نش(20 درہم): اکسٹھ گرام، دوسو چھتیس ملی گرام (60گرام، 236ملی گرام) کے برابر ہوتا ہے۔
’’ ابوسلمہ سے مروی ہے کہ انہوں نے عائشہ صدیقہ سے دریافت کیاکہ رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات کا مہر کتنا تھا؟ فرمایا: آپ ﷺ نے بارہ اوقیہ اورنش مہر دیا تھا، پھر عائشہ نے فرمایا: تم کو معلوم ہے نش کیا ہوتا ہے؟ میں نے کہا نہیں، عائشہ نے جواب دیا: آدھا اوقیہ (یعنی بیس درہم) اس طرح کل مہر پانچ سو درہم ہوا؛ یہی ازواج مطہرات کا مہر تھا‘‘۔[1]
درہم کے وزن کو بیس سے ضرب دیں، تو مجموعہ یہی ہوتا ہے۔[2]