بھلیال نورپور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں اور یونین کونسل
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع چکوال
تحصیلکلر کہار
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

بھلیال نورپور Bhalial پاکستان کے ضلع چکوال کا ایک گاؤں جوپاکستان کی یونین کونسل نور پور تحصیل کلرکہار میں واقع ہے۔ نور پور ( ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر -44ہے)۔قصبہ نور پور تحصیل کلر کہار کی یو نین کو نسل ہے اور کلر کہار شہر سے جنوب کی سمت میں تقریباً20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، نور پور کے مغرب میں دند اور منارہ، شمال میں سیتھی، پگتھا والی، دھرکنہ، دیان، جھامرہ اور وسنال، مشرق میں بھلیال، لا پھی، بوچھال کلاں، سر کلاں، بولہ، مکھیال جبکہ جنوب میں بھال، ڈھوک جابہ، ڈھوک کھرلی، کالٹ چو کی واقع ہیں۔
یہاں پے دین اسلام کی بزرگ ہستی پیر منور شاہ اور پیر فضل شاہ کا مزار بھی اسی گاؤں میں واقع ہے۔ قدرتی حسن سے مالا مال وادی نیلا واہن بھی اسی گاؤں میں واقع ہے اور مشہور چشمہ (چشمہ آب شفا) بھی اسی گاؤں میں بہتا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ اور اسی گاؤں میں ولیم ویٹ William Waite کی آخری آرام گاہ بھی ہے جو انگریز حکومت کے بہت بڑے عہدے D.I.G پر فائز تھے جو ریٹائرمنٹ کے واپس جانے کی بجائے پاکستان میں کالاباغ میں قیام پزیر ہوئے اور 1967ء میں ایبٹ آباد میں وفات پا گئے۔ چکوال کے اس دور دراز گاؤں بھلیال سے انھیں عجیب و غریب لگاؤ تھا وہ انگریز دور کے دبدے والے وقت میں بھی اکثر یہاں آتے اور یہاں واقع ایک قدیم درگاہ بابا لال شاہ والی سے محبت کا یہ عالم تھا کہ یہاں سے کافی دور اپنے سپاہیوں کو روک کر اپنے جوتے اتار دیتے اور ننگے پاؤں یہاں تک آتے، انھوں نے خصوصی طور پر وصیت لکھوائی تھی کہ انھیں اسی جگہ دفن کیا جائے۔ اس کے علاوہ بھی یہاں کے لوگ ان کے یہاں سے لگاؤ کے عجیب واقعات سناتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]