"آغوش کمپلیکس" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
4 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 19: سطر 19:
|building_type =
|building_type =
}}
}}
[[طاہر القادری|ڈاکٹر محمد طاہرالقادری]] کی سرپرستی میں [[منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن]] کے تحت [[لاہور]] میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ، جس کا آغاز صوبہ [[خیبر پختونخوا]] اور [[آزاد کشمیر]] میں [[8 اکتوبر]] [[2005ء]] کو آنے والے [[زلزلۂ کشمیر 2005ء|زلزلہ]] سے متاثرہ یتیم بچوں سے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں دیگر علاقوں کے بچے بھی داخل ہوتے چلے گئے۔<ref>[http://www.welfare.org.pk/urdu/tid/14486/ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا منصوبہ آغوش]</ref>
[[طاہر القادری|ڈاکٹر محمد طاہرالقادری]] کی سرپرستی میں [[منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن]] کے تحت [[لاہور]] میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ، جس کا آغاز صوبہ [[خیبر پختونخوا]] اور [[آزاد کشمیر]] میں [[8 اکتوبر]] [[2005ء]] کو آنے والے [[زلزلۂ کشمیر 2005ء|زلزلہ]] سے متاثرہ یتیم بچوں سے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں دیگر علاقوں کے بچے بھی داخل ہوتے چلے گئے۔<ref>{{Cite web |url=http://www.welfare.org.pk/urdu/tid/14486/ |title=منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا منصوبہ آغوش |access-date=2011-08-26 |archive-date=2014-12-08 |archive-url=https://web.archive.org/web/20141208090606/http://www.welfare.org.pk/urdu/tid/14486/ |url-status=dead }}</ref>


== اغراض و مقاصد ==
== اغراض و مقاصد ==
سطر 33: سطر 33:
== ماحول ==
== ماحول ==
[[فائل:Aghosh-Orphan-Care-Home Mahol.jpg|تصغیر|300 px|بائیں|آغوش کمپلیکس میں مقیم بچے کیک کاٹتے ہوئے]]
[[فائل:Aghosh-Orphan-Care-Home Mahol.jpg|تصغیر|300 px|بائیں|آغوش کمپلیکس میں مقیم بچے کیک کاٹتے ہوئے]]
آغوش کا اندرونی ماحول روایتی یتیم خانوں کے برعکس خوشگوار، منظم اور گھریلو ہے۔ اپنے مشفق اساتذہ کے زیر سایہ بچے یہاں ایک خاندان کے افراد کی طرح رہتے ہیں، جو اپنے حسن اخلاق سے بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے تمام تر معاملات بلا جھجھک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث لاتے ہیں اور ان سے مناسب رہنمائی لیتے ہیں۔ آغوش کے ماحول کی یہی انفرادیت اور حسن انتظام اسے ایسے تمام دوسرے اداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہاں بچوں کی ہر قسم کی جسمانی، تعلیمی، تربیتی، نفسیاتی اور روحانی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے کا نصب العین بچوں کو مفید اور معزز شہری بنانا ہے، اس لیے بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بچوں میں اعلیٰ کرداری خصوصیات مثلاً راست گوئی، ایثار، اخوت، ہمدردی، ایمانداری اور تقویٰ جیسی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔<ref>[http://www.aghosh.net/orphan/care-home.html آغوش آرفن کیئر ہوم کی ویب سائٹ]</ref>
آغوش کا اندرونی ماحول روایتی یتیم خانوں کے برعکس خوشگوار، منظم اور گھریلو ہے۔ اپنے مشفق اساتذہ کے زیر سایہ بچے یہاں ایک خاندان کے افراد کی طرح رہتے ہیں، جو اپنے حسن اخلاق سے بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے تمام تر معاملات بلا جھجھک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث لاتے ہیں اور ان سے مناسب رہنمائی لیتے ہیں۔ آغوش کے ماحول کی یہی انفرادیت اور حسن انتظام اسے ایسے تمام دوسرے اداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہاں بچوں کی ہر قسم کی جسمانی، تعلیمی، تربیتی، نفسیاتی اور روحانی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے کا نصب العین بچوں کو مفید اور معزز شہری بنانا ہے، اس لیے بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بچوں میں اعلیٰ کرداری خصوصیات مثلاً راست گوئی، ایثار، اخوت، ہمدردی، ایمانداری اور تقویٰ جیسی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔<ref>{{Cite web |url=http://www.aghosh.net/orphan/care-home.html |title=آغوش آرفن کیئر ہوم کی ویب سائٹ |access-date=2015-03-11 |archive-date=2015-02-02 |archive-url=https://web.archive.org/web/20150202070054/http://www.aghosh.net/orphan/care-home.html |url-status=dead }}</ref>


== سہولیات ==
== سہولیات ==
سطر 46: سطر 46:


== آغوش گرامر سکول ==
== آغوش گرامر سکول ==
بچوں کی تعلیم کے لیے آغوش کمپلیکس میں آغوش گرامر سکول کے نام سے ایک انگلش میڈیم سکول قائم ہے، جہاں بچے ماہر اساتذہ کے زیرنگرانی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سکول میں بچوں کے لیے لائبریری کے علاوہ کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور کیمسٹری لیب بھی الگ الگ موجود ہیں۔ اس سکول میں علاقے کے عام بچوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ یوں یتیم بچوں کو معاشرے کے عام بچوں کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ ہم نصابی و تفریحی سرگرمیوں کا موقع بھی ملتا ہے، جس سے انہیں احساس{{زیر}} کمتری سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں عام بچوں کی فیسوں کی آمدن یتیم بچوں کے کفالتی اخراجات میں معاون ثابت ہوتی ہے، جسے کسی دوسری مد میں استعمال نہیں کیا جاتا۔<ref>[http://www.aghosh.net/education-system.html آغوش گرامر سکول کی ویب سائٹ]</ref>
بچوں کی تعلیم کے لیے آغوش کمپلیکس میں آغوش گرامر سکول کے نام سے ایک انگلش میڈیم سکول قائم ہے، جہاں بچے ماہر اساتذہ کے زیرنگرانی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سکول میں بچوں کے لیے لائبریری کے علاوہ کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور کیمسٹری لیب بھی الگ الگ موجود ہیں۔ اس سکول میں علاقے کے عام بچوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ یوں یتیم بچوں کو معاشرے کے عام بچوں کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ ہم نصابی و تفریحی سرگرمیوں کا موقع بھی ملتا ہے، جس سے انہیں احساس{{زیر}} کمتری سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں عام بچوں کی فیسوں کی آمدن یتیم بچوں کے کفالتی اخراجات میں معاون ثابت ہوتی ہے، جسے کسی دوسری مد میں استعمال نہیں کیا جاتا۔<ref>{{Cite web |url=http://www.aghosh.net/education-system.html |title=آغوش گرامر سکول کی ویب سائٹ |access-date=2015-03-11 |archive-date=2015-02-02 |archive-url=https://web.archive.org/web/20150202073842/http://www.aghosh.net/education-system.html |url-status=dead }}</ref>


== تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ ==
== تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ ==
سطر 80: سطر 80:


== تعداد ==
== تعداد ==
آغوش آرفن کیئر ہوم میں سال [[2015ء]] کے آغاز پہ 230 بچے مقیم تھے، جبکہ مزید بچوں کے لیے داخلے جاری ہیں۔<ref>[http://www.aghosh.net/orphan/care-home/27389/Admission-application-for-Aghosh.html آغوش میں داخلے کے لیے شرائط اور داخلہ فارم]</ref>
آغوش آرفن کیئر ہوم میں سال [[2015ء]] کے آغاز پہ 230 بچے مقیم تھے، جبکہ مزید بچوں کے لیے داخلے جاری ہیں۔<ref>{{Cite web |url=http://www.aghosh.net/orphan/care-home/27389/Admission-application-for-Aghosh.html |title=آغوش میں داخلے کے لیے شرائط اور داخلہ فارم |access-date=2015-03-11 |archive-date=2014-09-03 |archive-url=https://web.archive.org/web/20140903131202/http://www.aghosh.net/orphan/care-home/27389/Admission-application-for-Aghosh.html |url-status=dead }}</ref>


== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==

نسخہ بمطابق 11:42، 3 مئی 2021ء

آغوش کمپلیکس کی عمارت
عمومی معلومات
مقامٹاؤن شپ، لاہور، پاکستان
آغاز تعمیر18 دسمبر 2008ء
اونچائی
چھت15 میٹر
ڈیزائن اور تعمیر
ساختی انجینئرانجینئر بریگیڈیئر اقبال احمد خان
اہم ٹھیکیدارمیسرز خلیل کنسٹرکشن کمپنی

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ، جس کا آغاز صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلہ سے متاثرہ یتیم بچوں سے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں دیگر علاقوں کے بچے بھی داخل ہوتے چلے گئے۔[1]

اغراض و مقاصد

آغوش کے قیام کا مقصد یتیم اور معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے بے سہارا بچوں کو محفوظ چھت فراہم کرنا، اعلیٰ تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور قابل فخر انسان بنانا ہے۔

محل وقوع

آغوش کمپلیکس کی عمارت

آغوش کمپلیکس کی عمارت پاکستان کے شہر لاہور کے جنوبی علاقے ٹاؤن شپ میں شاہ جیلانی روڈ کے کنارے پر جامع المنہاج کے ساتھ واقع ہے۔

عمارت

ابتدائی طور پر آغوش کو پہلے سے تعمیرکردہ ایک عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 500 بچوں کی رہائش اور تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الااقوامی معیار کے مطابق ایک نئی عمارت بنائی گئی۔ آغوش کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز 18 دسمبر 2008ء کو ہوا اور ایک لاکھ 25 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل یہ عمارت اڑھائی سال کی مدت میں 4 جون 2011ء کو مبلغ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی۔ یتیم بچوں کی رہائش و سکول پر مشتمل یہ عمارت جدید طرز تعمیر کا عظیم شاہکار ہے، جسے میسرز خلیل کنسٹریکشن کمپنی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس عمارت میں آغوش کے طلبہ کے لیے ایک سکول کے علاوہ ان کے فرنشڈ رہائشی کمرے، میس ہال، لائبریری، Activity Halls اور ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ پانچ منزلہ عمارت میں بچوں کے لیے دو لفٹس بھی نصب ہیں۔ تعمیراتی کام میں معاونت کرنے والے صاحبانِ ثروت کے نام سپانسر کردہ بلاکس پہ آویزاں ہیں۔

ماحول

آغوش کمپلیکس میں مقیم بچے کیک کاٹتے ہوئے

آغوش کا اندرونی ماحول روایتی یتیم خانوں کے برعکس خوشگوار، منظم اور گھریلو ہے۔ اپنے مشفق اساتذہ کے زیر سایہ بچے یہاں ایک خاندان کے افراد کی طرح رہتے ہیں، جو اپنے حسن اخلاق سے بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے تمام تر معاملات بلا جھجھک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث لاتے ہیں اور ان سے مناسب رہنمائی لیتے ہیں۔ آغوش کے ماحول کی یہی انفرادیت اور حسن انتظام اسے ایسے تمام دوسرے اداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہاں بچوں کی ہر قسم کی جسمانی، تعلیمی، تربیتی، نفسیاتی اور روحانی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے کا نصب العین بچوں کو مفید اور معزز شہری بنانا ہے، اس لیے بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بچوں میں اعلیٰ کرداری خصوصیات مثلاً راست گوئی، ایثار، اخوت، ہمدردی، ایمانداری اور تقویٰ جیسی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔[2]

سہولیات

آغوش کمپلیکس میں مقیم بچوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

5

آغوش گرامر سکول

بچوں کی تعلیم کے لیے آغوش کمپلیکس میں آغوش گرامر سکول کے نام سے ایک انگلش میڈیم سکول قائم ہے، جہاں بچے ماہر اساتذہ کے زیرنگرانی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سکول میں بچوں کے لیے لائبریری کے علاوہ کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور کیمسٹری لیب بھی الگ الگ موجود ہیں۔ اس سکول میں علاقے کے عام بچوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ یوں یتیم بچوں کو معاشرے کے عام بچوں کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ ہم نصابی و تفریحی سرگرمیوں کا موقع بھی ملتا ہے، جس سے انہیں احساسِ کمتری سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں عام بچوں کی فیسوں کی آمدن یتیم بچوں کے کفالتی اخراجات میں معاون ثابت ہوتی ہے، جسے کسی دوسری مد میں استعمال نہیں کیا جاتا۔[3]

تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ

آغوش کمپلیکس سے منسلک تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ

سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جو بچے قرآن مجید کے حفظ کا شوق بھی رکھتے ہوں ان کی قابلیت اور طبعی رحجان کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آغوش کمپلیکس سے متصل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں قرآن مجید کا حفظ بھی کروایا جاتا ہے۔ یہاں بچوں کا داخلہ عموماً پرائمری تعلیم کے بعد چھٹی جماعت میں ہوتا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں بھی انہیں معاشرے کے عام بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔[4]

ایکسڑا کوچنگ

یتیم اور بے سہارا بچوں کو اپنی شخصیت کے نکھار اور تعلیمی و نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے عام بچوں کی نسبت زیادہ انفرادی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کے اس فطری تقاضے کو پورا کرنے کے لیے قابل ٹیوٹرز کا اہتمام کیا گیا ہے، جو مختلف اوقات میں بچوں کی تعلیمی ونفسیاتی مشکلات کو انفرادی سطح پر حل کرتے ہیں۔

ہم نصابی و تفریحی سرگرمیاں

آغوش کمپلیکس میں مقیم بچوں کی تفریحی سرگرمیاں

تعلیم وتربیت کے ساتھ بچوں کی ذہنی ارتقا اور روحانی نشو و نما کے لیے ہم نصابی و تفریحی سرگرمیوں کو شیڈول کا باقاعدہ حصہ بنا رکھا ہے :

  • ماہانہ بنیادوں پر بچوں کو سکائی لینڈ، جوائے لینڈ اور دیگر باغات وتفریحی مقامات پر لے جا یا جاتا ہے۔
  • تعلیمی تفریح کے لیے بچوں کومیوزیم، واہگہ بارڈر اور پلانیٹریم جیسے معلوماتی اورتاریخی مقامات کی سیرکرائی جاتی ہے۔
  • بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ صحت مند رکھنے کے لیے ہر روزعصر اور مغرب کے دوران مختلف کھیلوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے، جبکہ کھیلوں کے ہفتہ وار پروگرام بھی اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
  • بچوں کی روحانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مختلف دینی و روحانی تقریبات میں بطور خاص شریک کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسلام کی اصل روح سے آشنا ہو کر ایک اچھے مسلمان بن سکیں۔

خوارک

بچوں کے لیے مناسب ومتوازن خوارک آغوش کی بنیادی ترجیحات میں ہے۔ تین وقت کے کھانے کا مینو اس طرح سے مرتب کیا گیا ہے کہ بچہ دن بھر میں اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق غذائی اجزا حاصل کرسکے۔ کھانے کے علاوہ پھل، دودھ اور دیگر اشیاء مثلاً آئس کریم، بسکٹ اور جوس وغیرہ بھی بچوں کی غذا کا لازمی حصہ ہیں۔

لباس

بچوں کے لباس وخوراک کلیتاً آغوش کی ذمہ داری ہے۔ موسمی ضروریات کے مطابق اورمختلف مذہبی و قومی تہواروں پر بھی بچوں کے لیے نئے ملبوسات تیار کروائے جاتے ہیں۔

رہائش

آغوش کمپلیکس میں بچوں کی رہائش

بچوں کے لیے اعلیٰ رہائشی سہولیات موجود ہیں۔ ہر بچے کے استعمال میں انفرادی طور پر بیڈ، سٹڈی ٹیبل، سٹڈی چیئر اور الماری موجود ہے۔ جدید تعلیم وتفریح کے لیے کمپیوٹرز موجود ہیں۔ کھانا کھانے کے لیے اعلیٰ فرنشڈ ڈائیننگ روم ہے، جس میں فریزر، ٹیلی ویژن اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ بچوں کے لیے ہمہ پہلو مطالعاتی شوق کی تسکین کے لیے آراستہ لائبریری بھی موجود ہے۔

صحت

صحت کی خرابی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کا بندوست آغوش میں ہی موجود ہے، البتہ حسب ضرورت کوالیفائیڈ اور مستند ڈاکٹرز کی زیرنگرانی علاج کیا جاتا ہے۔ بیماری کی حالت میں بچوں کی نگہداشت خصوصی طور پر کی جاتی ہے۔

کفالتی نظام

یتیم و بے سہارا بچوں کی مستقل کفالت کے لیے ایک نظام وضع کیا گیا ہے۔ منہاج القرآن سے وابستہ مخیر حضرات سالانہ بنیادوں پر بچوں کی تعلیمی و کفالتی اخراجات بھجواتے ہیں، جس کی مدد سے ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ اس وقت آغوش کے زیر کفالت تمام بچے ایک اعلیٰ مڈل کلاس گھرانے کے بچوں جیسی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، جب کہ ان کی طرز زندگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں۔ زیرکفالت بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور شادی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

تعداد

آغوش آرفن کیئر ہوم میں سال 2015ء کے آغاز پہ 230 بچے مقیم تھے، جبکہ مزید بچوں کے لیے داخلے جاری ہیں۔[5]

حوالہ جات

  1. "منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا منصوبہ آغوش"۔ 08 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2011 
  2. "آغوش آرفن کیئر ہوم کی ویب سائٹ"۔ 02 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2015 
  3. "آغوش گرامر سکول کی ویب سائٹ"۔ 02 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2015 
  4. تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ
  5. "آغوش میں داخلے کے لیے شرائط اور داخلہ فارم"۔ 03 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2015