ضلع صحبت پور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ضلع
ملکپاکستان
صوبہبلوچستان
آبادی (2017)[1]
 • کل200,538
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

ضلع صحبت پور پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ اسے مئی 2013ء میں ضلع جعفرآباد سے الگ کر کے بنایا گیا۔[2] ضلع کا صدر مقام صحبت پور ہے

تاریخی پس منظر[ترمیم]

صحبت پور کا تاریخی قلعہ جس کے اندر شہر کی مکمل آبادی ہوا کرتی تھی اس قلعے کی بنیاد کی موٹائی تقریباً 6 سے 8 فٹ تھی جس پر بیل گاڑی باآسانی چل سکتی تھی اس قلعے کے اندر پینے کے پانی کے تالاب خوبصورت بازار ایک بہت بڑی اور انتہائی خوبصورت مسجد جس کے 100فٹ اونچے مینار ہیں جس میں اندر اور باہر انتہائی خوبصورت اور نفاست کے ساتھ نقاشی کی گئی ہے جو اس وقت بھی موجود ہے، اس کے علاوہ قلعہ کے اندر قبرستان تک کی سہولت موجود تھی اس قبرستان میں ایک تاریخی مقبرہ جس میں خان بہادر سردار سخی صحبت گولہ کی آخری آرام گاہ ہے اس کے علاوہ شہر کی عیدہ گاہ بھی اس کے ساتھ ہی بنائی گئی ہے اس قلعے کے 3 بڑے گیٹ تھے جس کے ختم ہو جانے کے بعد اس کی جگہ نئے گیٹ بنائے گئے ہیں ایک مشرق کی جانب دوسرا شہر کے شمال کی جانب اور تیسرا اور مرکزی گیٹ جنوب کی جانب جہاں سے نکل کر سیدھا سڑک پر راستہ آجاتا ہے اس قلعہ کے مختلف جگہوں پر چاروں جانب مورچے بنائے گئے تھے یہ قلعہ 100 سال سے بھی زیادہ عرصے تک اپنی اصل حالت میں موجود تھا مگر 2010ء کے سیلاب نے اس کو بری طرح سے متاثر کیا ابھی بھی اس کی موجودگی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی کہ اچانک 2012ء کے سیلاب نے اس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جس کی جگہ گورنمنٹ نے ضرورت کے مطابق پکی دیوار کھڑی کر دی ہے،

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "DISTRICT WISE CENSUS RESULTS CENSUS 2017" (PDF)۔ www.pbscensus.gov.pk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2018 
  2. PM Khoso inaugurates new district of Sohbatpur in Balochistan - PakTribune