راہول کھنہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راہول کھنہ
روہول کھنہ 2012 میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1972-06-20) 20 جون 1972 (عمر 51 برس)
ممبئی, بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ونود کھنہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار، و جے
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

راہول کھنہ ایک بھارتی اداکار اور  مشہور وی جے (ویڈیو جاکی) ہیں، [1] وہ ستر اسّی کی دہائی کے مشہور بھارتی اداکار ونود کھنہ کے بیٹے ہیں ان کے چھوٹے بھائی اکشے کھنہ ایک مشہور ہندی فلم اداکار ہیں اور دوسرا چھوٹا بھائی ساکشی کھنہ بھی فلموں میں کام کر رہے ہیں ۔ 

ابتدائی زندگی اور خاندانی پس منظر[ترمیم]

راہول کھنہ 20 جون 1972 کو ممبئی میں پیدا ہوئے،  ان کے والد بالی وڈ سٹار اور سیاست دان ونود کھنہ تھے، ان کی والدہ ہے سابق ماڈل گیتانجلی تلیار خان ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی بالی ووڈ اداکار اکشے  کھنہ ہیں۔  راہول کھنہ نے لی اسٹراسبرگ تھیٹر انسٹی ٹیوٹ اور نیو یارک شہر میں بصری فنون (وژول آرٹس)کے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

راہول کھنہ نے لی اسٹراسبرگ تھیٹر انسٹی ٹیوٹ اور نیو یارک شہر میں بصری فنون (وژول آرٹس)کے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

کیریئر[ترمیم]

راہول کھنہ نے 1994ء میں ایم ٹی وی ایشیا  ایم ٹی وی ایشیا کے ساتھ ایک وی جے (ویڈیو جاکی) کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، چار سالہ مدت کے دوران انھیں ایشیا بھر بہت زیادہ مقبولیت ملی۔ 

فلم[ترمیم]

راہول کھنہ پہلی مرتبہ  روڈیوسر و ہدایت کارہ  دیپا مہتا' کی فلم 1947 ارتھ،   میں عامر خان کے ساتھ کام کیا۔۔ ان کی کارکردگی نے انھوں نے فلم فیئر ایوارڈ بہترین ڈیبیو ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ حاصل کیے، اس کے بعد سے مہتا کی فلم بالی وڈ / ہالی وڈ (2003) میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 

اس کے بعد راہول کھنہ مرکزی کرداروں میں بالی وڈ فلم اعلان اور رقیب میں نظر آئے۔ 

راہول کھنہ نے بین الاقوامی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کا بھی رخ کیا اور وہ فلم دی امپیریرز

کلب میں کیون کلاین کے ساتھ فلم کام کیا۔ 

تھیٹر[ترمیم]

1999ء کا ایسٹ اِز ایسٹ تھیٹر پلے، جو نیویارک میں ایوب خان الدین نے پروڈیوس کیا اور اسکاٹ ایلیٹ (ا میپ آف دی ورلڈ(فلم) فیم) نے ہدایت دی۔ اس فلم میں راہول کھنہ نے طارق نامی ایک باغی پلے بوائے کا کردار نبھایا جس کا باپ پاکستانی اور ماں برطانوی تھی۔ شائقین اور ناقدین نے اس میں راول کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیلی ویژن[ترمیم]

ایم ٹی وی ایشیا، بطور وی جے، 1994-1998

شمالی امریکا کے اے وی ایس ٹی وی نیٹورک پر مختلف ایشیائی قسم کے شو کی میزبانی، 1999-2001

 ڈسکوری چینل، کے پروگرام ڈسکوری ویک کی میزبانی، 2006

راہول کھنہ نے آئیفا ایوارڈز، مس انڈیا پیگنٹ، اسکرین ایوارڈز، اسٹارڈسٹ (میگزین) ایوارڈ، عالمی مس مقابلہ حسن، ممبئی فیشن ویک میں ریلیف شو کے لیے ناومی کیمبل کی فیشن کی طرح متعدد تقریبات کی میزبانی کی ہے، انھوں نے GQ (بھارت) مین آف سی ائیر ایوارڈ 2009 اور 2010، ٹیچر اچیومنٹ ایوارڈز 2008 اور 2010، 2011 ء کے  بین الاقوامی فلم فیسٹیولانڈیا، ہیلو (میگزین) ہال آف فیم ایوارڈ 2011 اور ارنسٹ اینڈینگ انٹرپرینر آف ائیر ایوارڈ 2012 کے لیے بھی میزبانی کی۔ 

اشتہارات اور تائیدات[ترمیم]

راہول کھنہ کو ٹویوٹا، لے چپس، پیپسی، ڈیٹیسی (ڈائمنڈ ٹریڈنگ کمپنی / ڈی بیر گروپ)، ٹرینٹ (ویسٹ سائیڈ)، ٹومی ہل فیگر، جیپی گروپ کی جیپی گرین، جانی واکر بلیو لیبل، کیہل کی، میگی اور آڈی سمیت کئی برانڈز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ 

راہول کھنہ ہاتھیوں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے ایک بھارتی تنظیم  پیٹا کی مہم میں بھی شامل رہے۔

تحریر و صحافت[ترمیم]

راہول کھنہ اپنے  بلاگ میں مختلف موضوعات پر پرمزاح مضامین لکھنے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں، ان کی کئی تحریریں اور مضامین کئی اہم اخبارات، رسائل مثلاً ہارپر بازار انڈیا، ووگ انڈیا، میٹرو ( میگزین) انڈیا، Elle (انڈیا)، GQ انڈیا، میری کلیئر انڈیا، بشمول مشہور ویب سائٹس مثلاً ٹائمز آف انڈیا، ہیرالڈ دکن اور ہفنگٹن پوسٹ انڈیا شامل ہیں۔ 

فلموں کی فہرست[ترمیم]

سال فلم کا نام کردار ڈائریکٹر نوٹ /حوالہ
1999 ارتھ حسن دیپا مہتا فاتح، فلم فئیر ایوارڈز بہترین نیا اداکار
2001 3 اے ایم مورس لی ڈیوس اسپائیک لی (پروڈیوسر)
2002 بالی وڈ/ہالی وڈ راہول سیٹھ دیپا مہتا
ایمپیریرز کلب دیپک مہتا مائیکل ہافمین
2005 اعلان کرن شاہ وکرم بھٹ
2007 رقیب  ریمو میتھیوز انوراگ سنگھ راج کنور  (پروڈیوسر)
2008 تہان کوکا صاحب سنتوش سیون خصوصی ظہور
دل کبڈی ویر انیل سینئر
2009 محبت آج کل وکرم جوشی امتیاز علی (ہدایتکار) خصوصی ظہور
ویک اپ سڈ کبیر چوہدری آیان مکھرجی 'ممبئی بیٹس' میگزین کے چیف ایڈیٹر 
2013 فائر فلائز (فلم) شیو سبل سنگھ شیکھاوت

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال عنوان کردار ڈائریکٹر دیگر نوٹوں
2013 24 ترون کھوسلہ ابھینے دیو  سیزن 01 قسط 10
2013 24 ترون کھوسلہ ابھینے دیو سیزن 01 قسط 11
2014 امریکیوں رانا یوسف اسٹیفن شوارٹز قسط: "یوسف"
2015 دی امریکنز  رانا یوسف ڈینیل ساکھیم  Episode: "EST مردوں"
2015 دی امریکنز رانا یوسف ڈینیل ساکھیم Episode: "سامان (امریکیوں)"
2015 دی امریکنز  رانا یوسف کیون ڈورلنگلنگ Episode: "Salang پاس"
2015 دی امریکنز  رانا یوسف اینڈریو برنسٹین (ڈائریکٹر) Episode: "ایک دن کی زندگی میں انتون Baklanov"
2015 دی امریکنز  رانا یوسف ڈینیل Sackheim Episode: "مارچ 8, 1983"

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]