شاعر (اردو)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعر اس شخص کو کہتے ہیں جو اردو، ہندی یا فارسی میں شعر کہے۔ شعر ادب کی دو قسموں میں نظم و نثر میں سے ایک ہے۔ شعر کا دوسرا نام نظم ہے مگر نظم عموما صنف کو کہا جاتا ہے مگر شعر کا اطلاق بالخصوص غزل کی ان دو لائنوں پر ہوتا ہے جس میں شاعر اپنی بات پوری کہ دیتا ہے۔ یہ دونوں لانیں مصرعہ کہلاتی ہیں اور ہم قافیہ ہوتی ہیں۔ شعر کی طرح نظم بھی اردو شاعری میں ایک صنف ہے جو غزل کے برخلاف آزاد ہوتی ہے۔ غزل کا ہر شعر باہم قافیہ و ردیف ہوتا ہے۔[1]

تاریخ[ترمیم]

امیر خسرو (1253ء-1325ء) کوابتدائی زمانہ کا شاعر کہا جاتا ہے۔ وہ اردو، ہندوی اور ہندوستانی شعر کے بانی بھی ہیں۔[2] مرزا غالب اردو کے نمایاں شاعروں میں سے ایک ہیں بلکہ اکثر نقاد انھیں اردو زبان کا سب سے بہترین شاعر قرار دیتے ہیں حالانکہ اتنی ہی تعداد یہ درجہ میر کو دیتی ہے۔ میر اور گالب دونوں ہی آگرہ میں پیدا ہوئے اور دہلی میں شاعری کی۔[3] میر اور غالب کے علاوہ بھی اردو زبان میں متعدد شعرا پیدا ہوئے ہیں جنھوں نے اردو شاعری کو سنوارا اور اس کا مستقبل روشن کیا۔ شاعر جب کسی شعر کی تخلیق کرتا ہے تو اسے شاعری کہا جاتا ہے۔ شاعری کتابوں، رسالوں اور اخبارات میں چھپتی ہے۔ مشاعرہ میں پڑھی جاتی ہے۔ محفل میں گائی جاتی ہئ۔ پرانے زمانے میں مجرہ میں رنڈیاں بہتریں غزلوں کے ذریعے اپنے مہمانوں کا دل موہ لیتی تھی۔ کسی بھی شاعر کے مکمل کلام کے مجموعہ کو دیوان یا کلیات کہا جاتا ہے۔ کلیات بعض مرتبہ بہت اچھر ناموں کے ساتھ شائع ہوتے ہیں جیسے دست صبا، گل رعنا وغیرہ۔

عموما ایک شاعر ایک صنف میں ماہر ہوتا ہے جیسے مرزا غالب، میر تقی میر، جگر مرادآبادی، کلیم عاجز جیسے شعرا غزل گوئی کے لیے مشہور ہیں۔ ایسے ہی دیا شنکر نسیم مثنوی کے شاعر ہیں۔ میرببر علی انیس اور سلامت علی دبیر مرثیہ کے شاعر ہیں۔ نظم میں ححالی، ن م راشد، فیض احمد فیض، جوش ملیح آبادی اور اکبر الہ آبادی نے خوب نام کمایا۔ کچھ شعرا متعدد اصناف میں درجہ کمال رکھتے ہیں جیسے محمد اقبال کی غزلیں اور نظمیں دونوں ہی مقبول ہوئیں۔[4]

اہم شعرا[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2021 
  2. https://www.rekhta.org/poets/ameer-khusrau/profile?lang=ur
  3. "Govt wakes up to Ghalib haveli" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL), دی ٹائمز آف انڈیا, 30 August 2006
  4. https://www.rekhta.org/poets/allama-iqbal/profile?lang=ur