رشید اختر ندوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

رشید اختر ندوی ادیب، مورخ و صحافی۔ 1916ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 1930ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ سے سند فضیلیت حاصل کی۔ 1934ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے بی۔ اے کیا۔ دہلی، لاہور اور پشاور کے متعدد روزناموں کے نیوز ایڈیٹر اور چیف اڈیٹر رہے۔ 1973ء میں ادارۂ معارف ملی (اسلام آباد) کے سیکرٹری مقرر ہوئے۔ پہلا ناول ساز شکستہ 1941ء میں چھپا۔ 19 رومانی اور تاریخی ناولوں کے مصنف رہے۔