تیرہواں دلائی لاما
تیرہواں دلائی لاما | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(تبتی میں: ཐུབ་བསྟན་རྒྱ་མཚོ) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 12 فروری 1876ء | ||||||
وفات | 17 دسمبر 1933ء (57 سال) پوٹالا محل |
||||||
وجہ وفات | نمونیا | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | تبت خود مختار علاقہ | ||||||
مناصب | |||||||
دلائی لاما (13 ) | |||||||
برسر عہدہ 1 اگست 1879 – 17 دسمبر 1933 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، مصنف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | تبتی زبان | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
تیرہویں دلائی لاما نے تھپکو شمالی تبت کے علاقے میں، 1876ء میں جنم لیا اور انھیں 1878ء میں دلائی لامہ کے لیے نامزد کر دیا گیا. پیدائش کے وقت ایک خاص نشان ظاہر ہوا تھا جس کی بنیاد پر انھیں دلائی لامہ کے طور پر شناخت کیا گیا. 1879ء میں انھیں پوٹلہ پیلس لایا گیا. 8 اگست 1895ء کو انھوں نے سیاسی طاقت حاصل کر لی اور دیگر ممالک سے راہ و رسم بڑھانا شروع کر دی اور تبت کی علیحدگی کے لیے برطانوی ہندوستان سے بات چیت کی. اس دوران دلائی لاما تبت کی ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہو گئے۔ 1913ء میں انھوں نے پہلا ڈاک خانہ بنایا اور 4 تبتی نوجوانوں کو انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے برطانیہ بھیجا. 8 جنوری 1913ء کو انہوں نے 5 نکاتی بیان جاری کیا جس میں تبت کی آزادی کا بھی ذکر کیا گیا جو تبت کا قومی دن قرار دیا گیا ہے. انھوں نے پہلی بار تبت کی کرنسی بھی جاری کی 1914ء میں انھوں نے تبت آدمی کی استعدارکار میں اضافہ کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کیا۔ 1916ء میں ایک میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی. انھوں نے 1917ء میں پولیس ہیڈکوارٹر کی بنیاد رکھی اور ایک انگلش اسکول کھولا۔ وہ 1933ء میں 58 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔