عثمانی شاہی حرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہی کنیز

عثمانی شاہی حرم (انگریزی: Ottoman Imperial Harem) یا حرم ہمایوں (عثمانی ترکی زبان: حرم همايون) سلاطین عثمانی کا زنان خانہ (حرم) تھا جہاں ان کی بیویاں، خدام (لونڈیاں اور خواجہ سرا)، خواتین رشتہ دار اور کنیزیں جن میں کئی عثمانی شاہی خاندان میں خاص مقام رکھتی تھیں، مقیم ہوتی تھیں۔ شاہی حرم کا عثمانی دربار میں ایک اہم سماجی اور حکومتی معاملات کی سیاست میں کافی با اختیار کردار رہا ہے، خاص طور پر سلطنت خواتین کے طویل دور میں۔[1]

شاہی حرم کی مقتدرہ والدہ سلطان ہوتی تھی، جبکہ خاصکی سلطان کا بھی حرام میں خاص مقام ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ قیزلر آغا شاہی حرم کے خواجہ سراوں کا سردار ہوتا تھا۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Murat Iyigun (July 2013)۔ "Lessons from the Ottoman Harem on Culture, Religion, and Wars"۔ Economic Development and Cultural Change۔ 61 (4): 693–730۔ doi:10.1086/670376