ء میں مکمل ہونے والی ہوٹل عمارات