جنسی تعلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جنسی تعلیم سے مراد ایک انسان کا دوسرے انسان کے ساتھ مباشرتی تعلق کے بارے میں تعلیم دینا۔ مغربی ممالک میں جنسی تعلیم کا اہتمام اسکول اور کالج کی سطح پر کیا جاتا ہے۔ تاہم ترقی پسند دنیا میں رائے منقسم ہے۔ کچھ لوگ اسے نصاب تعلیم میں شامل کرنے حق میں ہے جبکہ کچھ اور لوگوں کی رائے میں یہ ایک فطری عمل ہے جو انسان حسب ضرورت خود سیکھ سکتا ہے۔

جدید دنیا میں بیش تر جگہوں پر بچوں کی حفاظتی اکائیاں (چائلڈ پروٹیکشن یونٹ) کا قیام کیا چا چکا ہے، کنونکہ وہ جنسی استحصال کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ساتھ پولیس کو بھی تربیت دینے کی ضرورت بھی تسلیم کی گئی ہے کہ وہ کیسے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعات کی تفتیش کرے۔ اس کے علاوہ جنسی ہراسانی کے شکار افراد کو قانونی تحفظ اور مدد فراہم کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔[1]


حوالہ جات[ترمیم]