رچرڈ اول شاہ انگلستان
| |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| (انگریزی میں: Richard the Lionheart)، و(آکسیٹان میں: Ricard Còr de Leon)، (فرانسیسی میں: Richard Cœur de Lion) | |||||||
| معلومات شخصیت | |||||||
| پیدائش | 8 ستمبر 1157ء اوکسفرڈ ، بیومونٹ محل [1] | ||||||
| وفات | 6 اپریل 1199ء (42 سال) شالو [2] | ||||||
| وجہ وفات | فسادنسیج | ||||||
| مدفن | فونتوغا ایبے | ||||||
| طرز وفات | قتل | ||||||
| شہریت | |||||||
| مذہب | رومن کیتھولک | ||||||
| زوجیت | بیرنگیریا ناواری (12 مئی 1191–6 اپریل 1199)[3][4] | ||||||
| والد | ہنری دوم شاہ انگلستان [4] | ||||||
| والدہ | ایلینور اکیتینی [4] | ||||||
| بہن/بھائی | |||||||
| خاندان | خاندان پلانٹیجنیٹ | ||||||
| مناصب | |||||||
| ڈک نورمینڈی | |||||||
| برسر عہدہ 3 ستمبر 1189 – 6 اپریل 1199 | |||||||
| |||||||
| | |||||||
| برسر عہدہ 3 ستمبر 1189 – 6 اپریل 1199 | |||||||
| |||||||
| دیگر معلومات | |||||||
| پیشہ | شاعر ، نغمہ ساز [5][6]، شاہی حکمران | ||||||
| مادری زبان | قدیم فرانسیسی | ||||||
| پیشہ ورانہ زبان | قدیم فرانسیسی [7] | ||||||
| عسکری خدمات | |||||||
| عہدہ | شہہ سوار | ||||||
| درستی - ترمیم | |||||||


رچرڈ اول (پیدائش:8 ستمبر، 1157ء - وفات: 6 اپریل، 1199ء) 6 جولائی، 1189ء سے اپنی وفات تک انگلستان کا بادشاہ تھا۔ انھوں نے مختلف اوقات میں اسی مدت کے دوران میں نارمنڈے، Aquitaine، گاسکونی کے ڈیوک، آئر لینڈ، قبرص کے لارڈ، نینتز، آنجو، مائن کے نواب اور Brittany (فرانس کا صوبہ) کے سردار اعلیٰ کے طور پر حکومت کی۔ رچرڈ کی ماں کا نام ایلینار آف گا ئن تھا۔ رچرڈ اس کی آخری عمر میں پیدا ہوا تھا۔ وہ شاہ لویس کی سابقہ ملکہ تھی جو 1149ء کی صلیبی جنگ میں مسیحی فوجوں کا ایک سردار تھا۔ شاہ لویس سے طلاق کے بعد ایلینار نے ہنری ڈیوک آف آنجو سے شادی کر لی۔ 16 سال کی عمر میں رچرڈ نے اپنی فوج کی کمان کرتے ہوئے پااٹو (Poitou) میں بغاوت کو کچلا جو اس کے والد، بادشاہ ہنری دوم کے خلاف تھی۔
رچرڈ بلا کا طاقتور تھا - بہت دلیر اور اولوالعزم - اس نے بڑے بڑے معرکے سر کیے تھے۔ جنگ میں اس کی شجاعت مسلم تھی۔ اس کی پرجوش فطرت کو کھیلوں کے مقابلوں کی عمدہ ضیافتوں میں تسکین ملتی۔ اس کی رگوں میں پوشیرز اور گاسکونی کے مطربوں اور منچلے شہزادوں کا خون گردش کر رہا تھا وہ تیغ زنی اور نیزہ بازی میں انتہا ئی لطف محسوس کرتا۔ وہ بربط بجانے کا بھی بہت شوقین تھا۔ رچرڈ کو فن ملک داری سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔ اس کے قوی ہاتھ تلوار کے قبضے اور نیزے کے گز کے لیے پیدا کیے گئے تھے۔ انھیں قلم اور کاغز سے کوئی سروکار نہ تھا۔
وہ رچرڈ شیر دل کے طور پر جانا جاتا تھا، یہاں تک کہ اپنے الحاق سے پہلے بھی اور اس کی بڑی وجوہات تھیں کہ رچرڈ ایک عظیم فوجی رہنما اور جنگجو کے طور پر مشہور تھا۔ اس نے تیسری صلیبی جنگ کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے نہایت ہی بے پروائی سے شاہی مراعات فروخت کر دی۔ اپنے باپ کے قہر سے بچنے کے لیے رضا کارانہ طور پر جلا وطنی اختیار کر لی تھی۔ وہ اپنے باپ کی موت تک فرانس میں مقیم رہا۔ صلیبی جنگ کے دور آغاز میں وہ تخت نشین ہوا۔ وہ نازک مزاج، متکبر اور انتہائی بہادر تھا۔ رچرڈ تیسری صلیبی جنگ کے دوران مرکزی مسیحی کمانڈر تھا، مؤثر طریقے سے فلپ آگسٹس کی رخصتی کے بعد اس مہم کی قیادت اس کے پاس تھی گویا اس نے مسلمان ہم منصب صلاح الدین ایوبی کے خلاف کچھ کامیابیاں ضرور حاصل کیں، لیکن وہ یروشلم فتح کرنے میں ناکام رہا۔
عرب مورخ اسے ملک الرک کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ رچرڈ شیر دل انفرادی مبارزت میں واقعی بے مثال تھا۔ لیکن فوجی قیادت اس کے بس کا روگ نہ تھا، رچرڈ کی قیادت میں صلیبی جنگ ناکام ہو گئی تھی۔ اس نے جنگ میں خطروں کو للکارا تھا، خوب دادشجاعت حاصل کی لیکن اپنے مقصد اولین میں بری طرح ناکام رہا تھا۔ جب اس نے فوج کی کمان سنبھالی تو وہ بالکل بے بس ہو کر رہ گیا تھا پھر اس نے یہ ظلم ڈھایا کہ عکہ کے مسلمان اسیران جنگ کو جو دراصل یرغمال تھے تہ تیغ کر دیا۔ لیکن اس بدترین ناکامی کے باوجود اس کے دلیرانہ کارنامے ہمیشہ یاد رہيں گے۔
صلیبی جنگ میں شکست کھانے کے بعد انگلستان میں رچرڈ کا کسی نواب سے سونے پر جھگڑا ہو گیا۔ رچرڈ نے خفا ہو کر اس کے قلعے کا محاصرہ کر لیا دوران محاصرہ کسی تیر انداز نے گز دار کمان سے بادشاہ کو نشانہ بنایا۔ رچرڈ نے تیر انداز کی جان بخش دی لیکن وہ اس کاری زخم سے جانبر نہ ہو سکا۔
حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر رچرڈ اول شاہ انگلستان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
- ↑ خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 20 اپریل 2017 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500404078 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2024
- ↑ پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p10202.htm#i102018 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2020
- 1 2 3 4 5 6 عنوان : Kindred Britain — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p10202.htm#i102018
- ↑ Musicalics composer ID: https://musicalics.com/de/node/93913 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اپریل 2022
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118641972 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : BnF catalogue général — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ — ربط: بی این ایف - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اکتوبر 2016
- 1157ء کی پیدائشیں
- 8 ستمبر کی پیدائشیں
- 1199ء کی وفیات
- 6 اپریل کی وفیات
- انگریز رومن کیتھولک
- انگریز شخصیات
- انگریز فرماں روا
- انگریز لوک کہانیاں
- انگلستان میں بارہویں صدی
- اوکسفرڈ کی شخصیات
- ایشیا میں 1180ء کی دہائی
- ایشیا میں 1190ء کی دہائی
- بارہویں صدی کی انگریز شخصیات
- بارہویں صدی کی شخصیات
- بارہویں صدی کی صلیبی جنگیں
- بارہویں صدی کے حکمران
- بازنطینی سلطنت میں 1180ء کی دہائی
- بازنطینی سلطنت میں 1190ء کی دہائی
- برطانوی شخصیات
- تاریخ قبرص
- تیر کے زخموں سے اموات
- تیسری صلیبی جنگ کی مسیحی شخصیات
- جنگی وفیات
- خاندان اونژو
- خاندان پلانٹیجنیٹ
- خاندانی شجرہ نسب سانچے
- رابن ہڈ کے کردار
- رچرڈ اول شاہ انگلستان
- رومن کیتھولک شاہی حکمرانان
- صلاح الدین ایوبی
- صلیبی جنگیں
- فرانسیسی شخصیات
- فرانسیسی نژاد انگریز شخصیات
- قرون وسطی کے حکمران
- قرون وسطی میں قبرص
- معرکوں میں قتل ہونے والے فرماں روا
- مملکت یروشلم میں 1180ء کی دہائی
- مملکت یروشلم میں 1190ء کی دہائی
- یورپ میں بارہویں صدی کے فرماں روا
- 1180ء کی دہائی کے تنازعات
- 1190ء کی دہائی کے تنازعات
- مبہم یا متنازع جنسیت والی تاریخی شخصیات
- باغی شہزادے


