مندرجات کا رخ کریں

نواز الدين صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نواز الدين صدیقی
(ہندی میں: नवाज़ुद्दीन सिद्दीकी)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نواز الدين صدیقی گینگز آف واسی پور میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1974-05-19) 19 مئی 1974ء (52 سال)
اتر پردیش، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی قومی ڈراما اسکول   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر  (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر  (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نواز الدين صدیقی ایک بھارتی فلم اداکار ہیں۔ [1] جو بہت سی بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ جیسے بلیک فرائیڈے(2004)، نیو یارک (2009)، پیپلی لائیو (2009)، کہانی (2010) وغیرہ۔ 

اہم فلمیں

[ترمیم]
  • (2014) بدلہ پور
  • (2015) کک - شیو گجرا
  • (2013) آتما  -  ابھے[2][3]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

نواز الدین صدیقی کی ذاتی زندگی کئی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی تھی، جس میں ان کے فلمی کریئر سے جڑی جد و جہد اور ان کی ذاتی الجھنیں شامل تھیں جو خواتین سے قریبی تعلقات کی وجہ سے ابھرے۔ نواز کا اولین معاشقہ اپنے آبائی گاؤں کی ایک ہندو لڑکی انجلی سے رہا۔ اس کا نتیجہ یہ رہا کہ اس نے مذہب اسلام قبول کر کے اپنا نام عالیہ تبدیل کیا اور دنیا کے آگے عالیہ صدیقی کے طور پر ظاہر ہونے لگی۔ مگر پھر بھی معاملہ گڑبڑا گیا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ پھر رنج اور صدمے کی اس کیفیت کو نواز نے شیبا نام کی لڑکی سے شادی کرکے دور کیا۔ مگر فلمی ماحول اور کچھ دیگر لڑکیوں سے بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سے یہ شادی زیادہ چل نہیں سکی اور اس میں طلاق کی نوبت آ ہی گئی۔ پھر نواز دوبارہ عالیہ سے رجوع بہ شادی ہوئے اور اسی سے دو بچے پیدا ہوئے۔ مگر قسمت کو اس تجدید نکاح کو مزید پائیدار نہیں رکھنا تھا۔ اس وجہ معاملہ طلاق اور ایک عدالتی مقدمے بازی کی کیفیت عوام کے سامنے دیکھنے میں آئی۔ اس کے علاوہ بھی نواز کے کچھ دیگر معاشقے رہے ہیں، جن میں سے چند نمایاں رہے اور انھیں نواز نے انکسار کے ساتھ اپنی خود نوشتہ سوانح عمری ایک سادہ زندگی (An Ordinary Life) میں ذکر کیا ہے، اس طرح ہیں:

1. پہلی گرل فرینڈ سنیتا راجور کے بارے میں نوازالدین نے لکھا کہ جب وہ ممبئی میں ایک تھیٹر پرفارمنس کر رہے تھے، تبھی ان کا اس فلمی دنیا میں پہلا رومانی یہ تعلق شروع ہوا تھا۔ سنیتا ان سے شدید محبت کرنے لگی، ہر روز ان کے گھر آتی اور دیواروں پر اپنے اور نواز کے نام کے ساتھ دل اور تیر کی شکلیں بناتی۔ جب وہ اپنی چھٹیوں کے لیے گاؤں گئی، تو واپس آ کر سنیتا نے ان کے فون کالز نہیں اٹھائے اور آخر میں کہا: "نواز، تم اپنے کریئر پر توجہ دو اور میں اپنے کریئر پر۔" اس کے بعد نوازالدین نے اس رشتے کے ختم ہونے پر گہری افسردگی کا سامنا کیا اور دیواروں سے سنیتا کی مصوری کو سفید رنگ سے مٹا دیا۔ تاہم سنیتا نے بعد میں فیس بک پوسٹ میں کہا کہ نوازالدین نے ان کے تعلقات کی ذاتی باتیں دوستوں کے ساتھ شیئر کیں، جس کی وجہ سے وہ ناراض ہو گئی اور تعلق ختم کر دیا۔ اس طرح معاشقہ کے دونوں فریقین ایک دوسرے کو رشتے کی ناکامی کا ذمے داری بتانے لگے۔

2. نیویارک میں ایک ویٹریس کے ساتھ ایک رات کی صحبت کا واقعہ 2006ء سے 2010ء کے دوران، نوازالدین نے بتایا کہ وہ نیویارک کے سوہو علاقے میں ایک کیفے میں اپنی دوست کے ساتھ بیٹھے تھے۔ وہاں ایک خوبصورت ویٹریس نے ان کی طرف دیکھا اور پوچھا، "آپ؟ آپ ادا کار ہیں؟" نواز نے جواب دیا کہ ہاں اور مختصر بات چیت کے بعد اس نے کہا: "جو نیویارک میں ہوتا ہے، وہیں رہتا ہے۔" اس بعد بہت ہی مختصر وقت کے لیے نواز اور یہ ویٹریس قریبی تعلق قائم کیے تھے۔

3. نیویارک کی لڑکی سوزان کے ساتھ تعلق بھی اپنی عجیب نوعیت رکھتا ہے۔ سوزان، جو نیو جرسی کی ایک یہودی لڑکی تھی، نیویارک میں رہتی تھی۔ وہ ممبئی آئی اور نوازالدین کے ساتھ رہنے لگی۔ ہر چند ماہ بعد اس کی ویزا کی میعاد بڑھائی جاتی رہی اور جب ویزا ختم ہوا تو اسے واپس نیویارک جانا پڑا اور کئی مہینوں تک رابطہ نہیں ہوا۔ اس طرح یہ رشتہ پائیدار نہیں رہ سکا اور بالآخر اختتام کو پہنچا۔

4. نہاریکا سنگھ کے ساتھ تعلق شاید ان سب میں کافی دل چسپ رہا ہے۔ نوازالدین نے لکھا کہ پہلی بار وہ نہاریکا کے گھر گئے۔ گھر میں سو شمعیں جل رہی تھیں، نہاریکا نرم فر کی جیکٹ میں دلکش لگ رہی تھیں۔ نوازالدین نے اس زریں موقع کو گنوائے بغیر انھیں اٹھا کر بیڈروم لے گئے اور رومانی تعلق قائم کیا۔ یہ دلی وابستگی اور قریبی تعلقات کا ایک ایسا سلسلہ تھا جو تقریباً ڈیڑھ سال تک رہا۔ نہاریکا سنگھ ایک سابقہ مس انڈیا رہی ہے۔ بعد میں سوزان کے ای میلز دیکھ کر نہاریکانے ناراضی ظاہر کی اور کچھ ای میلز سوزان کو بھیجیں، جس سے یہ تعلق مزید پیچیدہ ہو گیا، کیونکہ نہاریکا کے تیکھے ای میلوں سے سوزان دل برداشتہ ہو گئی اور یہ تعلق جو اب دور فاصلاتی نوعیت کا تھا، وہ بھی ٹوٹ گیا۔ تاہم اس پورے معاملے پر نہاریکا نے اپنی جانب سے کہا کہ نوازالدین نے ان کے رشتہ شکن رول کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور پورے معاملے کو بغیر اجازت شائع کیا۔

کافی تنازعات کے بعد کتاب کی واپسی اور معافی دیکھنے میں آئی۔ نوازالدین نے ایک ہفتے کے اندر کتاب واپس لے لی۔ انھوں نے کہا: "میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جن کے جذبات میری کتاب کی وجہ سے مجروح ہوئے۔" [4]

اس طرح سے نوازالدین صدیقی کی ذاتی زندگی جذباتی نشیب و فراز، ناکام رشتوں اور تنازعات سے بھرپور رہی۔ ان کا پہلا عشق اپنے گاؤں کی ایک ہندو لڑکی انجلی سے ہوا، جس نے اسلام قبول کر کے عالیہ صدیقی کا نام اختیار کیا، مگر بعد میں یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوا اور اس کے ساتھ عدالتی تنازع کا بھی شکار ہوا۔ نواز نے بعد ازاں شیبا نامی لڑکی سے شادی کی، جو فلمی مصروفیات اور دیگر تعلقات کی وجہ سے زیادہ دیر نہ چل سکی۔ بعد میں وہ دوبارہ عالیہ سے شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کے دو بچے ہوئے، لیکن یہ رشتہ بھی عدالتوں تک پہنچا۔ اپنی سوانح عمری "An Ordinary Life" میں نواز نے اپنے متعدد عشقوں کا ذکر کیا، جن میں تھیٹر آرٹسٹ سنیتا راجور، نیویارک کی ایک ویٹریس، نیو جرسی کی سوزان اور سابقہ مس انڈیا نہاریکا سنگھ شامل تھیں۔ ان تعلقات کی نوعیت مختصر مگر جذباتی رہی اور ان کے خاتمے نے نواز کی زندگی میں کئی تنازعات کو جنم دیا۔ نہاریکا سنگھ نے الزام لگایا کہ نواز نے ان کی نجی زندگی کی تفصیلات بغیر اجازت شائع کیں، جس کے بعد عوامی رد عمل کے پیش نظر نوازالدین نے کتاب واپس لے لی اور تمام متاثرہ افراد سے معافی مانگی۔

نوازالدین صدیقی کی زندگی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ شہرت اور فنکارانہ کامیابی کے پیچھے ایک بے چین انسان چھپا ہوا تھا جو جذبات، رشتوں اور شناخت کے درمیان توازن تلاش کرتا رہا۔ ان کے رشتوں میں ناپائیداری اس بات کی علامت ہے کہ فنی دنیا کی چمک دمک اکثر ذاتی سکون کو نگل جاتی ہے۔ کتاب "An Ordinary Life" (ایک سادہ زندگی) میں ان کا اعتراف ان کی دیانتداری اور خوداحتسابی کو ظاہر کرتا ہے، اگرچہ اس نے تنازعات کو جنم دیا۔ ان کے تجربات ایک فنکار کے انسانی پہلو کو نمایاں کرتے ہیں، جو کم زوریوں سمیت سچ بولنے کی ہمت رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر، نوازالدین کی زندگی ایک ایسے فنکار کی کہانی ہے جس نے محبت، ناکامی اور معافی—تینوں کا سامنا برابری سے کیا۔

یہ بحث ایک اہم صنفی پہلو کو نمایاں کرتی ہے—یعنی عورت اور مرد کے اعترافِ گناہ یا رومانوی انکشافات پر معاشرتی ردِ عمل میں واضح فرق۔

بنگالی زبان کی عالمی شہرت یافتہ (اور متنازع )مصنفہ تسلیمہ نسرین نے اپنی خودنوشت "کا" میں مشہور شاعر شمس الرحمٰن سمیت کئی تعلقات کا بے باک ذکر کیا۔ اس نے اپنے رویّے میں کوئی ندامت نہیں دکھائی، بلکہ اسے عورت کی خود مختاری اور سچ کہنے کے حق کے طور پر پیش کیا۔ تسلیمہ نے اپنے جسم، احساسات اور تجربات پر مکمل اختیار کا اعلان کیا اور یہی جرأت اسے نسوانی آزادی کی علامت بنا گئی۔ مخالفتوں کے باوجود اُس نے کبھی معافی نہیں مانگی، بلکہ اسے ادبی سچائی اور فکری بغاوت کا نام دیا۔[5] یہ بھی غور طلب ہے کہ تسلیمہ کی بے باک بیان بازی سے شمس الرحمان پریشان تھے کہ ان کی نجی زندگی اور پردہ داری متاثر ہو رہی ہے۔ جس پر تسلیمہ کا دعوٰی تھا کہ جو کچھ اس کے اور شمس الرحمان کے بیچ ہوا و ہ دو طرفہ تھا اور اپنے حصے کے بیانیے کے اظہار کا وہ پورا حق رکھتی ہے۔ اگر یہی منطق قبول کیا جائے، تو نواز الدین کو بھی ان تمام عورتوں کے بارے میں جس سے اس کے قریبی تعلق تھے وہ، وہ اپنے حصے کی کہانی بیان کرنے کا حق رکھتا ہے۔ مگر سماجی رواجوں اور عورتوں کی ذاتی زندگی پر پردہ داری کے مبینہ دعووں کی وجہ اسے جھکنا پڑا۔

تسلیمہ کے برعکس نوازالدین صدیقی نے اپنی کتاب "An Ordinary Life" (ایک سادہ زندگی) میں اپنی زندگی کے کچھ رومانی پہلوؤں کو بیان کیا تو انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ چند ہی دنوں میں وہ کتاب واپس لینے اور عوامی معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے۔ ان کے بیانات کو عورتوں کی نجی زندگی میں مداخلت اور اخلاقی بے احتیاطی کے طور پر دیکھا گیا۔

یوں تسلیمہ اور نواز کے درمیان یہ فرق سامنے آتا ہے کہ عورت کی بے باکی کو اکثر بغاوت یا نسوانی آزادی کے طور پر سراہا جاتا ہے، جب کہ مرد کی سچائی کو اخلاقی غلطی یا بے ادبی سمجھا جاتا ہے۔ حقیقت میں مسئلہ صرف صنف کا نہیں بلکہ بیانیے پر اختیار کا ہے — کہ کون کہانی سناتا ہے اور کس کا سچ سماج کے اخلاقی سانچے میں فٹ بیٹھتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ تسلیمہ نسرین کا تنازع ان کے اسلام اور مسلمانوں پر خیالات پر مرکوز زیادہ تھے، نہ کہ ان کی ذاتی زندگی پر۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ "Won't do second lead anymore: Nawazuddin Siddiqui"۔ دکن کرانیکل۔ 18 مارچ 2012۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-21.
  2. ↑ "'Aatma' not horror film: Nawazuddin Siddiqui"۔ 2014-01-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-21
  3. ↑ "new film aatma"۔ 2014-01-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-21
  4. ↑ "Nawazuddin Siddiqui book: Most controversial revelations"۔ The Indian Express۔ 31 اکتوبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-13
  5. ↑ "Taslima Nasrin bares herself & others with her latest autobiography 'Ka'"۔ Google Groups۔ soc.culture.bangladesh۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-15

بیرونی روابط

[ترمیم]