سلفی
وکیپیڈیا سے
امت کے پہلے( گزرے ہوے) لوگوں کو سلف کہتے ہیں جن میں صحابہ کرام ،تابعین عظام اور پہلی تین فضیلت یافتہ نسلوں کے آئمہ دین شامل ہیں،انہیں کی طرف نسبت کرتے ہوے بعد میں آنے والے وہ لوگ جو ان کے نقش قدم پر چلتے اور ان کا منھج اختیار کرتے ہیں،سلفی کہلاتے ہیں۔[1]
[ترمیم] سلفی مکتبۂ فکر
وہ مسلمان جو فقہ میں آئمہ اربعہ کی تقلید نہیں کرتے بلکہ صرف اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو ہی کافی سمجھتے ہیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں ہی مسائل کا حل اخذ کرتے ہیں انہیں پوری دنیا خصوصاً دنیائے عرب میں سلفی کہا جاتا ہے، برصغیر میں سلفی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اہل حدیث کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ سلفی جماعت کے علمائ کا کہنا ہے کہ وہ کوئی فرقہ نہیں بلکہ حقیقی اسلام پر عمل پیرا ہیں۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ [اصول اہل سنت والجماعت تالیف:ناصر بن عبد الکریم العقل حفظہ اللہ]