میکسیکو میں اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Torres y Minarete de Agua Caliente.jpg

میکسیکو میں اسلام کس طرح آیا اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں لیکن کچھ ذرائع یہ دعوی کرتے ہیں مسلمان شام اور لبنان سے ہجرت کر کے آئے ہیں اور کچھ مسلمان مشرق وسطی کے دیگر ممالک ایران مصر اور ترکی سے آئیں ہیں۔2010 میں قومی ادارہ برائے شماریات و جغرافیہ (INEGI) کے مطابق میکسیکو میں 3700 مسلمان ہیں۔[1]

تنظیمات[ترمیم]

میکسیکو میں بہت سے تنظیمیں فعال ہیں جو کمیونٹی کی سطح پر جمینی مشنری جیسی سرگرمیوں پر اپنی نظر مرکوز رکھتی ہیں۔ میکسیکو کی اسلامی ثقافتی مرکز(CCIM) ایک سنی مسلمانوں کی تنظیم ہے جس کا سربراہ عمر واٹسن ہے جو برطانوی نژاد میکسیکن تھا جس نے بعد میں اسلام قبول کر لیا۔ یہ تنظیم ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فعال ہے۔ میکسیکو کی ریاست مورلاس میں بھی یہ تنظیم فعال ہے جہاں اس نے دارالسلام کے نام سے اسلامی مرکز قائم کیا ہے جہاں پر نماز، اسلامی تعلیمات، اور جلوس منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہاں ایک ہوٹل بھی ہے جہاں پر مسلمانوں کے لیے حلال اشیاء دستیاب ہیں یہاں مسلم سیاح بھی آ کر ٹھہرتے ہیں۔ اس تنظیم کے علاوہ میکسیکو شہر میں نورآسکی جراحی صوفی آردر کے نام سے تنظیم ہے جس کی سربراہی دو مسلم خاتون شائخہ فاطمہ فریحہ اور شائخہ امینہ تسلیمہ کرتی ہیں یہ تنظیم مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔ میکسیکو میں ایک چھوٹی سی سلفی مسلمانوں (میکسیکو کے سلفی سینٹر کے نام سے) بھی تحریک ہے اس کے سربراہ محمد عبداللہ روز ہیں۔ ایک اسلامی تعلیمی ادارہ Centro Educativo de la Comunidad Musulmana en México کے نام سے میکسیکو شہر میں موجود ہے جسے مصر اور مشرق وسطی کی طرف سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اسلام بلحاظ صوبہ جات[ترمیم]

صوبہ مسلمانوں کی تعداد(2010)
 میکسیکو 3,760
Flag of Aguascalientes.svg آگوسکالینٹس 32
Flag of Baja California.svg باجا کیلیفورنیا 190
Flag of Baja California Sur.svg باجا کیلیفورنیا سر 20
Flag of Campeche.svg کامپیچی 31
Flag of Coahuila.svg كواہويلا 79
Flag of Colima.svg کولیما 17
Flag of Chiapas.svg چیاپاس 110
Flag of Chihuahua.svg چہواہوا 78
Flag of Durango.png دورانگو 34
Flag of Guanajuato.png گوانجواتو 111
Flag of Guerrero.svg گیریرو 26
Flag of Hidalgo.svg ہیدالگو 38
Flag of Jalisco.svg خالسکو 248
 ریاست میکسیکو 417
Flag of Michoacan.svg میشواکان 60
Flag of Morelos.svg موریلوس 98
Flag of Nayarit.svg نایاریت 17
Flag of Nuevo Leon.svg نیوو لیون 126
Flag of Oaxaca.svg اوکساکا 40
Flag of Puebla.svg پوئبلا 166
Flag of Queretaro.svg کوارتارو 101
Flag of Quintana Roo.svg کوینتانا رو 151
Flag of San Luis Potosi.svg سان لوئیس پوتوسی 56
Flag of Sinaloa.svg سینالوا 55
Flag of Sonora.svg سونورا 45
Flag of Tabasco.svg تاباسکو 13
Flag of Tamaulipas.svg تاماولیپاس 63
Flag of Tlaxcala.svg تلاکسکالا 19
Flag of Veracruz.svg ویراکروز 86
Flag of Yucatan.svg یوکاتان 43
Mexico stateflags Zacatecas.png زاکاٹیکاس 12
Flag of Mexican Federal District.svg میکسیکو شہر 1,178

چیاپاس میں اسلام[ترمیم]

چیاپاس میکسیکو کی 31 ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے۔ جہاں پر سپین سے آ کر مسلمان آباد ہوئے یہاں پر مسلم کمیونٹی موجود ہے ان میں زیادہ مسلمان سنی العقیدہ ہیں انہوں نے وہاں مسجدالکوثر تعمیر کی ہوئی ہے۔

مساجد[ترمیم]

مسجد دارالاسلام
  • مسجد سوریہ
  • مسجد دارالاسلام
  • مسجد تہارہ،چیاپاس
  • مسجد عائشہ، چیاپاس
  • مسجد سلفی، میکسیکو شہر
  • مسجد امینہ،میکسیکو شہر
  • مسائدالاسلام
  • مسجد عمر
  • مسجد الحکمۃ

ذرائع[ترمیم]

  • KUSUMO, Fitra Ismu, "Islam en el Mexico Contemporaneo", Tesis de Maestria, Escuela Nacional Antropologia e Historia 2004, Mexico ENAH-INAH. (ہسپانوی) Laman buku Google
  • [2] [[Centro Educativo de la Comunidad Musulmana A.C]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ Instituto Nacional de Estadística y Geografía (2010). "Censo de Población y Vivienda 2010 — Cuestionario básico". INEGI. http://www3.inegi.org.mx/sistemas/TabuladosBasicos/Default.aspx?c=27302&s=est۔ اخذ کردہ بتاریخ 4 March 2011.