پیٹروناس ٹوئن ٹاورز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پیٹروناس ٹوئن ٹاور سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
پیٹروناس ٹوئن ٹاورز
Petronas Twin Towers
Menara Berkembar Petronas
Petronas Panorama II.jpg
ریکارڈ اونچائی
بلند ترین دنیا میں از 1998 تا 2004[I]
پیش رو سیئرز ٹاور
جانشین تائی پے 101
عمومی معلومات
قسم Commercial offices and tourist attraction
معماری طرز

Postmodern

اسلامی فن تعمیر
مقام جالان امپانگ، کوالا لمپور، ملائیشیا
متناسقات 3°09′29″N 101°42′43″E / 3.158°N 101.712°E / 3.158; 101.712متناسقات: 3°09′29″N 101°42′43″E / 3.158°N 101.712°E / 3.158; 101.712
سنگ بنیاد 1 جنوری 1992ء (1 جنوری 1992ء)
آغاز تعمیر 1 مارچ 1993ء (1 مارچ 1993ء)
تکمیل 1 مارچ 1996ء (1 مارچ 1996ء)
افتتاح 31 اگست 1999ء (31 اگست 1999ء)
مرمت 15 ستمبر 2011ء (15 ستمبر 2011ء)
لاگت امریکی ڈالر1.6 billion[1]
مالک KLCC Holdings Sdn Bhd
اونچائی
تعمیراتی 451.9 میٹر (1,483 فٹ)[2]
نوک 451.9 میٹر (1,483 فٹ)
چھت 378.6 میٹر (1,242 فٹ)
اوپر کی منزل 375 میٹر (1,230 فٹ)[2]
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد 88 (+5 below ground)[2]
منزل رقبہ 395,000 میٹر2 (4,252,000 فٹ مربع)
لفٹیں 40 (each tower)
ڈیزائن اور تعمیر
معمار César Pelli[2]
ڈیولپر KLCC Holdings Sdn Bhd[2]
ساختی انجینئر Thornton Tomasetti & Ranhill Bersekutu[2]
اہم ٹھیکیدار Tower 1: Hazama Corporation
Tower 2: Samsung Engineering & Construction and Kukdong Engineering & Construction
City Center: B.L. Harbert International
حوالہ جات
[2][3][4][5][6]

پیٹروناس ٹوئن ٹاور ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں قائم ایک فلک بوس عمارت ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے تاہم تائی پے، تائیوان کی تائی پے 101 نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔ اس کے بعد 2010ء میں برج خلیفہ(عمارت جوکہ دبئ میں واقع ہے)نے 167 منزل هونے کے ناطے دنیا کی سب سے ذیادہ بلند عمارت هونے اعزاز تائپی 101 سے بھی چھین لیا۔
اسوقت دنیا سب سے بلند عمارت برج خلیفہ ہی ہے۔
اس کے باوجود پیٹروناس ٹوئن ٹاور دنیا کے سب سے بلند ٹاوروں میں میں شمار کیے جاتے هیں۔

ٹوئن ٹاورز کے ماہر تعمیرات کیسر پیلی ہیں جبکہ یہ 1998ء میں مکمل ہوئی۔ 88 منزلہ عمارت اسٹیل اور شیشے سے تعمیر کی گئی ہے اور اسے اسلامی فن تعمیر کا جدید نمونہ بنایا گیا ہے۔

عمارت کی کل بلندی 452 میٹر ہے۔ ٹوئن ٹاورز کی خاص بات دونوں عمارتوں کے درمیان میں رابطے کے لیے قائم پل ہے۔ یہ پل 170 میٹر کی بلندی اور 42 ویں منزل پر قائم کیا گیا ہے اور 58 میٹر طویل ہے۔ یہ پل عوام کے لیے کھلا ہوا ہے تاہم ایک دن میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 1400 سے زیادہ پاس جاری نہیں کیے جاتے جو بالعموم دوپہر سے قبل ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ تمام پاس بالکل مفت ہیں۔ پل پیر کے روز بند رہتا ہے۔

پہلا ٹاور مکمل طور پر ملائیشیا کے ادارے پیٹروناس کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے میں الجزیرہ انٹرنیشنل، بلوم برگ، بوئنگ، آئی بی ایم، مائیکرو سوفٹ اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی اداروں کے دفاتر قائم ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. "25 world-famous skyscrapers"۔ cnn.com۔ CNN Travel۔ 6 اگست 2013۔
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Petronas Towers – The Skyscraper Center"۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ مورخہ 24 مئی 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. پیٹروناس ٹوئن ٹاورز Emporis پر
  4. سانچہ:Glasssteelandstone
  5. پیٹروناس ٹوئن ٹاورز SkyscraperPage پر
  6. پیٹروناس ٹوئن ٹاورز at ڈھانچہ