مندرجات کا رخ کریں

ایلزبتھ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایلزبتھ اول Elizabeth I
ایلزبتھ اول , 1575 میں بنائی گئی تصویر
ملکہ برطانیہ
عہد17 November 1558 – 24 مارچ 1603
تاجپوشی15 جنوری 1559
پیشروبرطانوی ملکہ میری اول اور ہسپانونی فلپ دوم
جانشینجیمز اول
پیدائش7 ستمبر 1533
گرینچ, انگلستان
وفات24 مارچ 1603ء(1603-03-24) (69 سال)
لندن, برطانیہ
گھرانہٹیوڈر
والدہنری ہشتم
والدہاین بولین
دستخطایلزبتھ اول Elizabeth I's signature

ایلزبتھ اول (انگریزی | Elizabeth) انگلستان کی ملکہ جو ہنری ہشتم کی بیٹی اور مغل بادشاہ جلال الدین اکبر (اکبر اعظم) اور عباس اعظم کی ہمعصر تھی۔ ملکہ این بولین کے بطن سے پیدا ہوئی۔ اس کاعہد برطانیہ میں نشاۃ ثانیہ کا عہد ہے۔ برطانیہ کو اس کی فراست و تدبر سے عروج ہوا۔ ادب اور فنون کو ترقی ہوئی جس کا نقطہ عروج شیکسپیئر کی ذات ہے۔ برطانوی جہاز رانی کو فقید المثال کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ہسپانوی بیڑے کو تباہ کیا گیا۔ ہندوستان اور دیگر مشرقی ممالک میں تجارتی کمپنیاں قائم کی گئیں۔ ان وجوہ کی بنا پر اس کے عہد کو(عہد زریں ) کہا جاتا ہے۔ انکا انتقال 1603ء میں ہوا۔