پاکستان میں 1954ء
Appearance
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 1954ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دار
[ترمیم]- گورنر جنرل پاکستان – ملک غلام محمد 17 اکتوبر 1951ء تا 7 اگست 1955ء
- وزیر اعظم پاکستان– محمد علی بوگرہ 17 اپریل 1953ء تا 12 اگست 1955ء
سربراہان افواج پاکستان
[ترمیم]واقعات
[ترمیم]جنوری
[ترمیم]- 13 جنوری: وزیر اعظم سری لنکا جان کوٹلے والا کولمبو سے پاکستان کے سرکاری دورہ پر کراچی پہنچے۔
- 31 جنوری: آغا خان سوم اپنی تقریب امامت میں شرکت کے لیے قاہرہ سے کراچی پہنچے۔
فروری
[ترمیم]- 3 فروری: آغا خان سوم کی تقریب امامت کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم، کراچی سے ہوا۔
- 11 فروری: آغا خان سوم قاہرہ کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے۔
- 22 فروری: اردو زبان اور پنجابی زبان کے مزاح نگار شاعر امام دین گجراتی 83 سال کی عمر میں گجرات (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔
مارچ
[ترمیم]- 8 مارچ: مشرقی پاکستان میں پہلے عام انتخابات منعقد ہوئے۔
مئی
[ترمیم]- 19 مئی: پاکستان اور امریکا کے مابین باہمی دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پایا۔
- 30 مئی: اسکندر مرزا مشرقی پاکستان کے گورنر مقرر کیے گئے۔
جولائی
[ترمیم]- 31 جولائی: تین اطالوی کوہ پیماؤں آردیتو دیسیو، لینو لیسادلی، آکیلے کمپانونی نے دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو کو سر کیا۔
اگست
[ترمیم]- 13 اگست: ریڈیو پاکستان سے پہلی بار قومی ترانہ (پاکستان) نشر ہوا۔
- 16 اگست: وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی ترانہ (پاکستان) نشر کرنے کی باضابطہ اجازت و منظوری کا بل منظور کیا۔
اکتوبر
[ترمیم]- 14 اکتوبر: ون یونٹ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ مغربی پاکستان کے تمام صوبوں کو ضم کرکے مغربی پاکستان صوبہ تشکیل دیا گیا۔
- گورنر جنرل پاکستان ملک غلام محمد نے دستور ساز اسمبلی تحلیل کردی۔ ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
نومبر
[ترمیم]- 22 نومبر: وزیراعظم پاکستان محمد علی بوگرہ نے ون یونٹ منصوبہ کا اعلان کیا۔
وفیات
[ترمیم]- 22 فروری: امام دین گجراتی، اردو زبان اور پنجابی زبان کے مزاح نگار شاعر (پیدائش: 15 اپریل 1870ء بمقام گجرات (پاکستان))