عدنان سمیع خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عدنان سمیع سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
عدنان سمیع خان
Adnan Sami 2007 - still 17966 crop.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1971 (48 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
لندن  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان (–31 دسمبر 2015)
Flag of India.svg بھارت (1 جنوری 2016–)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
زوجہ زیبا بختیار (1993–1997)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
والد ارشد سمیع خان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر
فنی زندگی
صنف جاز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرز (P136) ویکی ڈیٹا پر
آلات موسیقی پیانو،  صوت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آلۂ موسیقی (P1303) ویکی ڈیٹا پر
مادر علمی کنگز کالج لندن  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ گلو کار،  موسیقار،  اداکار،  نغمہ ساز،  فلم اداکار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار،ISI SECRET AGENT, پیانو نواز اور اداکار ہیں۔[1][2] وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں۔ امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا۔[3] وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔[4]

لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا[3][5][6] ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی اور افغانی نسب رکھتا ہے۔[7] ان کی بعض میوزک البموں کو جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البموں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا نے انھیں ’’موسیقی کا سلطان‘‘ قرار دیا ہے۔[7][8][9][10]

پس منظر[ترمیم]

عدنان 15 اگست 1971ء کو لندن میں پشتون والد ارشد سمیع خان اور کشمیری والدہ نورین خان کے گھر پیدا ہوئے۔ وہ امیر خاندان میں پلے بڑھے اور مملکت متحدہ میں تعلیم حاصل کی۔ عدنان کے والد نے پاکستان فضائیہ میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد ازاں انھوں نے دنیا بھر کے 14 ممالک میں پاکستان کے سفارت کار کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔ عدنان کے دادا، جنرل محفوظ جان کا تعلق ہرات، افغانستان سے تھا اور وہ شاہ امان اللہ خان کے دورِ حکومت میں افغانستان کے چار صوبوں، ہرات، کابل، جلال آباد اور بلخ کے گورنر رہے تھے۔ عدنان کے پڑدادا جنرل احمد جان، بادشاہ امیر عبد الرحمن خان کے فوجی مشیر تھے اور انھوں نے کافرستان کو فتح کرکے اس کا نام نورستان رکھا تھا۔ تاہم، افغانستان میں حبیب اللہ کلکانی کے انقلاب کے دوران، عدنان سمیع کے دادا جنرل محفوظ جان کو قتل کر دیا گیا تھا۔ عدنان سمیع نے رگبی، ویسٹ مڈلینڈز، مملکت متحدہ کے رگبی اسکول میں داخلہ لیا۔ انھوں نے لندن یونیورسٹی سے صحافت اور سیاسیات میں بیچلر کی سند لی۔ بعد ازاں، عدنان نے کنگز کالج لندن سے ایل ایل بی کیا اور لنکن ان، انگلینڈ سے بیرسٹری میں کامیابی حاصل کی۔

عدنان سمیع پانچ سال کی عمر سے پیانو بجا رہے ہیں اور انھوں نے اپنی پہلی دھن نو سال کی عمر میں ترتیب دی تھی۔ جب وہ اپنے اسکول کی چھٹیوں پر بھارت گئے تو وہاں انھوں نے ماہر سنتور پنڈت شیوکمار شرما سے سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی سیکھنا شروع کی۔ عظیم بھارتی گلوکارہ، آشا بھوسلے نے آر ڈی برمن کے کنسرٹ میں دس سالہ عدنان سمیع میں چھپے ٹیلنٹ کو بھانپ لیا اور موسیقی کو بطور کیریئر اپنانے کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ ماہر پیانو نواز، موسیقار اور گلوکار ہیں اور انھیں بھارتی اور مغربی کلاسیکی/نیم کلاسیکی موسیقی، جاز، راک اور پاپ موسیقی پر عبور حاصل ہے۔ لڑکپن ہی سے عدنان اسٹاک ہوم میں ٹی وی پروگرام میں پیانو بجایا کرتے تھے۔ تبھی امریکی جریدے، کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین کیبورڈ بجانے والا اور نوے کی دہائی کی دریافت قرار دیا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Adnan Sami to sing in Bengali"۔ rediff.com۔ مورخہ 3 فروری 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009۔
  2. "'Music is the medium of love'"، Pakistan Dawn، مورخہ 3 فروری 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009
  3. ^ ا ب نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ fastestfingers نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  4. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ indiatimes.com نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  5. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ birth نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  6. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ pob نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  7. ^ ا ب "From the community: Adnan Sami Spectacular Concert was a huge success in Chicago"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ British-born 39-year old Sami is of Pakistani origin, currently holds Canadian citizenship, and lives in Mumbai, India.
  8. "Adnan Sami feels Indian"۔ mid-day.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2011۔
  9. "Soulful singer"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ مورخہ 3 فروری 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009۔
  10. "Fitted for fame"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ مورخہ 3 فروری 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009۔